تقویٰ کے حصول کے لیے دعا
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا کیا کرتے تھے:
اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُکَ الْهُدَی وَالتُّقَی وَالْعَفَافَ وَالْغِنَی
یعنی: اے اللہ! میں تجھ سے ہدایت، تقویٰ، پاک دامنی اور بےنیازی وآسودگی مانگتا ہوں۔
(صحیح مسلم کتاب الذکروالدعاء والتوبۃ والاستغفار باب التعوذ من شرما عمل ومن شر ما لم یعمل، حدیث نمبر ٤۸۸٤)
*غزل*
*جہاں لفظوں کی پہنچ ختم ہو جائے 'بخت'*
*وہیں سے تو شروع ہوتا ہے کہ کہنا کیا ہے*
*تم جو ساحل پہ کھڑے دیکھتے ہو وسعتِ آب*
*ہم سے پوچھو کہ تلاطم کا تماشہ کیا ہے*
*ہر مسافر کو کہاں علم کہ رستہ کیا ہے*
*پاؤں زخمی ہوں تو پتا چلتا ہے صحرا کیا ہے*