یہ 3 بے غیرت اور کمینے پولیس والے، جن کے پیٹ رشوتیں کھا کھا کر باہر نکل آئے ہیں، ذرائع کے مطابق رشوت نہ دینے پر ایک غریب غبارے والے کمزور بچے پر تشدد کر رہے ہیں۔ حالانکہ اُس نے صرف ایک ڈنڈا اٹھایا ہوا تھا، جس پر غبارے بندھے ہوئے تھے۔ اُس نے کوئی encroachment نہیں کی تھی۔ کم از کم جو لوگ وہاں کھڑے ہو کر تماشہ دیکھ رہے تھے، اُنہیں چاہیے تھا کہ اِن بے غیرتوں سے اُس بچے کو چھُڑوا لیتے۔
پولیس والوں کی یہ سرشت ہوتی ہے کہ جب یہ تعداد میں زیادہ ہوں تو تنہا اور کمزور لوگوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔ لیکن جب کوئی پولیس constable اکیلا ہو تو پھر جائز یا ناجائز، دونوں صورتوں میں خاموشی اختیار کر لیتا ہے، کیونکہ اگر کسی کے ساتھ ناجائز کریں تو پھر جائے وقوعہ پر پولیس والے کی ٹھُکائی بھی ہو جاتی ہے
یہ آواز حضرت علامہ اقبال رحمة اللہ علیہ کی اصل آواز ھ
جو کہ ریڈیو پاکستان کی لاٸبریری میں محفوظ تھی
اور حال ہی میں BBC نے آن اٸیر کی۔ علامہ صاحب ایک محفل میں اپنا کلام اپنی زبان سے سناتے ہوۓ🌺
اقبال کی شاعری کو اقبال ہی پڑھے تو سننے کا مزہ آتا ھے❤️
میں اس ہاؤس میں پہلی بار آیا ہوں، میں عموماً بیرونی ممالک نہیں جاتا چائنہ کے نظام میں صدر کا کہیں آنا جانا پروٹوکول کے خلاف سمجھا جاتا،
نہایت ضروری ہو تو ہی کہیں جانے کی اجازت ہوتی،
لیکن میں نے اقوام متحدہ میں مختلف رہنماؤں کی تقاریر سنی ہمارے دوست ملک کے وزیراعظم کی بھی تقریر سنی جس کو یوٹیوب پر ملینز کے حساب میں لوگوں نے دیکھا ،
تب سے میں نے سوچا کہ دشمن کی سرزمین پر جا کر اپنا مؤقف بیان کرنا جو معنیٰ رکھتا وہ رسمی بیان بازی میں کہاں،
میرے آج کے اس دورے کا سہرا جناب عمران خاں کو جاتا ان کی اقوام متحدہ کی تقریر نے مجھے موٹیویٹ کیا تو میں نے سوچا میں بھی امریکہ جاؤں اور اپنا مؤقف ببانگ دہل دوں...!
صدر شی جن پنگ
صابر نام کے اس پاکستانی کی کہانی بہت ہی inspirational ہے۔ اس کہانی کو سُن کر پتہ لگتا ہے کے کتنے مضبوط اعصاب کا مالک ہے صابر۔ اور کتنا دلیر ہے کہ کسی کا کوئی جملہ زندگی میں اسکو توڑ نہیں سکا۔
اسد اللہ خان نے ن لیگ کی ترقی کو دریائے راوی میں بہا دیا۔۔۔!
میٹرو بس لاھور 2013 میں بنی، میٹرو بسس لاھور میں صرف 64 ہیں، اور یہ چلتی بھی ڈیزل پر ہیں، میٹرو بسیں پنجاب حکومت کی ملکیت نہیں بلکہ نجی کمپنی کی ملکیت میں ہیں،
دوسری طرف بی آر ٹی پشاور 2020 میں بنی، پشاور میں 296 بسیں چل رہی ہیں، یہ تمام بسیں الیکٹرک ہیں، یہ تمام بسیں حکومت خیبرپختونخوا کی ملکیت ہے، یہ پاکستان کا سب سے بڑا ہائبرڈ گاڑیوں کا نظام ہے جو خیبر پختونخوا میں چل رہا ہے،
پنجاب میں صرف کاغذوں کی حد تک ترقی ہوئی ہے، اسد اللہ خان
پچھلے دنوں میں نے لاہور میڑو اور پشاور بی آر ٹی کا موازنہ پیش کیا اور بتایا کہ پشاور بی آر ٹی پانچ عالمی ایوارڈ جیت چکی ہے۔ اس پر کچھ اہل دانش نے حیرت سے سوال اٹھائے کہ جناب کونسے عالمی ایوارڈ جیتے ہیں۔ اور دوسرا سب سے زیادہ پوچھا جانے والا سوال یہ تھا کہ لاہور میٹرو تو تیس ارب میں بن گئی، بی آر ٹی پشاور ستر ارب میں کیوں بنی۔ تو لیجے آپ کےسوالوں کےجواب حاضر ہیں:
ہمارے ملک کے ایک نامور سیاست دان کو آصف علی زرداری نے کھانے کی دعوت دی۔
وہ دعوت پر پہنچے تو میز پر درجنوں قسم کے کھانے سجے ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنی پلیٹ اٹھائی اور مختلف کھانے ڈالنے لگے۔ اتنی دیر میں زرداری صاحب کا سیکرٹری آیا اور ان کے سامنے کھانا رکھ دیا۔
چھوٹی چھوٹی پیالیوں میں تھوڑی سی بھنڈی، دال، ابلے ہوئے چاول اور آدھی چپاتی تھی۔
زرداری صاحب نے چند لقمے لیے اور خانساماں ٹرے اٹھا کر واپس لے گیا۔
مہمان نے حیرت سے ان کی سادہ خوراک کے بارے میں پوچھا تو وہ مسکرائے اور بولے:
’’میری خوراک بس بھنڈی اور سادہ چاول تک محدود ہے، میں ان کے علاوہ کچھ نہیں کھا سکتا۔‘‘
انہوں نے پوچھا:
’’کیا آپ گوشت نہیں کھاتے؟‘‘
زرداری صاحب مسکرائے:
’’میں گوشت کھا ہی نہیں سکتا۔‘‘
وہ شخص کھانا کھا کر واپس آگیا، لیکن اس کے بقول اس کے بعد جب بھی وہ کھانے بیٹھتا، اسے زرداری صاحب کی وہ چھوٹی سی ٹرے یاد آ جاتی اور وہ سوچنے لگتا:
انسان کے پاس کھانے کو سب کچھ ہو، مگر کھانے کی آزادی نہ ہو تو دولت کس کام کی؟
اسی طرح ایک واقعہ ارشاد احمد حقانی صاحب سے متعلق بیان کیا جاتا ہے۔
1998ء میں ایک صاحب ایران جا رہے تھے۔ روانگی سے پہلے ارشاد احمد حقانی سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے پوچھا:
’’کیا مشہد بھی جائیں گے؟‘‘
جواب ملا:
’’جی، ضرور جاؤں گا۔‘‘
انہوں نے کہا:
’’تو میرے لیے وہاں خصوصی دعا کیجیے گا۔‘‘
جاتے جاتے ان سے خیریت پوچھی گئی تو وہ افسردہ ہو کر بولے:
’’میری بڑی آنت کی حرکت رک گئی ہے۔ پاخانہ خارج نہیں ہوتا۔ میں روز ہسپتال جاتا ہوں اور ڈاکٹر مشین کے ذریعے میری بڑی آنت سے فضلہ نکالتے ہیں۔ یہ انتہائی تکلیف دہ عمل ہے۔‘‘
یہ بات سن کر اس شخص نے اپنے کانوں کو ہاتھ لگایا اور کہا:
ہمیں روز اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔
ہم اپنے منہ سے کھانا کھاتے ہیں، کھانے کا ذائقہ محسوس کرتے ہیں، پانی پیتے ہیں، چلتے ہیں، سانس لیتے ہیں اور پھر ہمارا جسم ان چیزوں کو خود اپنے نظام کے مطابق خارج بھی کر دیتا ہے۔
ہم ان نعمتوں کو معمول سمجھتے ہیں، کیونکہ یہ ہمیں روز مل رہی ہیں۔
پھر مجھے چودھری شجاعت حسین صاحب کا ایک واقعہ یاد آیا۔
ایک دوست ان کی عیادت کے لیے گئے۔ چودھری صاحب خوش تھے اور بار بار اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کر رہے تھے۔
صحت کے بارے میں پوچھا گیا تو بولے:
’’میں بہت امپروو کر رہا ہوں۔ اب اپنے منہ سے کھا بھی لیتا ہوں اور اپنے پاؤں پر کھڑا بھی ہو جاتا ہوں۔‘‘
پوچھا گیا:
’’اس سے پہلے حالت کیسی تھی؟‘‘
انہوں نے بتایا:
’’میری ٹانگیں میرا بوجھ نہیں اٹھاتی تھیں۔ میرے پیٹ میں ٹیوب لگی ہوئی تھی اور ڈاکٹر اسی کے ذریعے مجھے کھلاتے تھے۔ میں منہ کے ذائقے کو ترس گیا تھا۔ الحمدللہ، اب تھوڑا تھوڑا کھا بھی لیتا ہوں اور چل پھر بھی لیتا ہوں۔‘‘
ذرا سوچیں!
ہم صحت مند ہوتے ہیں تو کھانے کو معمول سمجھتے ہیں۔
چلنے کو معمول سمجھتے ہیں۔
اپنے ہاتھ سے چمچ اٹھانے کو معمول سمجھتے ہیں۔
بات کرنے، نگلنے، سانس لینے اور بیت الخلا جانے جیسی بنیادی چیزوں کو بھی کوئی نعمت نہیں سمجھتے۔
حالانکہ ان میں سے صرف ایک نظام خراب ہو جائے تو انسان کی پوری دنیا بدل جاتی ہے۔
میں ایک ایسے دولت مند شخص کو جانتا ہوں جو صبح بستر سے اٹھنے کے لیے بھی کئی لوگوں کی مدد کا محتاج ہے۔
دولت بے حساب ہے، گاڑی شاندار ہے، اثر و رسوخ بہت ہے، علاج کے بہترین وسائل موجود ہیں۔
لیکن جسم ساتھ نہ دے تو کروڑوں بھی انسان کو اپنے پاؤں پر کھڑا نہیں کر سکتے۔
پاکستان کے ایک بڑے ہوٹل ٹائیکون کی زندگی بھی بیماری اور علاج کے درمیان گزرتی رہی۔ ڈاکٹر، فزیوتھراپسٹ، مشینیں، سفر کی سہولتیں، بہترین طبی انتظامات—دولت کسی چیز کی کمی نہیں ہونے دیتی۔
مگر پھر بھی بیماری انسان کو یہ بتا دیتی ہے کہ اصل اختیار کس کے پاس ہے۔
جرمنی کے ایک معروف صحت و مساج مرکز کا ذکر آتا ہے جہاں دنیا بھر سے امیر لوگ علاج اور فزیوتھراپی کے لیے جاتے ہیں۔
مریض کے پاس اربوں ڈالر کی کمپنی ہو سکتی ہے، سینکڑوں ملازمین اس کے اشارے پر چل سکتے ہیں، دنیا کے بہترین ڈاکٹر اس کے پاس موجود ہو سکتے ہیں۔
لیکن اگر جسم کا ایک نظام جواب دے جائے تو وہ شخص اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے لیے بھی دوسروں کا محتاج ہو جاتا ہے۔
ہم انسان کی اصل حقیقت یہی ہے۔
ایک نس کھنچ جائے تو ہاتھ اٹھانا مشکل ہو جاتا ہے۔
ایک ہڈی جواب دے دے تو چلنا مشکل ہو جاتا ہے۔
نگلنے میں مسئلہ ہو تو کھانا عذاب بن جاتا ہے۔
سانس میں دقت ہو تو دنیا کی ہر چیز بے معنی لگنے لگتی ہے۔
اور ہم پھر بھی کس چیز پر غرور کرتے ہیں؟
دولت پر؟
عہدے پر؟
حسن پر؟
طاقت پر؟
جوانی پر؟
اثر و رسوخ پر؟
جس جسم کو ہم اپنا سمجھ کر اتنا غرور کرتے ہیں، وہ بھی ہماری ملکیت نہیں، اللہ کی امانت ہے۔
اس لیے شکر کرتے رہیں۔
توبہ کرتے رہیں۔
معافی مانگتے رہیں۔
اللہ کے سامنے گڑگڑاتے رہیں۔
اور جب صحت مند جسم کے ساتھ اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں تو ایک لمحے کے لیے یہ ضرور سوچیں:
اگر اللہ یہ نعمت واپس لے لے تو میرے پاس باقی کیا بچے گا؟
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
’’پس تم اپنے رب کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟‘‘
ن لیگی رکن اسمبلی شمائلہ رانا، جنہوں نے فرمایا تھا کہ ہم پیٹرول 1000 روپے فی لیٹر بھی کر دیں تو آپ کیا کر لیں گے؟
انہوں نے مریم نواز کی بیٹی کے ساتھ اس کی پرانی تصویر اور نئی تصویر لگا کر نکاح کی مبارکباد دی ہے۔
اب پتا نہیں یہ معصومیت میں کیا ہے یا کوئی پرانا بدلہ لیا ہے۔ 😂😂