اسلام وعلیکم
عید مبارک 🌙
اللہ پاک ہماری رمضان کی کوششوں کو قبول فرمائے اور جو اچھا ہم نے سیکھا وہ ہماری زندگی کا حصہ بن جائے۔
الہی ہمارے دل صاف کر دے، ہمیں ایک دوسرے کو معاف کرنے اور محبت بانٹنے کی توفیق دے۔
اللہ کرے یہ عید خوشی، سکون اور برکت لے کر آئے 🤍
نئے اسلامی سال کا آغاز ایک نئی امید، نئی دعا اور نئے عزم کے ساتھ ہو!
یا اللہ!
ہم سب کے دلوں کو اپنے ذکر سے منور فرما،
ہمارے گھروں میں برکت، رزق اور سکون نازل فرما،
ہمارے گناہوں کو معاف فرما،
اور اس سال کو ہمارے لیے خیر، خوشی، کامیابی اور دینی ترقی کا سال بنا دے۔
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ تاریخ انسانی کا ایسا نام ہے جس کی عظمت کو اپنے ہی نہیں بیگانے بھی تسلیم کرتے ہیں۔ وہ نبی نہیں ہیں مگر اللہ نے ان کی زبان حق پر وہ مضامین جاری کردیئے جو وحی کا حصہ بن گئے۔ قبول اسلام کے بعد وہ اسلام اور پیغمبر اسلام کے شیدائی بن کر فاروق کہلائے۔❤️
یکم مُحرم الحرام یومِ شہادت
خلیفہِ ثانی حضرت عُمر فاروق رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ
آقا جی کریم ﷺ نے فرمایا:-
لَوْ کَانَ بَعْدِي نَبِي لَکَانَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ❤️
اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو وہ عمر بن خطاب ؓ ہوتا
حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالی عنہ کی یکم محرم الحرم کو شہادت ہوئی۔
اپ اسلام کے دوسرے خلیفہ راشد، رسول اللہ ﷺ کے جلیل القدر صحابی، اور اسلامی تاریخ کی عظیم ترین شخصیات میں سے ایک ہیں۔ آپ کی شخصیت عدل، طاقت، دیانت، زہد، فہم و فراست اور حکمت کا عظیم نمونہ تھی۔
یکم محرم الحرام
یومِ شہادت سیدنا عمر فاروق
حضور اکرم ﷺ کا فرمان
"لو کان بعدی نبی لکان عمر ابن الخطابؓ
میرے بعد اگر کوئی نبی ہوتا تو عمر ابن الخطابؓ ہوتے
عدل و انصاف کا پیکر خلیفہ دوئم مُرادِ قلبِ نبیﷺ حضرت سیدنا عمر ابن خطابؓ کی عظمت پہ لاکھوں کروڑوں سلام
◀️حدیث نبویﷺ
عقبہ بن عامر رضی الله تعالٰی عنہ کہتے ہیں کہ رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو وہ عمر بن خطاب (رضی الله تعالٰی عنہ) ہوتے“ ۱؎۔🥀
📕(ترمذی 3686)📕