ڈاکٹر عظمی اور ڈاکٹر فیصل سلطان نے اپنی پریس کانفرنس میں صرف اس دھوکہ دہی کا واقعہ بیان کیا جو دھوکہ ان کو رات دیا گیا، کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ یہ اس بے دردی سے عدالت کی حکم عدولی کریں گے، علیمہ خان
اتنا ظلم ہو رہا ہے کہ دنیا کے مشہور سابق کرکٹرز، کیپٹنز انہوں نے خط لکھ دیا ہے، مطلب دنیا دیکھ رہی ہے۔ جب عمران خان کی خبر آئی کہ وہ (شفاء انٹرنیشنل) ہسپتال جا رہے ہیں تو کئی 80 ملکوں نے اس کی بریکنگ نیوز دی تھی اور پھر جب نہیں لے کر جائیں گے تو وہی بریکنگ نیوز 80 ملک نہیں دیں گے؟ آپ اپنے ملک کی کتنی بے عزتی کروا رہے ہیں:علیمہ خان
@Aleema_KhanPK
ویڈیو دیکھنے کے لیے QR Code Scan کریں
#Pakistan #ImranKhan
میرے والد اپنے اصولوں پر کھڑے ہیں، وہ مضبوط اعصاب کے مالک ہیں، تین سال سے سخت قید برداشت کر رہے ہیں، مگر ظالم کے سامنے جھکنے سے انکاری ہیں!!! قاسم خان
#pakistan@Kasim_Khan_1999
خبر کا ذریعہ جاننے کے لیے QR Code Scan کریں
ہم اپنے اس دوست (عمران خان) کی مدد کرنا چاہتے ہیں جس کے ساتھ ہم نے کرکٹ کھیلی۔ ہمیں پاکستان کے قوانین کا علم نہیں، لیکن انسانیت کے ناطے کسی بھی قیدی کو بنیادی سہولیات ملنی چاہئیں۔ عمران خان پاکستان کے سابق وزیراعظم اور دنیا کے بہترین کرکٹرز میں سے ایک رہے ہیں، ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ انہیں بہترین علاج اور سہولیات فراہم کی جائیں۔ ہم اس سے زیادہ کچھ نہیں مانگ رہے، کپل دیو
عمران خان جتنا جسمانی طور پر مضبوط تھا اس عرصے میں اتنا ہی اس نے خود کو روحانی طور پر بھی مضبوط کر لیا ہے۔ اتنی قید تنہائی کے بعد اگر وہ کھڑا ہے اور لوگوں سے باتیں کررہا ہے جیسے وہ اپنی بہن نورین کو ملا ہے اور وہ کھڑا ہو کر یا بیٹھ کر بات ہی کررہا ہے تو یہ معجزہ ہے، اعتزاز احسن
ٹیپو سلطان نے کیا کمال کہا: شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی سوسالہ زندگی سے دن کی بہتر ہوتی ہے، 74 سالہ بیمار قیدی کا رات آدھا گھنٹے کا سفران کی 5 سالہ بادشاہت پر بھاری پڑ گیا۔ امیر عباس
#pakistan@ameerabbas84
خبر کا ذریعہ جاننے کے لیے QR Code Scan کریں
نوجوانو! اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس عظیم لیڈر کے لیے نکلیں، جو اس ملک کے لیے اور آنے والی نسلوں کے لیے قربانی دے رہا ہے! -
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا @SohailAfridiISF#LongMarchOnSeptember27th
سابق انگلش کپتان مائیکل ایتھرٹن، الیکس بلیک ویل، آسٹریلیا کے سابق کپتان ایلن بارڈر، مائیکل بریئرلی، گریگ چیپل، ایان چیپل، بیلنڈا کلارک، سر الیسٹر کک، سنیل گواسکر، لی جرمون، ایڈم گلکرسٹ، ڈیوڈ گوور، کم ہیوز، ناصر حسین، ویسٹ انڈیز کے سر کلائیو لائیڈ، بھارت کے کپل دیو، سری لنکا کے ارجنا راناتنگا، سر اینڈریو اسٹراس، دلیپ وینگسرکر، اسٹیفن وا اور جان رائٹ کا عمران خان کی صحت کے حوالے سے ایک بار پھر پاکستان کے وزیراعظم کو خط، عمران خان کو علاج فراہم کرنے کا مطالبہ
سورس جاننے کیلئے کیو آر کوڈ سکین کریں
#Pakistan
#ImranKhan
بونیر اسٹریٹ موومنٹ!
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی صوبائی صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر خان کی زیرِ قیادت بونیر میں اسٹریٹ موومنٹ جاری۔
پارٹی قائدین، کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد اس عوامی تحریک میں شریک اور اپنے قائد عمران خان سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔
عمران خان کے شاہین 27 ستمبر کی کال پر لبیک کہتے ہوئے مکمل طور پر تیار ہیں۔
ان شاء اللہ، 27 ستمبر اسلام آباد مارچ تاریخی ہوگا!
#StreetMovement #Buner #27SeptemberMarch #ImranKhan
بی بی سی اور سی این این عمران خاں کی خبر مجبوری سے دیتے ہیں۔کہ مسلم دنیا کے ناظرین سے محروم نہ ہوں۔ یہ فکر انہیں لاحق رہتی ہے کہ پاکستانی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ برا نہ مانے۔ یوسف بن تاشفین اور ٹیپو سلطان نہ سہی۔اس کے پاس توپ و تفنگ نہ سہی۔ عالم اسلام میں وہ سب سے زیادہ مقبول ہے؛چنانچہ سامراج کو خان ساز گار نہیں۔شہباز جیسے گوارا ہیں۔ غزہ کے قتل عام میں برابر کے شریک ڈونلڈ ٹرمپ کو عظیم لیڈر قرار دینے ، اس کے لئے درازی عمر کی دعا کرنے اور عادی جھوٹے کے لئے نوبل انعام تجویز کرنے والے۔
کرکٹ کے میدان سے ناممکن اسپتال کو ممکن بنانے تک، مینار پاکستان سے پایَۂ تَخْت تک، واشنگٹن میں کسی بھی پاکستانی حکمران کے پاکستانیوں سے پہلے خطاب سے لیکر اقتدار سے نکلتے ہی سیاسی عروج کے بے مثال سفر تک، ایک سال میں ایک سے بڑھ کر ایک 50 جلسوں سے لیکر جیل میں باوقار مزاحمت کی ناقابل تسخیر علامت تک، لامتناہی امتحانوں سے اسپتال پہنچنے تک، یہ شخص ہر مقام پر ورطۂ حیرت میں ڈالتا رہا ہے۔ اس شخص کی مقناطیسیت کا ہمارے پاس کوئی توڑ نہیں، کیوں، کیونکہ لوگ اُس کے ساتھ ہیں اور ہم اُس سے نہیں دراصل اپنے لوگوں سے لڑ رہے ہیں
"ان حالات میں ایسے مواقع کو ضائع کرنا اس ملک سے غداری کے مترادف ہے۔ کوئی مانے یا نہ مانے، پاکستان کی مقبول ترین جماعت عمران خان کی ہے اور ہم سب جانتے ہیں کہ وہ اس وقت ضمیر کے قیدی ہیں، جو اپنے اصولوں پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ عمران خان ٹوٹا نہیں۔ عمران خان نے کہا ہے کہ ان کے ساتھ محمد مرسی جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ انہیں قیدِ تنہائی (Isolation) میں رکھ کر اذیت دی جا رہی ہے۔
ہماری کسی سے کوئی ذاتی مخاصمت نہیں؛ نہ کسی فوجی سے، نہ شہباز شریف سے اور نہ ہی نواز شریف سے۔ ہمارا اختلاف صرف ان قوتوں سے ہے جو پاکستان میں آئین کی بالادستی اور آزاد عدلیہ کو تسلیم نہیں کرتیں، اور جو غریب عوام کے لیے روٹی پانی کا بندوبست نہیں کرتیں۔
ہم اس کے خلاف نہ تو گالیاں دیں گے اور نہ ہی پتھر اٹھائیں گے، بلکہ ہمارا احتجاج پرامن ہوگا جس میں ہم جلسے اور جلوس نکالیں گے۔ کل کے واقعے کے حوالے سے تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت یہاں موجود ہے، جو آپ کو مزید تفصیلات بتائے گی۔ تحریک تحفظِ آئینِ پاکستان اور ہماری تمام اتحادی جماعتیں ان کے ساتھ سو فیصد یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہیں۔ ہم سب ایک پیج پر ہیں۔
خوشی کی بات یہ ہے کہ اب ایک 'متحدہ اپوزیشن' بنانے کے لیے اہم پیش رفت ہو رہی ہے جس کے لیے ہم سب کوشاں ہیں۔ خدا اس اتحاد کو نظرِ بد سے بچائے، تاکہ ہم اس بحران سے نکل کر عوام اور فوج دونوں کی جان چھڑا سکیں اور ایک حقیقی جمہوری پاکستان کی تشکیل کی جانب قدم بڑھا سکیں۔ "
قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی
"ایک بات یہ کی جارہی ہے کہ بہنوں کی پریس کانفرنس سپریم کورٹ کو دی گئی انڈرٹیکنگ کی خلاف ورزی ہے یہ بات بالکل غلط ہے۔ سپریم کورٹ نے مجھ سے سوال کیا تھا کہ جو میڈیکل ریکارڈ ہسپتال میں پیش کیا جائے گا کیا آپ اس پر سیاست کریں گے؟ ہم نے صرف یہ انڈرٹیکنگ دی تھی کہ میڈیکل ریکارڈ صرف خاندان اور ذاتی ڈاکٹرز کے پاس رہے گا سیاسی جماعت کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہم اس پر کوئی سیاست نہیں کریں گے۔ ہم نے کوئی خلاف ورزی نہیں کی کوئی ریکارڈ پیش ہی نہیں ہوا وہ میڈیکل بورڈ بنا ہی نہیں جس میں ڈاکٹر عظمیٰ نے شامل ہونا تھا"۔
سلمان اکرم راجہ
”ججز کو فیصلہ کرنا ہو گا، پاکستان میں یا عدالتوں کو تالے لگا دیئے جائیں یا پھر عدالتیں اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کروائیں۔ اگر کوئی عدالتوں کا فیصلہ نہیں مانے گا تو یہ ملک، بانانا ری پبلک بن جائے گا۔“ وزیراعلٰی خیبرپختونخوا، @SohailAfridiISF#ContemptOfCourt