پشاور جلسہ گاہ سے کئی کلومیٹر دور بھی منظر قابلِ دید ہے…
دور دور تک پھیلا یہ ہجوم گواہی دے رہا ہے کہ ایک جلسہ صرف پنڈال میں نہیں، بلکہ سڑکوں پر بھی جاری ہے۔
یہ مناظر عوامی جوش و جذبے کی عکاسی کر رہے ہیں۔
#پشاور_جلسہ#ناحق_قید_کے_3سال
27 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ ہوگا، ان شاء اللہ۔
ہمارا پہلا مطالبہ ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے تمام مقدمات میرٹ اور انصاف کے مطابق سنے جائیں۔ اگر انصاف ہوتا تو عمران خان آج جیل میں نہ ہوتے۔
دوسرا مطالبہ یہ ہے کہ عمران خان پر عائد تمام غیر ضروری پابندیاں فوری ختم کی جائیں۔ ان کے اہلِ خانہ، وکلا، ذاتی معالج، سیاسی ساتھیوں اور دوستوں سے ملاقاتوں کی مکمل اجازت دی جائے۔
ہمارے تمام مطالبات آئینی، قانونی اور جائز ہیں۔ اگر قانونی و جمہوری راستے اختیار کرنے کے باوجود بھی انصاف نہ ملا، تو 27 ستمبر کو پوری قوم اسلام آباد کا رخ کرے گی۔ 27 ستمبر یاد رکھنا، ان شاء اللہ۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سُہیل آفریدی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی 5 اگست کے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں پارٹی تنظیم کے نمائندگان سے اہم ملاقات
ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر، جنرل سیکرٹری علی اصغر خان، چیف آرگنائزر ائی ایس ایف پاکستان و پارلیمانی لیڈر شاہد خٹک ،صوبائی تنظیم اراکین کے علاوہ، ریجنل اور ضلعی صدور و جنرل سیکرٹریز اور انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے قائدین نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں 5 اگست کے جلسے کی کامیاب تیاریوں کے لیے تمام تنظیمی عہدیداروں اور اراکین کو ذمہ داریاں تفویض کر دی گئیں۔ وزیراعلیٰ محمد سہیل خان آفریدی نے کہا کہ 5 اگست کا جلسہ ایک فیصلہ کن مرحلہ اور "سیمی فائنل" ہوگا، جبکہ آئندہ کے سیاسی لائحۂ عمل کا باقاعدہ اعلان قوم کے سامنے کیا جائے گا۔
#CMKP #SohailAfridi #PTIKP #5AugustJalsa
پاکستان تحریکِ انصاف ضلع حیدرآباد
5 اگست کی عوامی آگاہی مہم کے سلسلے میں آج پاکستان تحریکِ انصاف ضلع حیدرآباد کے ضلعی صدر محسن گھمن نے ریشم بازار میں ہینڈ بلز تقسیم کیے۔
اس موقع پر ٹاؤن کے ذمہ داران، یونین کونسلز کے ذمہ داران، بلدیاتی نمائندگان اور کارکنان بھی موجود تھے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے خوراک ڈاکٹر محمد اسرار صافی سے ورلڈ فوڈ پروگرام کے وفد کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش کی سربراہی میں پشاور میں ملاقات
سیکرٹری محکمہ خوراک شاہ محمود، ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی اور متعلقہ افسران بھی ملاقات میں شریک
وفد کو غذائیت پروگرامز، گندم اسٹریٹجک ریزرو سسٹم، محکمانہ ڈیجیٹلائزیشن، استعدادِ کار، محفوظ و معیاری خوراک کی فراہمی اور فوڈ سیکیورٹی اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ
حکومت خیبرپختونخوا گندم کے اسٹریٹجک ریزرو سسٹم، محکمانہ ڈیجیٹل نظام اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے، بریفنگ
گندم کے گوداموں کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے تاکہ طویل مدت تک محفوظ ذخیرہ یقینی بنایا جا سکے اور قلت سے بچا جا سکے، بریفنگ
اسکولوں کے بچوں کے لیے صحت مند غذائی پالیسیوں اور غذائیت کے فروغ سے متعلق اقدامات پر بھی تبادلۂ خیال
حکومت خیبرپختونخوا اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے درمیان باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش نے محکمہ خوراک اور خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی کو سراہا
حکومت خیبرپختونخوا کے عوام کو محفوظ، معیاری اور صحت بخش خوراک کی فراہمی کے اقدامات قابلِ ستائش ہیں، انیتا ہرش
عوام کے بہترین مفاد میں تمام شعبوں میں ورلڈ فوڈ پروگرام سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا، ڈاکٹر محمد اسرار خان
ورلڈ فوڈ پروگرام کے ساتھ مشترکہ حکمتِ عملی اور تعاون صوبے میں غذائی تحفظ اور صحت مند خوراک کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا، ڈاکٹر محمد اسرار خان
Peshawar: A World Food Programme (WFP) delegation led by Country Director Anita Hirsh met with officials of the Khyber Pakhtunkhwa Food Department and Food Safety & Halal Food Authority.
The delegation was briefed on nutrition programmes, the wheat strategic reserve system, digitalization, food safety, and food security reforms. Both sides agreed to strengthen cooperation in promoting food security and healthy nutrition. Anita Hirsh praised the provincial government’s efforts to ensure safe and nutritious food, while Dr. Muhammad Israr Khan reaffirmed the government’s commitment to close collaboration with the WFP.
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان اور صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان کا وزیرِ اعلیٰ ہاؤس پشاور میں اہم پریس کانفرنس۔
جنرل سیکرٹری علی اصغر اور صدر پی ٹی آئی پشاور عرفان سلیم بھی ہمراہ
خیبرپختونخوا سرمایہ کاری، ترقی اور خوشحالی کی نئی منزل کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی سے کینیڈا کی ہائی کمشنر کی اہم ملاقات میں تجارت، زراعت، معدنیات، قابلِ تجدید توانائی اور نوجوانوں کے تبادلوں سمیت متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت امداد نہیں بلکہ تجارت پر مبنی معیشت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال کی تکمیل سے سات لاکھ ایکڑ بنجر زمین زیرِ کاشت آئے گی، جس سے جنوبی اضلاع میں زرعی انقلاب برپا ہوگا۔ خیبرپختونخوا کے اعلیٰ معیار کے آلو، تمباکو اور قیمتی معدنی وسائل عالمی سرمایہ کاروں کے لیے بے شمار مواقع فراہم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا صرف سات روپے فی یونٹ بجلی پیدا کرتا ہے، مگر یہی بجلی پچاس روپے سے زائد میں واپس خریدنی پڑتی ہے۔ اسی لیے صوبائی حکومت اپنی ٹرانسمیشن لائن کمپنی قائم کر چکی ہے تاکہ صنعتوں کو سستی بجلی فراہم کر کے سرمایہ کاری، برآمدات اور روزگار میں نمایاں اضافہ کیا جا سکے۔
چیئرمین عمران خان کے وژن پر عمل کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمد سہیل خان آفریدی خیبرپختونخوا کو خود انحصاری، عالمی سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کی نئی شناخت دے رہے ہیں۔
#CMKP #SohailAfridi