مسقط میں نیزہ بازی کے عالمی کپ کے کوالیفائنگ مقابلوں کے موقع پر سلطنتِ عمان میں پاکستان کے سفیر، جناب نوید صفدر بخاری کی جانب سے منعقدہ پُروقار ظہرانے میں شرکت باعثِ اعزاز رہی۔
اس تقریب میں بین الاقوامی ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن کے صدر، عزت مآب شیخ محمد عیسیٰ الفیروز، پاکستان کی قومی ٹیم کے اراکین، اور معزز مہمانان جناب عبداللہ البلوشی اور جناب خالد القرینی نے بھی شرکت کی
شاندار میزبانی اور پُرتپاک خیرمقدم پر ہم سفیرِ محترم اور تجارتی اتاشی جناب عشرت حسین بھٹی کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔ ایسی باوقار تقریبات پاکستان اور سلطنتِ عمان کے درمیان دیرینہ دوستی، باہمی احترام اور کھیلوں کے ذریعے سفارت کاری کے روشن جذبے کی خوبصورت عکاس ہیں۔ 🇵🇰🤝🇴🇲
مسقط میں نیزہ بازی کے عالمی کپ کے کوالیفائنگ مقابلوں کے موقع پر سلطنتِ عمان میں پاکستان کے سفیر، جناب نوید صفدر بخاری کی جانب سے منعقدہ پُروقار ظہرانے میں شرکت باعثِ اعزاز رہی۔
اس تقریب میں بین الاقوامی ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن کے صدر، عزت مآب شیخ محمد عیسیٰ الفیروز، پاکستان کی قومی ٹیم کے اراکین، اور معزز مہمانان جناب عبداللہ البلوشی اور جناب خالد القرینی نے بھی شرکت کی
شاندار میزبانی اور پُرتپاک خیرمقدم پر ہم سفیرِ محترم اور تجارتی اتاشی جناب عشرت حسین بھٹی کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔ ایسی باوقار تقریبات پاکستان اور سلطنتِ عمان کے درمیان دیرینہ دوستی، باہمی احترام اور کھیلوں کے ذریعے سفارت کاری کے روشن جذبے کی خوبصورت عکاس ہیں۔ 🇵🇰🤝🇴🇲
۱۵ ستمبر — یومِ الحاقِ جوناگڑھ
آج ہی کے تاریخ ساز دن، ۱۹۴۷ء میں بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے، بحیثیت گورنر جنرلِ پاکستان، نوابِ جوناگڑھ محمد مہابت خانجی سوم کی پیش کردہ دستاویزِ الحاق پر اپنے تاریخی دستخط ثبت فرمائے؛ یوں ریاستِ جوناگڑھ کا مملکتِ خداداد پاکستان سے قانونی اور باضابطہ الحاق پایۂ تکمیل کو پہنچا۔ جوناگڑھ، پاکستان سے الحاق کرنے والی پہلی شاہی ریاست قرار پائی۔
یہ محض ایک سیاسی فیصلہ نہیں بلکہ نوابِ جوناگڑھ، بانیانِ پاکستان اور مسلمانانِ کاٹھیاواڑ کے مشترکہ نصب العین کی تاریخی تکمیل تھی۔
بھارت کا غیرقانونی اور غاصبانہ قبضہ نہ تاریخ کے نوشتے کو مٹا سکتا ہے اور نہ حق و قانون کی اس مسلمہ حقیقت کو تبدیل کرسکتا ہے۔
جوناگڑھ کل بھی پاکستان تھا، آج بھی پاکستان ہے اور ہمیشہ پاکستان رہے گا۔ پاکستان اپنے اس جائز، تاریخی اور قانونی حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا۔
#یوم_الحاق_جوناگڑھ
#جوناگڑھ_پاکستان_ہے
Honoured and pleased to share remarks at the International Scientific-Practical Conference dedicated to the prominent Azerbaijani Sufi and thinker, Sheikh Seyid Yahya Bakuvi Shirvani, in Baku, Azerbaijan 🇦🇿. The conference was organised by the Caucasus Muslims Board. @AzEmbPak
اللہ تعالیٰ نے اس کتابِ عظیم (قرآنِ مجید) کو چھونے کے لیے بھی پاکی کی شرط عائد فرمائی- کیونکہ یہ کتاب اس پاک ذات ’’سبحان‘‘ کی ہے- بھیجنے والا بھی پاک، کتاب بھی ہر عیب اور نقص سے پاک، لانے والا جبرائیل امین بھی پاک اور جس پر نازل ہوئی وہ مبارک ہستی، وہ سینۂ اطہر بھی ہر نقص سے پاک
سماجی اور معاشرتی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے ہماری جتنی بھی کاوشیں ہیں ان کا مطمع نظر یہ ہونا چاہیے کہ مَیں یہ کام اللہ اور اس کے رسول (ﷺ) کی رضا کیلئے کر رہا ہوں کیونکہ یہ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ ’’اللہ اور اس کے رسول (ﷺ) تم پر زیادہ حق رکھتے ہیں کہ تم اس کو راضی کرو‘‘-
مکمل مضمون: اسلامی معاشرے کی رُوح : رضائے رسولﷺ کی تمنا (ماہنامہ مرآۃ العارفین انٹرنیشنل، فروری 2019)
یومِ دفاع و شہدائے پاکستان ہمیں دفاعِ وطن کے لیے افواجِ پاکستان کے شہداء کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ یہ دن جرأت و شجاعت، قومی وحدت اور عزمِ مصمم کی درخشاں علامت ہے۔
اللہ تعالیٰ شہدائے وطن کے درجات بلند فرمائے اور مملکتِ خداداد پاکستان کو ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین۔
#یوم_دفاع
#پاکستان
سیرتِ رسول (ﷺ) اپنی ذات میں کامل اور جامع ہے- اس میں اضافے کی کوئی گنجائش نہیں، البتہ ہر دور اپنے مخصوص سوالات، اپنے منفرد مسائل اور اپنی نئی تحدّیات (Challenges) کے ساتھ آتا ہے- یہی چیلنجز انسان کو اس بات پر مجبور کرتے ہیں کہ وہ سیرتِ نبوی (ﷺ) کو نئے زاویوں سے سمجھے، کیونکہ زمانے کے سوالات بدل جاتے ہیں-
مکمل مضمون: غلامانہ ذہنیت سے نجات سیرت النبی(ﷺ) کی روشنی میں (ماہنامہ مرآۃ العارفین انٹرنیشنل،اگست 2026ء)
Iblis’s Pride vs. Adam’s Humility | The Lesson That Changed Humanity
ابلیس کا تکبر اور آدم علیہ السلام کی عاجزی
[Explained By: His Excellency Sahibzada Sultan Ahmed Ali Sb (Sec Gen Islahee Jamaat and Aalmi Tanzeem ul Arifeen) ].
https://t.co/9Ep7Sr4pyi
https://t.co/arVIsgpYst
اللہ تعالیٰ نے ہمیں حکم دیا ہے کہ ہم آپ (ﷺ) سے بے مثال محبت کریں، ایسی محبت جو دنیا کی ہر محبت سے بڑھ کر ہو- قرآن مجید واضح طور پر بیان کرتا ہے کہ یہ محبت والدین، اولاد، مال و دولت اور حیثیت پر مبنی محبت سے بھی زیادہ ہونی چاہیے ایسی محبت کے بغیر حقیقی اطاعت ممکن نہیں-
The Mystical Thoughts of Imam Jafar Sadiq
Author: Dr. Laeeq Ahmad
Imam Jafar Sadiq, the crown of knowledge and spiritual excellence (faqr)...
To read complete article please follow the link:
https://t.co/WDR7ht9HdZ
آپ (ﷺ) کی بعثت کا مقصد انسانیت کو توحید کی طرف بلانا، اخلاق و کردار کو سنوارنا اور دنیا کو رحمت سے آشنا کرنا تھا- جیسا کہ قرآن کریم میں ہے: ’’اور ہم نے آپ کو نہیں بھیجا مگر تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر۔‘‘
ماہنامہ مراۃ العارفین انٹرنیشنل جنوری 2026
https://t.co/E3HYVjHP8q
قرآن کریم نے انبیاء کرام (علیھم السلام) کے جو اوصاف بیان کئے ہیں ان میں ایک بڑا وصف اجنبیوں کی مہمان نوازی ہے- از روئے قرآن مسافروں کی مہمان نوازی پیغمبروں کے اخلاق کا فیض ہے- اللہ تعالیٰ جو مہمان کسی کی طرف بھیجتا ہے ان کے ذریعے گھروں کو روشنی عطا فرماتا ہے- اس لئے ہمیں گھر کو فانوس اور مہمان کو شمع بنا لینا چاہئے۔
مکمل مضمون: مسافر کےحقوق، ماہنامہ مرآۃ العارفین انترنیشنل، جنوری 2021
کربلا کا مکمل واقعہ - آغاز سے اختتام تک (پاٹ 1/2)
• واقعہ کربلا کے اسباب و محرکات
• حضرت امام حسینؑ کا مکہ سے کوفہ تک کا سفر
• کربلا کے میدان میں اہل بیتؑ کی آمد
• یزیدی افواج کے مظالم اور اہل حق کی بے مثال قربانی
مکمل لیکچر کیلئے وزٹ کیجئے
https://t.co/LFJJk3T1fs