آپ کے اتحادی صوبوں کے معاملے پر ڈیل کرنے جا رہے ہیں کیا آپ کو اعتماد میں لیا گیا؟
صحافی کا کامران مرتضی سے سوال
سینیٹر کامران مرتضی نے ڈیل کی خبروں کی تردید کر دی
کل ہماری ائین تحفظ پاکستان کے دوستوں کے ساتھ اسی سلسلے میں میٹنگ بھی ہوئی ہے انشاء اللہ تعالی انے والے اگلے چند دنوں میں ہم ال پارٹیز کرنے جا رہے ہیں۔
باقی رہی بات بیرسٹر عقیل صاحب کے مسکرانے کی۔تو وہ اس لیے مسکرا رہے ہیں کہ 26 ویں ائینی ترمیم کا مسودہ جو ہمارے پاس تھا وہ کوئی اور تھا اور جو بلاول بھٹو صاحب کے پاس تھا وہ کوئی اور تھا۔26ویں ائینی ترمیم کے دوران جب بلاول بھٹو صاحب مولانا صاحب کے پاس تشریف لائے تو ان کے پاس ایک مسودہ تھا اسی دوران ایک مسودہ ہمارے پاس بھی اگیا۔ہم نے بلاول صاحب سے بولا کہ اپ یہ مسودہ بھی دیکھ لیں تو پھر جب انہوں نے یہ مسودہ دیکھا تو ہم سب بڑے حیران ہوئے ہیں کہ دونوں مسودے ایک دوسرے سے مختلف تھے۔
تو بیرسٹر عقیل صاحب اسی لیے ہنس رہے ہیں کہ ابھی تو پتہ ہی نہیں ہے کہ مسودہ کہاں ہے کس جگہ سے انا ہے اور اس میں کیا ہوگا۔
محترم جناب محمد اسلم غوری صاحب
مرکزی ترجمان جے یو ائی پاکستان
قاری افتخار حسین صاحب ہمارے بزرگ اور سینیئر ساتھی ہیں ۔اسلام اباد ہمارے مرکزی افس کے ناظم ہیں اور جمعیت علماء اسلام اسلام اباد کے نائب امیر ہیں۔ہارٹ کے پیشنٹ ہیں اور ڈاکٹر تین دفعہ سٹنٹ ان کو ڈال چکے ہیں ۔ان کو زبردستی اٹھا کر گاڑی میں ڈالا گیا۔اور اب پتہ چلا کہ ان پر ایف ائی ار ڈال کر 13 دن کا ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔
ہمارے اسلام اباد کے امیر ہیں جناب مفتی اویس عزیز صاحب ان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مفتی اویس عزیز صاحب کے جو والد ہیں مولانا عزیز رحمن ہزاروی صاحب ان کے لاکھوں فالوورز ہیں۔ اور وہ صرف جے یو ائی میں نہیں ہے بلکہ دوسری پارٹیوں کے اندر بھی ہزاروی صاحب کے چاہنے والے موجود ہیں۔
جناب محمد اسلم غوری صاحب
مرکزی ترجمان جے یو ائی پاکستان
#تیرے_سنگ_ہیں_مولانا
#عزم_بلند_رہے_قیدیو
#جھوٹے_کم_ظرف_ادارے
#معدنیات_چور_حکمران
#اوچھے_ہتکھنڈے_بندکرو
مسلم لیگ نون کو اندازہ ہو گیا ہے کہ وہ استعمال ہو گئے ہیں اور ان کے اور جے یو ائی کے راستے جدا کر دیے گئے۔مسلم لیگ نون نے اسی لیے اب اپنے رویے میں تبدیلی لانی شروع کر دی ہے۔
لیکن بات سیدھی سی ہے کہ اگر اپ وزیراعظم ہیں تو پھر اپ کو ان سب چیزوں کی ذمہ داری تو لینی ہوگی جو اپ کی ناک کے نیچے اسلام اباد میں ہمارے رہنماؤں پر اور ہمارے کارکنوں کے ساتھ جو ہو رہا ہے اور ان کی گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔ایک طرف تو رانا ثنا اللہ صاحب کیا پیغام دے رہے ہیں اور دوسری طرف ہمیں اس صورتحال کا سامنا ہے۔ تو پھر میاں شہباز شریف صاحب کو اس کی ذمہ داری تو لینی پڑے گی ۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے خلاف پروپیگنڈا مہم کی بھرپور مذمت، ہر مشکل وقت میں قائد جمعیت کے ساتھ کھڑے رہیں گے، جے یو آئی اپر وزیرستان کا اعلان
اپر وزیرستان: جےیوآئی اپر وزیرستان نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے خلاف جاری پروپیگنڈا مہم کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور ہر مشکل وقت میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
پریس کانفرنس میں جے یو آئی اپر وزیرستان کے سرپرست اعلیٰ سینیٹر مولانا صالح شاہ، سابق میئر لدھا حاجی تاج ملوک محسود سمیت حلقے کے دیگر عہدیداران اور ذمہ داران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر جے یو آئی اپر وزیرستان کے ضلعی سیکرٹری جنرل مفتی احمد شیر محسود نے پارٹی کا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے خلاف منظم پروپیگنڈا مہم چلائی جا رہی ہے، جس میں بعض سوشل میڈیا اکاؤنٹس پیش پیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے گھر کی ڈرون فوٹیج بنانا اور اسے سوشل میڈیا پر نشر کرنا اخلاقی پستی کی انتہا ہے۔
مفتی احمد شیر محسود کا کہنا تھا کہ جے یو آئی اپر وزیرستان ہر قسم کے حالات میں اپنے قائد مولانا فضل الرحمان کے ساتھ کھڑی رہے گی اور ان کے خلاف جاری منفی پروپیگنڈا مہم کی بھرپور مخالفت کرتی رہے گی۔
صوبے بنانے کا طریقہ کار ائین میں درج ہے اور اگر ائین میں درج طریقہ کار کو اختیار کیا جاتا ہے تو شاید کسی بھی پارٹی کو صوبے بنانے پر اختلاف نہیں ہوگا۔
لیکن میں دوسری بات کرنا چاہ رہا ہوں کہ اس وقت ملک کے حالات اس چیز کے متحمل نہیں ہےکہ نئے صوبے بنائے جائیں ۔کیونکہ اس وقت ملک کے معاشی حالات اچھے نہیں ہیں اور معیشیت برے طریقے سے بیٹھ چکی ہے۔اتنے وزیراعلی ہوں گے اتنے گورنر ہوں گے اتنے سیکٹریٹ بنیں گے اتنی اسمبلیاں ہوں گی اتنے سیکرٹری ہوں گے اتنے وزراء ہوں گے یہ کہاں ہوگا اور کب ائے گا اس کا تو بیرسٹر عقیل صاحب کو بھی پتہ نہیں ہے۔ اس کے علاوہ اور بہت سے اخراجات ہوں گے کیا ملک اس وقت ان سب اخراجات کو برداشت کرنے کی پوزیشن میں ہے۔
میں سمجھتا ہوں کہ یہ کوئی اچھی بات نہیں ہے کہ ہم جس طرف جا رہے ہیں یہ موقع نہیں ہے کہ ہم نئے صوبے بنائیں۔نئے صوبے بنانے کے معاملے میں سندھ سب سے بڑا حساس صوبہ ہے اور اپ کو پتہ ہے کہ سندھ کی صوبائی اسمبلی نے صوبے بنانے کی مخالفت میں قرارداد بھی پاس کر دی ہے اور غالبا اسی طرح کی قرارداد خیبر پختون خواہ کی اسمبلی بھی پاس ہو چکی ہے۔
ریفرنڈم تو جنرل ضیا صاحب کے دور میں بھی ایک ہوا تھا جس میں جنرل ضیا صاحب نے یہ پوچھا تھا کہ اپ اسلام چاہتے ہیں کہ نہیں چاہتے ہیں۔ تو پھر ہم اور اپ سب نے کہا کہ ہم تو اسلام چاہتے ہیں۔ تو پھر جنرل ضیاء صاحب نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ یہ مجھے چاہتے ہیں۔ تو اس طرح کے ریفرنڈم اپ نے کروانے ہیں تو مسائل پیدا ہوں گے حل نہیں ہوں گے۔
محترم جناب محمد اسلم غوری صاحب
مرکزی ترجمان جے یو ائی پاکستان
ملکی مذہبی و سیاسی منظرنامے میں ایک اہم ملاقات !!!
صدر وفاق المدارس العربیہ شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی کی مولانا فضل الرحمٰن سے طویل ملاقات ہوئی۔ فی الحال اس ملاقات کے حوالے سے تفصیلات بس اتنی ہی سامنے آئی ہیں کہ نشست خاصی طویل رہی۔
ملاقات کا ایجنڈا کیا تھا؟ کن امور پر تبادلۂ خیال ہوا؟ اور اس طویل نشست کے پس منظر میں کیا حکمت عملی کارفرما تھی؟ فی الحال خاموشی ہے۔ تاہم بعض ملاقاتوں کی اہمیت ان کے اعلامیے سے نہیں بلکہ دورانیے اور وقت سے بھی سمجھی جاتی ہے۔۔👇👇👇
ثاقب بشیر صاحب انشاء اللہ تعالی وہ گرفتار کریں گے اور ہم گرفتاریاں دیں گے انہوں نے تو کل رات بھی کہا تھا کہ اپ چلیں اور میں نے ان کو گرفتاری دے دی۔یہ ہماری فرسٹ قیادت کو گرفتار کریں گے تو ہماری سیکنڈ قیادت ا جائے گی یہ ہماری سیکنڈ قیادت کو گرفتار کریں گے تو ہماری تھرڈ قیادت ا جائے گی یہ ہماری تھرڈ قیادت کو گرفتار کریں گے تو ہماری فورتھ قیادت ا جائے گی۔
ہم انشاء اللہ تعالی ان کو مایوس نہیں کریں گے۔ہمارے 45 لاکھ کارکنان ہیں۔رانا عظیم صاحب کو پتہ ہے کہ ہم نے جیل بھرو تحریک بھی چلائی تھی۔
کوئی فارم ہاؤس پر لڑائی نہیں ہوئی طلبہ کا یہ پروگرام ہوا اور اس سے قبل بھی ایک پروگرام ہوا تھا۔انتظامیہ نے نہ صرف کہ ہمیں پروگرام کرنے کی اجازت دی بلکہ ہمارے ساتھ تعاون بھی کیا ہمیں سکیورٹی بھی دی اور باقاعدہ پولیس والوں نے پروگرام کی حفاظت بھی کی۔
اس طرح کا کوئی جھگڑا نہیں ہوا کوئی لڑائی نہیں ہوئی۔بس یہی بات تو میں اپ کو بتا رہا ہوں کہ یہ اس طرح کی جھوٹی ایف ائی ار درج کرا کر ہمیں اور ہمارے کارکنان کو اشتعال میں لانا چاہتے ہیں۔
محترم جناب محمد اسلم غوری صاحب
مرکزی ترجمان جے یو ائی پاکستان
#تیرے_سنگ_ہیں_مولانا
#عزم_بلند_رہے_قیدیو
#جھوٹے_کم_ظرف_ادارے #معدنیات_چور_حکمران #اوچھے_ہتکھنڈے_بندکرو
@DunyaNews@FrontlineKamran صاحب عظمیٰ صاحبہ نے یہ مان لیا کہ کرپشن ہو رہی ہے لیکن ہم کاروائی بھی تو کرتے ہیں تو @ChSalikHussain صاحب کے اوپر @MaryamNSharif صاحبہ اتنا غصہ کیوں ہوئی ہے انہوں نے بھی مریم نواز صاحبہ پر الزام تو نہیں لگایا تھا یہ کہا تھا کہ کرپشن ہو رہی ہے۔
@RajaShehzadAli اس کا ایک ہی حل ہے شرعی نظام نافذ کریں ججوں کی جگہ قاضی بیٹھا دیں پھر دیکھیں کوئی رشوت لے سکتا ہے سسٹم ہزار بار اپڈیٹ کریں کچھ بھی بدلنے والا نہیں ہے بس کمائی بدل جائے گی واحد حل شریعت ہیں۔
@KlasraRauf کلاسرا صاحب یہ صحافیوں کے ساتھ زیادتی ہے کہ ایک ٹاؤٹ کو صحافی کہتے ہیں یہ کہاں سے صحافی اور اینکر ہو گیا صحافی وہ ہوتا ہے جو اپنے کاوش سے اپنی محنت سے جگہ جگہ جا کر خبر نکالتا ہے واٹس سے نہیں اس نے اسٹیبلشمنٹ کے علاؤہ کوئی اور خبر کبھی دی ہے ملک میں کیاہورہاہے دنیامیں کیاہو رہاہے