اصلی اینکیڈو کا اکاونٹ بند ہوئے آج تین سال ہوگئے ہیں۔ عمران خان اور تحریک انصاف کے نام پر ہزاروں لاکھوں دوکانیں چلتی ہیں لیکن ہمارے اس کھوکھے کا شٹر اسکے ساتھ ساتھ حضرت اصلی اینکیڈو کی مہربانی سے بھی کھلتا ہے اور ہمارا چورن بکتا ہے تو ہم دل کی اتھاہ گہرائیوں سے انکے شکرگزار ہیں۔
جب فوج نے اصلی اینکیڈو کا اکاونٹ بند کروایا تو اس وقت چند جرنیل برے تھے ، باقی فوج اچھی تھی۔ فوج کے اکاونٹ کے رپلائیز بھی بند نہیں تھے۔ عام شہری فوجی ٹرکوں کو روک کر تم ہمارے دشمن ہو نہیں کہتے تھے۔ لوگ شاکی تھے لیکن ننگی گالیوں کا سلسلہ ابھی شروع نہیں ہوا تھا۔ فوج کی پوسٹس کو دیکھ کر فیس پر ہنسی کے ٹرک نہیں الٹتے تھے۔
نو مئی کے بعد کی وحشت تھی۔ یہ بھی بک جاتا تھا کہ فوج سب ٹھیک کرلے گی۔ کٹھ پتلی جماعتیں مقبول ہوجائیں گی اور عمران خان کے کپڑے بھی اس کا ساتھ چھوڑ جائیں گے۔ لیکن پھر کیا ہوا ؟ کیا زبردستی اکاونٹ بند کروانے سے آوازیں بند ہوگئیں ؟ یا سختی اور دباؤ سے نفرت میں اضافہ ہوا ؟ کیا ردعمل میں اضافہ نہیں ہوا ؟ کیا فوج کی مشکلات میں بھی اضافہ نہیں ہوا ؟ ہوا ، سب ہوا۔ مزید برا ہوگا ، کیونکہ طریقہ واردات آج بھی وہی ہے اور سبق نہیں سیکھا گیا۔
اینکیڈو انکل ، آپ اس جنگ کے پائنیر ہیں ، اساطیری ہیرو ، لیونگ لیجنڈ ، مشعل راہ ، گلے شکوے شکایتیں مشکلات سب اپنی جگہ ، کبھی فرصت ملے تو آئیے نا ، آپ کو بہت سارے لوگ بہت سارا مس کرتے ہیں۔ آجائیں کسی دن ، پلیز۔
پراڈو والے کو پولیس اہلکار نے پکڑ رکھا ہے اور پٹرول پمپ کا ملازم اسے تھپڑ مار رہا ہے۔ یہ انصاف نہیں وحشیوں کے معاشرے میں داد سمیٹی جارہی ہے۔ اچھے بھلے لوگ کہہ رہے ہیں سکوٹی والی لڑکی کو مارنے والے وکیل کا اردگرد کھڑے لوگوں کو منہ توڑ دینا چاہیے تھا۔ نہیں بھائی یہ اکیسویں صدی ہے اور یہ بھی انصاف نہیں ہے۔ ایک بزرگ سکول ٹیچر کو ہتھکڑیاں لگا کر کھڑا رکھا گیا ہے اور فوجی جرنیل کی خواہش پر وزیراعلی بننے والی خاتون اسکے منہ پر جوتے مارنے کی خواہش کا اظہار کررہی ہے۔
یہ سب پولیس مقابلے ، یہ جوتے مارنے کی خواہش یہ تھپڑ کے جواب میں تھپڑ ؟ یہ “ فوری انصاف “ یہ سب کیا ہے؟ یہ آپ اور ہم جیسے ذہنی بیماروں سے داد سیمٹی جارہی ہے۔ یہ اس یتیم یہو معاشرے کی حالت زار ہے جہاں انصاف ، قانون ، سسٹم اور ٹرائل کے نام پر یہی سب کچھ بچا ہے۔المیہ در المیہ کہ ہم سب جذبات کی رو میں بہہ کر کبھی نا کبھی ایسی سوچ کی داد دے بیٹھتے ہیں۔ اور چونکہ ہماری جو پست حالت معاشی ، سیاسی اور معاشرتی ہے وہی ذہنی بھی ہے۔
دنیا کے کسی ترقی یافتہ ملک میں ایسا “ فوری انصاف” نہیں ہوتا۔ لوگوں کو پولیس سے لیکر عدالت تک ہر چیز پر اعتماد ہے۔ کسی دوسرے کو ہاتھ لگاتے ہوئے ڈرتے ہیں کہ سزا الگ ہوگی چوٹ سے لیکر “ نفسیاتی ٹراما “ کا بھی ہرجانہ الگ دینا پڑے گا۔ یہ پولیس مقابلے ، یہ فوری انصاف یہ ذہنی مریضوں کے معاشرے میں ایسی واہ واہ صرف دنیا کے بدترین اور ناکام ترین معاشروں میں ہے۔
گورنر راج کے بعد حکومت نے اب تحریک انصاف کے تمام منصوبوں کی تفصیل بتا کر عوام کو حیران پریشان کردیا کہ سہیل آفریدی اور ان کی حکومت 2700 پراجیکٹس پر انتہائی زبردست طریقے سے کام کر رہی تھی ، گورنر راج کا بیانیہ اس ویڈیو سے ہی تباہ ہوگیا ہے۔۔
Admin
ہمیں سمجھ نہيں آ رہی یہ پاکستانی جنرل عاصم منیر کیوں روز اٹھ کر آجاتا ہے ہر ہفتے ایک دو بار آتا ہے، جب بھی تیل کی قیمت کچھ اوپر جاتی ہے عاصم منیر تہران پہنچ جاتا ہے، ہمیں چاہیے عاصم منیر کو کہیں اب تشریف نہ لانا، اگر پھر بھی آجائے تو اس سے ملاقات نہ کریں، انہیں صرف وزیرِ خارجہ سے ملنے دینا چاہیے۔ ایرانی صحافی و سیاستدان امیر حسین ثابتی
🚨 شاندانہ گلزار کا انکشاف
سہیل آفریدی پر پریشر ڈالا جا رہا ہے کہ آپ " مائنز اینڈ منرل بل " پر دستخط کریں جس سے سہیل آفریدی نے صاف انکار کردیا،
اسپیکر بابر سلیم سواتی کو کہا جا رہا ہے کہ آپ اسمبلی کا سیشن بلائیں سہیل آفریدی کے خلاف عدم اعتماد کا ووٹنگ کرے اور کسی دوسرے کو وزیراعلی بنائیں مگر نہ سہیل آفریدی مان رہا اور نہ ہی بابر سلیم سواتی ٹوٹ رہا ہے
رجیم ٹاوٹس صحافیوں کو خبر دی گئ ہے کہ مراد سعید گرفتار ہوچکے ہیں جو وہ ذوق و شوق سے چلا رہے ہیں، جو مصدقہ ذرائع کیمطابق سراسر جھوٹ ہے، اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ پروپیگنڈہ ہے۔ مراد سعید الحمدللہ خیریت سے اور آذاد ہیں۔
جہاں ٹکے ٹکے کی نوکریوں اور زمینی خداؤں کی خوشنودی کے لیے ضمیر فروشی ایک عام چلن بن گیا ہے، خیبر پختونخواہ پولیس میں آج بھی ایسے بہادر اور غیرت مند سپوت موجود ہیں جو اپنی حمیت اور روایات کو اپنی زندگی پر مقدم رکھتے ہیں۔ عمران الدین سے نہ کبھی کوئ رابطہ رہا نہ کوئ وابستگی تھی۔ پہلی دفعہ ان کا ذکر سوشل میڈیا پر سُنا جہاں ناصرف انہوں نے میرے گھر کی خواتین کے ساتھ دست درازی سے انکار کیا بلکہ مجسٹریٹ کے سامنے اپنے بیان میں اعتراف کیا کہ میرے رشتہ داروں کے گھر چھاپے کے احکامات آئ ایس آئ کے کرنل کی جانب سے دیے گئے تھے۔ دوسری دفعہ ان کا تذکرہ، دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں زخمی ہونے کی خبر میں پڑھا۔ متعدد بار ٹارگٹ اور ہر دوسرے دہشت گردی کے واقعے میں اس کی موجودگی کی خبر پڑھنے کو ملی تو کسی کو پیغام بھجوایا کہ جب واضح ہوگیا کہ اس فرض شناس افسر کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے اور مجھے لگ رہا ہے کہ اس رات کے سٹینڈ اور پھر روایات کا پاس رکھنے پر ملنے والی عزت و مقبولیت پر باقی افسران کو پیغام دینے اور میری وجہ سے ٹارگٹ کیا جا رہا ہے تو مجھے اس کی بڑی فکر ہے کیونکہ یہ اتفاق تو نہیں ہوسکتا کہ ہر خبر اس پر حملے سے شروع اور جہاں اس کی موجودگی ہو ادھر ہی دہشت گردی کے واقعات اور مقابلہ ہو، چاہے وہ ہنگو ہو کوہاٹ ہو یا کرک۔
جواباً بتایا گیا کہ ڈی ایس پی عمران الدین سے ہم نے بھی کئی مرتبہ بات کی اسے بھی سمجھ ہے لیکن کہتا ہے کہ کرنے دو ان کو جو کرنا ہے۔ میرے لیے کسی سے بات نہیں کرنی میں مقابلہ کروں گا۔ میں نہیں چاہتا کوئی یہ سمجھے میں ان حملوں سے خوف زدہ ہوگیا ہوں۔
آج بالاخر فارم سنتالیس کے کٹھ پتلی وزیر اعظم نے اقبالِ جرم کیا کہ دہشت گردوں کو واپس لانے کی پالیسی غلط تھی لیکن یہ نہیں بتایا کہ عمران خان نے اس پالیسی کو ابسولٹلی ناٹ کہا تھا اور رجیم چینج کے بعد پہلی ہی سیکورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے یہ پالیسی سامنے رکھی تو بغیر بحث کے منظوری کرا لی گئ۔ اگلے ہفتے افغانستان وفد بھیجا گیا، جولائی ۲۰۲۲ کے آخری ہفتے پہلی تشکیل ہوئی، دو دفعہ ہم نے نکالا لیکن ہمارے سروں کی قیمت جاری کر کے جرنیلوں اور ان کی کٹھ پتلیوں نے یہ مقتل گاہ سجا دی۔ دہشت گردی کی آڑ میں جنہوں نے پختونخواہ پر قبضہ کیا وہ میڈ اپ دہشت گردی لانے والے ہیں۔ آج ڈی ایس پی عمران الدین کی شہادت کی خبر سُن کر فخر بھی ہوا اور افسوس بھی۔ عاصم منیر کی اس مسلط کردہ میڈ اپ دہشت گردی کا ایندھن اور کتنے گھرانے، کتنے بہادر سپوت بنیں گے اور کتنے بے گناہ ان کی ہوس کی قیمت چکائیں گے، اللہ بہتر جانتا ہے۔
اطلاع ہم آپ کو دے رہے ہیں سیکٹر کمانڈر اور کور کمانڈر کے احکامات پر تحریک انصاف KPK یعنی الیکٹڈ MPA's کو حکم دیا گیا ہے کہ سسٹم میں واپسی کا واحد طریقہ یہ ہے کہ سہیل آفریدی مراد سعید ہم ان کو قبول نہیں کریں گے نہ ہی جنید اکبر قابل قبول ہوگا آپ اپنا صوبائی صدر بنائیں اور نیا چیف منسٹر شارٹ لسٹ کریں جو کہ علی امین گنڈاپور ہو سکتا ہے
سلمان اکرم راجہ نے یہ منصوبہ اس لئے لیک کیا ہے وہ جانتے ہیں پانی سر سے گزر چکا ہے وہ یہ توقع کر رہے ہیں میں یہ سب چیزیں پبلک کردوں گا اور PTI کا سوشل میڈیا اس پر چڑھ دوڑے گا
شہزاد اکبر
اب ایسا کیا ہوگیا کہ عسکری سویٹ بوائے علی امین نے اپنے گروپ کے ایم پی ایز کو سلمان اکرم راجہ کیخلاف ٹویٹ کرنے کی ھدایات دیں ہیں اور مشالو کو ان ھدایات پر عملدرآمد کروانے کی رپورٹ دینے کو کہا ہے؟ مائنس عمران خان فوجی فارمولا فل سونگ میں چل رہا ہے۔ مگر ان کے پیٹ کے اندر کی بات ہم کھولنے والے ہیں انشاءاللہ
حنا پرویز بٹ نے تصدیق کردی ہے کہ پولیس مقابلے جعلی ہیں اور مریم نواز کے حکم پر ہوتے ہیں۔ حالات کے پلٹا کھانے اور ایک تحقیقاتی کمیشن بننے کی دیر ہے۔ حنا پرویز صاحبہ وعدہ معاف گواہ بنیں گی اور مریم نواز پر سینکڑوں جعلی پولیس مقابلوں کے مقدمات بنیں گے۔
اتنے لوگ مارنے کی سزا بھی یقینا بہت سخت ہوگی۔
بریکنگ نیوز 🚨اطہر کاظمی کا انکشاف 🔥🔥
سہیل آفریدی کو پہلے سے بتا دیا گیا تھا کہ آپ کو گرفتار کر لیا جائے گا، بلکہ سہیل آفریدی اور جنید اکبر کو مشورہ دیا گیا تھا، کہ آپ دونوں ضلع خیبر چلیں جائیں، لیکن وہ نہیں مانیں، اور سہیل آفریدی نے کہا کہ اب جو چیزیں بھی ہوں گی، قوم کو پتہ چلنا چاہیے سب کچھ۔
It has been 30 days since my mother and my aunts, Dr. Uzma and Noreen Niazi, were unlawfully detained under the MPO. Throughout their detention at Kot Lakhpat Jail, they have been denied access to family and legal counsel.
No one, especially women, should be subjected to such treatment. With the detention order now ending, they must be released immediately.
علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کا ٹویٹ۔۔
عمرانُ خان کی بہنوں کی گرفتاری کو تیس دن مکمل ہو چکے لیکن ابھی تک ناجائز قید سے رہا نہیں کیا گیا۔ان کی فیملی اور وکلا سے ملاقاتیں بھی بند رہیں ادویات بھی عدالت کی مداخلت کے بعد دی گئیں۔
یہ بہت ہی افسوناک اور شرمناک باب ہے ہماری تاریخ کا۔
اب تصور کریں کہ تحریک انصاف اسمبلیاں بھی چھوڑ دے تو یہ سارا سیٹ اپ کس قدر گندا اور ننگا نظر آئے گا۔ لیکن تحریک انصاف کے گھگھو گھوڑے مشال کے ہاتھوں ذلیل ہونے کو اور اسمبلی میں خواجہ آصف جیسوں کی بکواس سننے کو ترجیح دیں گے۔
عمران خان نے جاتے ہوئے کیا تھا کہ حالات آپ سے نہیں سنبھالے جائیں گے پکی ہوئی فصل میں سور مت چھوڑو فیلڈ مارشل فیل ریاست بنا رہے ہیں آج میں آپ کے حلفاً کہتا ہوں کہ اسٹیبلشمنٹ کے لوگ ہمیں بتاتے ہیں کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج والا بہت بڑا بلنڈر ہو گیا ہے۔
سبی کاظمی