@QuranMyriZindgi قرآن کو سینوں میں ہم ایسے بسائیں گے
چہروں پہ تلاوت کا اک نور سجائیں گے
تطہیر ہو ہر دل کی قرآں کی تلاوت سے
شاداب رہے ہر روح ایماں کی محبت سے
ہر محفل قرآں میں رحمت کے وہ سائے ہوں
اللہ کے فرشتوں نے یوں پر پھیلائے ہوں
نوخیز ہیں ہم غنچے گلدان ِ محمد کے
ہم وارث ِخوشبو فرمان ِمحمد کے
@QuranMyriZindgi نیکیوں میں سبقت حاصل کرنے سے انسان دنیا و آخرت میں اللہ کی رضا اور مغفرت کا حقدار بنتا ہے۔
نیکیوں میں سبقت لے جانے کے لئے بھی صبر چاہئے ہوتا ہے کیونکہ نتیجہ بظاہر سامنے نظر نہیں آ رہا ہوتا ہے مگر الحمد للہ اللہ کا قرب حاصل ہو رہا ہوتا ہے-
@Naghman72616101 اسلام میں معافی وہاں افضل ہے جہاں سامنے والے کی نیت ٹھیک ہو، وہ اپنی غلطی پر نادم ہو، اور دوبارہ نقصان نہ پہنچنے کا یقین ہو، تو اسے معاف کرنے کے ساتھ اپنی حفاظت کرنا بھی ضروری ہے۔
مومن ایک سوراخ سے دو بار نہیں ڈسا جاتا، اس لئے ایک چالاک سے دو بار دھوکا کھانا ایمان کے منافی ہے
@QuranMyriZindgi بیعت ایک ایسا معاہدہ ہے جو ’’لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ ‘‘ پڑھنے کے بعد شروع ہو جاتا ہے، اس معاہدے کااولین تقاضا یہ ہے کہ بند ہ اس عالم رنگ وبو میں اللہ تعالیٰ کے احکام وفرامین پرخلوصِ دل سے عمل پیرا رہے اوررسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایات کودل وجان سے قبول کرے۔