ایک دیگ اور سو سے زیادہ لوگ، آجکل ایک وقت کا کھانا پلّے سے کھا لینا بھی مزدور کیلئیے مشکل ہے، انکے حالات انکی بیقراری سے واضح ہیں
اللّہ پاک فراوانیاں فرما - آمین
اس خاتون کو ہسپتال میں داخل کروا کر کچھ دن رکھ کر پچاس ہزار بل دیکر آپریشن کروایا گیا تھا، پورا دن یہ واپس گھر جانے کی کوشش کرتی رہی لیکن کرایہ ارینج نہیں ہوا، ہسپتال کی کنٹین کا بل بھی بقایا تھا
دوبارہ پہنچ کر دس ہزار ہیلپ کی گئی
اللّہ مشکلیں دور کرے، آمین
نشے باز شوہر نے مجھے چار بچیوں سمیت مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا، ماں کے گھر بچے لیکر بیٹھی ہوں، امی کی سلائی مشین پر کپڑے سی کر اپنی روٹی ٹور فہی تھی، پچھلے دنوں اندھیری آئی میں بچے پکڑے اٹھی، ٹُھڈا لگا اور مشین گر کر ٹوٹ گئی، بیروزگار ہو گئی ہوں
مہوش کو نئی سلائی مشین دلوا دی گئی
1؛ عجیب و غیب بیماری میں مبتلا دو سگے بھائی، ٹانگیں سُوج کر کُپا ہو جاتی ہیں، مختلف علاج کراتے ہیں لیکن افاقہ نہیں
2؛ رضیہ بی بی کالے یرقان کی مریضہ اور چھوٹے چھوٹے بچوں آسرہ ہیں، راشن ختم
12350 روپے پاس تھے، تقسیم کر کے دے دئیے گئے
بھائیجان مہربانی کر کے ہمیں پنکھا لے دو، مزدوری پہ جانے والے لوگ ہیں، رات رات بھر جاگتے گزرتی ہے، ساتھ ہی چھپڑ ہے، مچھروں کی بہتات اور حبس، بچے بھی بیمار ہو گئے
برانڈد پیڈسٹل فین دلوایا گیا اب چاہے اندر سوؤ چاہے باہر
1؛ چھوٹے سے بچے کی اپیل؛ یہ ہمارے والد ہیں، انکے ہفتہ میں دو دفعہ گردے واش ہوتے ہیں، میری گزارش ہے ہماری مدد کرو
2؛ عبدالخالق کا درزیوں کا اچھا بھلا کام تھا، گردے فیل ہوئے تو یسپتالوں کے آئی دن کے چکروں میں ہر چیز ختم ہو گئی
دونوں کو بیس ہزار مدد پہنچا دی گئی
1؛ کلّم کلّی ہوں، بے آسری ہوں، بیمار ہوں، ایک آنکھ چلی گئی، دوائیوں سے محروم ہوں، میری مدد نہیں کرو گے تو کسکی کرو گے؟
2؛ ہسپتال کی سویپر ہوں، تنخواہوں کا مسئلہ چل رہا ہے، دو مہینے سے پیسے نہیں ملے، کرائے کا گھر اور بچیاں ہیں، کچھ مدد کیلئیے آئی ہوں
نو ہزار مدد مستحقین کو ملی
تین محتاج معذور انسان 👇 20k
1؛ ایکسیڈنٹ نے برباد کر دیا، نہ اُٹھ سکتا ہوں نہ بیٹھ سکتا ہوں، بیوی فوت، بیٹی کا سہارہ
2؛ تین بچوں کا باپ رینگ کے چلتا ہے، کریانے کی دکان تھی، ختم ہو گئی، اب کوئی آسرہ نہیں
3؛ کرماں والیا مدد کر، بیوہ اور مفلوج ہوں، کوئی کرنے کمانے والا نہیں
میں بالکل تنہا لاوارث عورت ہوں، کسی کے گھر رہتی ہوں، وہی کھانا دیتے ہیں، چار پانچ بیماریاں ہیں، مجھے دوائیوں کیلئیے مدد چاہئیے، اسلئیے آئی ہوں
پانچ ہزار مدد کی گئی
بہت دن پہلے اس بی بی نے پنکھے کی ریکوئسٹ کی تھی، دونوں میاں بیوی بیمار ہیں اور بمشکل چھوٹی موٹی مزدوریاں کر کے گزر بسر کرتے ہیں، کافی انتظار کیا بڑی یاد دہانیاں کروائیں آخر کار انکے لئیے کسی نے صدقہ جاریہ کے طور پر نیا پنکھا لگوا دیا
حکومت تعلیمی نظام میں تقسیم کیوں پیدا کررہی ہے؟
تین قسم کے سکولز ہیں۔ سرکاری سکولز
جن کے پاس اتنا بجٹ نہیں ہے کہ وہ بجلی کے بل دے سکیں۔
پرائیوٹ سیٹ اپ، نواز شریف سکول آف ایمننس
ان سکولز میں حکومت فی بچہ اوسط 5500 روپے دے رہی ہے۔
پیف سکولز
اس پرائیوٹ سیٹ میں فی بچہ 800 روپے دئیے جارہے ہیں۔
سرکاری وسائل کی تقسیم تمام سکولز میں برابر کیوں نہیں ہے؟ کیا صرف نواز شریف کا نام ہونے کے باعث سکولز کو بھاری رقوم سرکاری خزانے سے دے جارہی اور دوسری جانب اسی صوبے کے بچوں کے لیے اتنے وسائل بھی نہیں دئیے جارہے کہ بجلی کا بل ادا ہوسکے۔ اس تقسیم سے آپ کیسے تمام بچوں اور اساتذہ سے ایک جیسے نتائج کی امید کرسکتے ہیں اور سرکار وسائل کی تقسیم میں حکومت کیسے پک اینڈ چوز کرسکتی؟
شوہر اوبر کاریم بائیک چلاتے ہیں، دو ماہ پہلے موٹر سائیکل چوری ہو گئی، میرا سارا الٹ پلٹ اور بچہ بیمار ہو گیا ہے، مجھے آپکی مدد چاہئیے
پانچ ہزار پہنچا دیا
1؛ خود میں دونوں پاؤں سے محتاج ہوں اور والدین وڈیرے ہو چکے ہیں، گھر چل نہیں رہا، نہ والدین کی کوئی میڈیسن نہ کھانا روز ملتا
2؛ ایک پاؤں سے معذور خاتون کو شوہر چھوڑ کر بھاگ گیا، دو بچے لیکر دربدر ہے، کام نہیں کر سکتی
دس ہزار امداد پہنچ گئی
ڈائیلسس کے دو مریضوں کی دس ہزار مدد
1؛ خورشید بی بی 2؛ لیاقت علی
ہمارے پاس ڈائیلسس کے غریب مریضوں کی طویل لسٹ ہے، رینڈملی انکو مدد پہنچاتے رہتے ہیں، اللّہ گنجائش میں اضافہ فرمائے
میرے پاس ڈھیروں کپڑے سینے کیلئیے آئے پڑے ہیں، بہو کی مشین پہ کام کر رہی تھی، وہ واپس اٹھا کے لے گئی ہے، کام سارا دینے والا پڑا ہے ، مجھے سلائی کے علاوہ کچھ نہیں آتا، شوہر شدید شوگر کے مریض ہیں، اللّہ مجھے اپنی مشین دے دے
نئی برانڈڈ مشین ڈیلیورڈ - الحمداللّہ
یہ میرے والد صاحب ہیں بھائی جی، میں مزدور ہوں روز دیہاری نہیں ملتی، بوڑھے والد کو کسی ڈاکٹر کو دکھانا چاہتا ہوں اور میرے پاس پیسے نہیں، کوئی مہربانی ہو سکتی؟
پانچ ہزار پہنچ گیا
بیٹا نشئی نکل آیا، کبھی گھر آیا ہی نہیں، کوئی مرے کوئی جئیے اسکو کوئی فرق نہیں پڑتا، بیٹی کی شادی کی وہ بیوہ ہو گئی، پھر خود فوت ہو گئی، یہ بچی میری نواسی ہے اور میں خود بیمار ہوں
پانچ ہزار مدد پہنچائی
سبزی کی چھوٹی سی دکان تھی جس سے میں اپنا گھر چلاتا تھا، چار بیٹیوں کا باپ ہوں، بیمار ہو گیا تھا دو مہینے لگ گئے اٹھنے میں - دکان زیرو بٹا زیرو بند پری ہے، مجھے کام دوبارہ شروع کروا دیں، اللّہ آگے سب ٹھیک کریگا
11 ہزار کی سبزیوں سے غریب کی دکان دوبارہ کھل گئی