کچھ کہنا تھا شاید اس کو
جانے کس سے ڈرتی تھی
جب بھی ملتی تھی مجھ سے
مجھ سے پوچھا کرتی تھی
پیار کیسے ہوتا ہے
یہ پیار کیسے ہوتا ہے
اور میں صرف یہی کہہ پاتا تھا
آنکھیں کھلی ہوں یا ہوں بند
دلدار ان کا ہوتا ہے
کیسے کہوں میں او یارا یہ
پیار یہ کیسے ہوتا ہے
دوریاں سمٹنے میں دیر کچھ تو لگتی ہے
رنجشوں کے مٹنے میں دیر کچھ تو لگتی ہے
درد کی کہانی کو عشق کے فسانے کو
داستان بننے میں دیر کچھ تو لگتی ہے
امجد اسلام امجد
محبتیں جب شمار کرنا
تو سازشیں بھی شمار کرنا،
جو میرے حصے میں آئی ہیں
وہ اذیتیں بھی شمار کرنا
جلائے رکھوں گی صبح تک میں
تمہارے رستوں میں اپنی آنکھیں،
مگر کہیں ضبط ٹوٹ جائے
تو بارشیں بھی شمار کرنا
نوشی گیلانی
وہ ہم سفر تھا مگر اس سے ہم نوائی نہ تھی
کہ دھوپ چھاؤں کا عالم رہا جدائی نہ تھی
عداوتیں تھیں، تغافل تھا، رنجشیں تھیں بہت
بچھڑنے والے میں سب کچھ تھا، بے وفائی نہ تھی
کبھی یہ حال کہ دونوں میں یک دلی تھی بہت
کبھی یہ مرحلہ جیسے کہ آشنائی نہ تھی
وہ ہم سفر تھا مگر 😥😥😥
میں نے روکا بھی نہیں اور وہ ٹھہرا بھی نہیں
حادثہ کیا تھا جسے دل نے بھلایا بھی نہیں
وہ تو صدیوں کا سفر کر کے یہاں پہنچا تھا
تو نے منہ پھیر کے جس شخص کو دیکھا بھی نہیں
مرے ہم نفس مرے ہم نوا مجھے دوست بن کے دغا نہ دے
میں ہوں درد عشق سے جاں بہ لب مجھے زندگی کی دعا نہ دے
مجھے چھوڑ دے مرے حال پر ترا کیا بھروسہ ہے چارہ گر
یہ تری نوازش مختصر مرا درد اور بڑھا نہ دے
شکیل بدایونی