Muslim AlhumdoLillah,
Book Reader,
Music Listener,
Football Lover,
Simple Person,
Love Traveling,
Mountain Climber.
Instragram @junaidahmad
@AlkhidmatOrg
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ
ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ بعض سفر ( غزوہ بنی المصطلق ) میں تھے ۔ جب ہم مقام بیداء یا ذات الجیش پر پہنچے تو میرا ایک ہار کھو گیا ۔ رسول اللہ ﷺ اس کی تلاش میں وہیں ٹھہر گئے اور لوگ بھی آپ کے ساتھ ٹھہر گئے ۔ لیکن وہاں پانی کہیں قریب میں نہ تھا ۔ لوگ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور کہا ” حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کیا کام کیا ؟ کہ رسول اللہ ﷺ اور تمام لوگوں کو ٹھہرا دیا ہے اور پانی بھی کہیں قریب میں نہیں ہے اور نہ لوگوں ہی کے ساتھ ہے ۔“ پھر ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ تشریف لائے ، رسول اللہ ﷺ اپنا سر مبارک میری ران پر رکھے ہوئے سو رہے تھے ۔ فرمانے لگے کہ تم نے رسول اللہ ﷺ اور تمام لوگوں کو روک لیا ۔ حالانکہ قریب میں کہیں پانی بھی نہیں ہے اور نہ لوگوں کے پاس ہے ۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ والد ماجد ( رضی اللہ عنہ ) مجھ پر بہت خفا ہوئے اور اللہ نے جو چاہا انہوں نے مجھے کہا اور اپنے ہاتھ سے میری کوکھ میں کچوکے لگائے ۔ رسول اللہ ﷺ کا سر مبارک میری ران پر تھا ۔ اس وجہ سے میں حرکت بھی نہیں کر سکتی تھی ۔ رسول اللہ ﷺ جب صبح کے وقت اٹھے تو پانی کا پتہ تک نہ تھا ۔ پس اللہ تعالیٰ نے تیمم کی آیت اتاری اور لوگوں نے تیمم کیا ۔ اس پر اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ نے کہا ” اے آل ابی بکر ! یہ تمہاری کوئی پہلی برکت نہیں ہے ۔“ عائشہ ( رضی اللہ عنہا ) نے فرمایا ۔ پھر ہم نے اس اونٹ کو ہٹایا جس پر میں سوار تھی تو ہار اسی کے نیچے مل گیا ۔
(صحیح بخاری،۳۳۴)
@AaqaSAWWkiBaten رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
اللہ نے تمہیں تین آفتوں سے بچا لیا ہے ایک یہ کہ تمھارا نبی تم پر ایسی بددعا نہیں کرے گا کہ تم سب ہلاک ہو جاؤ دوسری یہ کہ اہل باطل اہل حق پر غالب نہیں آئیں گے تیسری یہ کہ تم سب گمراہی پر متفق نہیں ہو گے
(سنن ابی داؤد : 4253)
کل سے فیصلہ یہ کیا گیا ہے کہ
اب جو تھوڑی سی زندگی بچی ہے
اس میں اپنی صحت کا خیال کرنا ہے
جس میں سب سے پہلا کام اوور ایٹنگ
نہی کرنی اسکے ساتھ دیسی غذا کا استعمال
زیادہ کرنا ہے جیسے دیسی انڈے دودھ دیسی گھی
گڑ. چینی ختم پراٹھے چاول سے انکار.والک کا بھی
بندوبست کرنا ہے
#صباح_الخیرᅠ