سینیٹر حاجی محمد عدیل کی دسویں برسی /عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کا خراج
🛑 حاجی محمد عدیل جمہوریت، پارلیمانی بالادستی، صوبائی خودمختاری اور چھوٹے صوبوں کے آئینی و سیاسی حقوق کی جدوجہد کا ایک توانا استعارہ تھے، سینیٹر ایمل ولی خان
🛑 انہوں نے اپنی سیاسی بصیرت، پارلیمانی کردار اور اصولی جدوجہد سے ثابت کیا کہ سیاست قوموں کے حقوق اور عوام کے مستقبل کے تحفظ کا نام ہے
🛑 اٹھارویں آئینی ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کے اجراء میں حاجی محمد عدیل کا کردار تاریخ کا ناقابل فراموش حصہ ہے
🛑 پختونخوا کو اس کی تاریخی شناخت دلانے، پختونوں کے قومی تشخص کو آئینی سطح پر تسلیم کرانے اور چھوٹے صوبوں کے وسائل پر ان کے اختیار کی جدوجہد میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی
🛑 حاجی محمد عدیل نے ہمیشہ جمہوری قوتوں کے اتحاد، آئین کی بالادستی اور آمریت کے خلاف مزاحمت کا علم بلند رکھا
🛑 انہوں نے ہر دور میں اس سوچ کی مخالفت کی جو جمہوری اداروں کو کمزور، پارلیمنٹ کو بے اختیار اور صوبوں کو ان کے آئینی حقوق سے محروم کرنا چاہتی ہے
#ANP | #AimalWaliKhan | #RememberingHajiAdeel
اے این پی صوبے کے معدنی وسائل اور تقسیم کے معاملے پر اپنے مؤقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی، ایمل ولی خان
🛑 صوبے کے معدنیات کا فیصلہ یہاں کی عوام اپنے منتخب حکومت کے ذریعے ہی کرسکتی ہے
🛑 اگر کسی کو نئے صوبے بنانا ہو تو اس کیلئے آئین میں طریقہ کار موجود ہے
🛑 ریفرنڈم کس آئین کے تحت ہوگا؟ کیا یہ غیر آئینی قدم نہیں ہوگا اور ریفرنڈم کرنے والوں پر پھر آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی نہیں ہوگی؟
#ANP | #AimalWaliKhan
It is striking that you would suggest imprisoning my family; such a claim lacks logic. I advise you to focus on your own concerns instead of trying to cast me as a victim. This effort will fail. My sisters and my wife have no political role; suggesting otherwise is unreasonable. I will handle my own challenges and, God willing, do so with dignity. You ought to stay dedicated to your own goals and ambitions.
The hate Aimal Wali Khan receives from PTI, PKMAP, PTM supporters and even Afghan trolls is unbelievable. Wallah, I feel bad for him. Political differences aside, he is human, one of us. Disagree with him, but don’t abandon your humanity.
میں آج بھی اپنے اس موقف پر قائم ہوں کہ گورنر راج یا ایمرجنسی مسائل کا حل نہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ 2013ء میں 1200 شہداء کا بوجھ اٹھانے کے باوجود ہمیں انتخابات میں ہرایا گیا۔ ہمارے خلاف پراپیگنڈا کیا گیا کہ ہم کرپٹ ہیں۔ پھر ان کا احتساب کمیشن کہاں گیا؟ اس نے ہمیں پکڑا کیوں نہیں؟ اُس وقت تو عمران خان اور فوج ایک ہی پیج پر تھے۔ پھر 2018ء میں آر ٹی ایس بٹھا کر ہمیں ہرایا گیا۔ میں آج بھی وہ حلقے دکھا سکتا ہوں جہاں ہمیں ہرا کر پی ٹی آئی کو کامیاب کرایا گیا۔ اس کے بعد 2024ء میں ایسا ماحول بنایا گیا کہ جیسے صرف پختونخوا ہی پی ٹی آئی کا ہوم گراؤنڈ ہے، جبکہ باقی پاکستان میں اسے شکست ہوئی۔ ہمارا مینڈیٹ ایک بار پھر چوری کیا گیا اور پختونخوا میں پی ٹی آئی کی مقبولیت کا ایک جعلی بھوت کھڑا کیا گیا۔
آج بھی اگر ہم گورنر راج یا ایمرجنسی کی مخالفت کر رہے ہیں تو اس کی بنیاد اصولی ہے، کیونکہ یہ اقدامات غیر جمہوری اور جمہوری روایات کے منافی ہیں۔ ہماری مخالفت کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ہم پی ٹی آئی کی طرزِ حکمرانی کی حمایت کر رہے ہیں۔پی ٹی آئی نے پختونخوا کو مالی، انتظامی اور سیاسی لحاظ سے تباہ کر دیا ہے۔ لیکن پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے والوں سے میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ ہمارے شہداء کا مذاق اڑا کر اور ہمیں پارلیمان سے باہر رکھ کر آپ کو کیا ملا؟ پختونخوا کو کیا ملا؟
کیا 2013ء میں ٹی ٹی پی کے ذریعے ہمیں پارلیمان سے باہر کرنے والوں، 2018ء میں آر ٹی ایس کے ذریعے ہمیں پارلیمان سے دور رکھنے والوں اور 2024ء میں پی ٹی آئی کی جعلی مقبولیت کا تاثر پیدا کرنے والوں کا بھی احتساب ہوگا؟ یا آج بھی کسی کو سیاسی شہادت کے مرتبے پر فائز کر دیا گیا ہے؟
"ون یونٹ کی خفیہ دستاویز میں چودھری محمد علی نے لکھا : پنجاب؛ سرحد کی بجلی، بلوچستان کے کوئلے و گیس اور سندھ کے وسائل کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا اس لئے پاکستان پر حکمرانی پنجاب کی ہونی چاہیے ـ
اگر آپ نے یہ خفیہ دستاویز نہیں پڑھی تو مجھے بتا دیں میں اس کی ایک فوٹو اسٹیٹ کاپی آپ کو بھیج دوں گا ـ پاکستان ٹوٹنے کے باوجود پنجابیوں کی یہ ذہنیت آج بھی برقرار ہے اور وہ ابھی بھی پاکستان کے مامے بننے کی کوشش کرنے میں کوئی شرم محسوس نہیں کرتے"
ولی خان کا حنیف رامے کے نام کھلا خط
جولائی 1987 ـ روزنامہ جنگ لاہور۔
15 اکتوبر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں میری تقریر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر نصب ٹی وی اسکرینوں پر دانستہ طور پر خاموش کیا گیا، جبکہ بعد ازاں قومی اسمبلی کے آفیشل پیج پر جاری کردہ ویڈیو کو بھی کاٹ چھانٹ کر پیش کیا گیا۔ یہ معاملہ محض میری آواز دبانے کا نہیں بلکہ پارلیمنٹ کے آئینی تقدس، اراکین کے حقِ اظہار اور عوام کے حقِ آگاہی کا ہے۔ پارلیمنٹ اختلافِ رائے کو دبانے کے لیے نہیں، بلکہ ہر آواز کو سننے کے لیے ہے۔ اس معاملے کو اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے باضابطہ طور پر اٹھاؤں گا اور ذمہ داران کے احتساب کا مطالبہ کروں گا۔ پارلیمنٹ کا وقار اختلافی آوازوں کو خاموش کرنے میں نہیں، بلکہ ان کے حقِ اظہار کے تحفظ میں ہے۔
ایمرجنسی یا گورنر راج لگانے کی مخالفت کرتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی سمجھتے ہیں کہ حالات کو اس نہج پر پہنچانے کے ذمہ دار تحریک انصاف کی حکومت اور ان کو لانے والے ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت گزشتہ ڈھائی سال میں ہر لحاظ سے بدترین طور سے ناکام رہی ہے۔ اس حکومت نے عوام کے مسائل حل کرنے میں معمولی دلچسپی بھی نہیں لی بلکہ صوبے کو ایک مسلسل ہیجانی کیفیت میں مبتلا رکھ کر کرپشن کا ایک بازار گرم رکھے ہوا ہے۔ یہ دہشتگردی سے نمٹنے میں کبھی سنجیدہ نہیں رہی بلکہ اس نے اپنے قول و فعل سے ہمیشہ یہ ثابت کیا کہ اس کی ہمدردیاں عوام، صوبے اور ملک کے ساتھ نہیں بلکہ دہشتگردوں کے ساتھ ہیں۔ پولیس اور عوام کے شہداء کے ساتھ کھڑے ہونے کی بجائے اس نے دہشتگردوں کی بالواسطہ یا بلا واسطہ سہولتکاری کی۔ اس کا انعام اسے عوام اور قانون کے ساتھ کھڑی ہونے والی جماعت کو دہشتگردی اور ففتھ جنریشن کے پراپیگنڈے کا شکار بنا کر اسے اکیلے جگہ دے کر دیا گیا۔
گورنر راج یا ایمرجنسی لگے یا نہ لگے، یہ ایک زمانے میں دو باہمی محبت کرنے والوں کی آپس کی لڑائی ہے۔ ہم تحریک انصاف اور اس کو لانے والوں، دونوں کے احتساب کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اس صوبے کو مزید تجربہ گاہ بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
A Team: ??
B Team: PTI+PMLN+ more but irrelevant at this point
C Team: TTP+TTA+ISKP+ more but irrelevant at this situation.
Guess the A team?
Look at this situation and then see what the Pakhtunkhwa is going through
If the social contract of 73 is reformed or the 18th amendment is rolled back then I guess breaking this contract will give way to discussing another contract from the past and that’s dangerous so please refrain from it or else.
#ANPRejectsProvincialDivision
Pukhtunkhwa is a homeland, not a business proposal. Reform must serve its people—not turn their land, resources and future into a revenue plan for the powerful.
عوام کو "سسٹم ری سیٹ" اور صوبوں کی تقسیم کی بحث میں الجھا دو، اور پیچھے سے پٹرول کی قیمت میں 12.99 روپے فی لیٹر تک اضافہ کر دو۔ مسلم لیگ والے خوش ہیں کہ انہیں آشیرباد حاصل ہے۔ انہیں عوام کی کیا فکر؟ انہیں تو یقین ہے کہ اگلے انتخابات میں عوام نہیں، آقاؤں کی مرضی انہیں کامیاب کروائے گی۔کوئی بڑے میاں صاحب کو خبر دیں کہ عوام کا خون چوس کر ووٹ کو زبردست طریقے سے عزت دی جارہی ہے۔