بریکنگ نیوز
فیاض راجہ
عمران خان پر ڈیل کے لئے سخت ترین دباو ہے اور اب کی بار بشری بی بی نے بھی ڈیل پر قائل کرنے کی کوشش کی ہے
اس سے پہلے 8 فروری کے احتجاج سے پہلے سخت دباو ڈالا گیا، سابقہ اہلیہ جمائما خان کو پیغام بھجوا کر قاسم سلمان کی ٹیلی فونک گفتگو میں ان کی جانب سے لندن میں علاج کروانے کا پیغام دیا گیا، عمران خان نے انکار کردیا
اب لانگ مارچ سے پہلے، ایک بار پھر ڈیل کے لئے شدید ترین دباو ہے، خبر یہ ہے کہ بشری بی بی کی فیملی نے چند دن پہلے ان سے ملاقات کی، پھر بشری بی بی نے بھی عمران خان کو بنی گالہ نظربندی پر رضامند کرنے کی کوشش کی ہے۔
تحریک انصاف کی سابقہ اور موجودہ، تقریبا پوری قیادت بات چیت، ڈیل کے ذریعے عمران خان کی رہائی چاہتی ہے ( اس میں کوٹ لکھپت جیل میں قید، قیادت شامل نہیں، وہ بات چیت کی حامی مگر عمران خان کی طرح ، بات چیت کے نتیجے میں کسی مشروط رہائی والی، خاموشی، نظر بندی ، جلا وطنی والی کسی ڈیل کے حامی نہیں )
عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان اور دونوں صاحبزادے بھی فوجی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کسی نہ کسی معاہدے کے تحت عمران خان کی رہائی چاہتے ہیں مگر عمران خان مانتے نہیں
اب اطلاعات یہ ہیں کہ عمران خان کی موجودہ اہلیہ بشری بی بی جو ان کے ساتھ اب تک ڈٹ کر کھڑی ہیں، وہ بھی عمران خان کی بنی گالہ نظر بندی کی حامی ہوچکی ہیں، وجہ ان کی اور عمران خان کی گرتی صحت ہے
عمران خان کی بہنوں سے، ان کا رابطہ ختم کردیا گیا ہے، ان کی جو آخری ملاقات ہوئی اس وقت عمران خان اب کی نسبت زیادہ صحت مند تھے، 3 سال جیل سخت ترین جیل کاٹی مگر ٹوٹے نہیں، بہنیں بھی 9 ماہ پہلے آخری ملاقات تک کسی ڈیل کی قائل نہیں تھیں کیونکہ کپتان کا یہی اس وقت بھی نہ ڈیل کرنے کا بھرپور موقف تھا
اب اگر بہنوں کی عمران خان سے ملاقات کرائی جائے تو علیمہ خان کے علاوہ دونوں بہنیں، عظمی اور نورین بھی ، بھائی کی صحت کے مسائل کی وجہ سے ان کی رہائی چاہ سکتی ہیں یعنی نظربندی یا جلا وطنی مان کر ہی سہی مگر بھائی کم ازکم اڈیالہ جیل سے نکل آئے
دوسری جانب ذرائع کا دعوی ہے کہ علیمہ خان، اعصاب کی سخت ترین جنگ میں عمران خان کی بھرپور حمایتی ہیں، وہ کسی صورت عمران کو ڈیل کا نہیں کہیں گی۔
علیمہ خان سے ملاقات اس لئے بھی نہیں کروائی جارہی کہ وہ عمران خان کے سخت اور نی ٹوٹنے والے موقف کی حامی ہیں، ان کی ملاقات ہر لینے کے دینے پڑسکتے ہیں، وہ باہر نکل کر زیادہ سخت انداز میں عمران خان کا پیغام پہنچا کر، ان کی ترجمانی کرسکتی ہیں یعنی عمران خان کی جانب سے نام لیکر اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ پر تنقید،آگے عوام تک پہنچا سکتی ہیں
حکومت نے نورین خان یا عظمی خان کی کپتان سے مشروط ملاقات کی اجازت بھی اسی لئے دی کہ ایک تو وہ لکھ کردیں کہ باہر نکل کر سیاسی بات نہیں کرینگی اور دوسرا فیصلہ ساز سمجھتے ہیں وہ اپنی روایتی محبت میں عمران خان کو کسی مفاہمت خاموشی، نظربندی، جلا وطنی پر راضی کرنے کی کوشش کرینگی
اس وقت اگر عمران خان کے علاوہ صرف علیمہ خان، اسٹیبلشمنٹ سے کسی ڈیل کے حق میں نہیں ہیں تو کیا ہم یہ دعوی کرڈالیں کہ خدانخواستہ، علیمہ خان، عمران خان کی جان کی قیمت پر، ان کے نام پر پارٹی پر قبضہ کرنا چاہتی ہیں، نہیں ہرگز نہیں بلکہ وہ اپنی فطرت میں عمران خان کے زیادہ قریب ہیں، اس لئے سخت موقف پر کھڑی ہیں اور عمران خان سے اپنے علاوہ، اپنی بہنوں کی کسی مشروط ملاقات پر راضی نہیں بلکہ عدالتی فیصلے کے نتیجے میں عمران خان سے مشروط نہیں نارمل ملاقاتوں کی بحالی چاہتی ہیں
دوسری جانب کیا ہم یہ دعوی کر ڈالیں کہ عظمی خان ، نورین خان، جمائما خان، قاسم سلمان اور اب تازہ موقف کے بعد بشری بی بی ، یہ سب اسٹیبلشمنٹ کے ایجنٹ ہیں کہ وہ عمران خان کی اسٹبلشمنٹ سے ڈیل کروانا چاہتے ہیں، نہیں ہرگز نہیں، ان کا اپنا مزاج ہے اور وہ عمران خان کی محبت اور کپتان کی گرتی صحت کی وجہ سے مفاہمت کے حامی ہیں
اب رہ گئی پی ٹی آئی کی سابقہ اور موجودہ قیادت تو وہ پاکستان کے روایتی سیاسی کلچر کا حصہ ہیں، وہ سیاست دان ہیں، دنیا بھر کی طرح، پاکستان میں بھی سیاست کو ممکنات کا کھیل سمھجتے ہیں۔ راستہ نکالنا چاہتے ہیں کیونکہ دنیا اور پاکستان کی روایی سیاست راستہ نکالنے کا نام ہے ۔ وہ بھی غدار نہیں، وہ بھی عمران خان کی گرتی صحت کی وجہ سے ان کی محبت میں مقتدرہ سے بات چیت اور ڈیل نو ڈیل ہر حربہ آزمانے کی کوشش کرتے ہیں
وزیراعلی کی حیثیت سے سسٹم کے اندر ہونے کی جو مجبوریاں علی امن گنڈا پور یا سہیل آفریدی کی ہیں وہ علیمہ خان کی نہ ہوسکتی ہیں اور نہ وہ ان مجبوریوں کو سمجھ سکتی ہیں۔ اسی طرح بہن کی حیثیت سے عمران خان کی ذات سے جو تعلق علیمہ خان کا یا دیگر بہنوں کا ہوسکتا ہے وہ نہ گنڈاپور اور آفریدی کا ہوسکتا ہے اور نہ وہ اس تعلق کو سمجھ سکتے ہیں
عمران خان ایک روایتی سیاست دان نہیں بلکہ ایک سیاسی رہنما ہیں اور وہ بھی غیر معمولی سیاسی رہنما۔ جبکہ پارٹی کے اندر ان کے ساتھی روایتی سیاست دان ہیں جبکہ مخالف سیاسی حریف بھی روایتی سیاست دان۔
کامن سینس کی بات ہے عمران خان کی اب وہ صحت نہیں جو اگست 2023 میں گرفتاری کے وقت تھی، ان پر چاہے جمسانی نہ سہی مگر انتہائی سخت ذہنی اور نفسیاتی تشدد کیا گیا جس کے اثرات جسمانی صحت پر بھی پڑتے ہیں مگر کپتان برداشت کرگیا اور ڈٹ کر کھڑا رہا
عمران خان پوری زندگی سپر فٹ رہا کبھی کوئی بلڈ پریشر یا عارضہ نہیں مگر ایک سخت ترین اندھیری قید، ذہنی نفسیاتی تشدد، طویل ترین قید تنہائی،،،،، خوراک، ایکسرسائز، نیندکے مسائل، آئیڈیل ماحول نہیں، انسان ہے متاثر ہوا مگر یوں نہیں کہ خدانخواستہ نابینا یا بلڈ پریشر کا مریض بن گیا ہو۔ وہ اب بھی کئی 73 سالہ پاکستانیوں سے صحت میں بہتر ہے
کپتان کی صحت گرنے کے حوالے سے خبریں سچی ہیں، انہیں رپورٹ ہونا چاہیئے ، ایسا نہیں کی خبر ملے تو اس ڈر سے رپورٹ نہ کریں کہ یہ اسٹیبشمنٹ نے فیڈ کی ہوگی۔ خبریں نہ رپورٹ ہوئیں تو عالمی اور عوامی پریشر کیسے بنے گا
اب اس کا ایک دوسرا پہلو بھی ہے جو فروری میں بھی ہوا اور اب اگست میں بھی ہورہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ایسی خبروں سے عوام کی ذہن سازی کرنا چاہتی ہے کہ خدانخواستہ عمران خان کی صحت بہت ہی زیادہ خراب ہے اور اسے ڈیل کر لینی چاہیئے، آپ دیکھ لیں گزشتہ 6 ماہ میں اکثر سوشل میڈیا صارفین یہ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان اس قوم کے لئے اپنے آپ کو مزید مشکل میں نہ ڈالے بلکہ باہر چلا جائے ۔
فواد چوہدری ہوں، بیرسٹر سیف، گنڈاپور یا پھر سہیل آفریدی، یہ سب عمران خان ہی کی چوائس ہیں، کپتان کو پتہ تھا کہ فواد یا سیف مقتدرہ سے گرمجوش تعلقات کے کتنے حامی ہیں کیونکہ یہ پاکستان میں اقتدار کی مجبوریاں ہیں۔ یا پھر گنڈاپور اور آفریدی کی بطور وزیراعلی ریڈلائنز کیا ہونگی۔ سب کپتان کو پتہ ہے
سابقہ اہلیہ جمائما، موجودہ اہلیہ بشری، بیٹے قاسم سلمان، عمران خان سے محبت کی وجہ سے چاہتے ہیں کہ وہ کسی بھی طرح سے جیل سے باہر نکل آئیں
علیمہ ، عظمی، نورین ، اکلوتے بھائی کی محبت میں اب تک کپتان کے ڈٹ جانے اور ڈیل نہ کرنے والے موقف کے ساتھ کھڑی رہیں، اب اگر علیمہ ابھی تک مزاحمت کی حامی رہتی ہیں جبکہ عظمی اور نورین مجوزہ ملاقات کے بعد کپتان کی صحت دیکھ کر مفاہمت کی قائل ہوجاتی ہیں تو یہ سب عمران خان کی محبت میں ہوگا، کسی غداری یا ایجنٹی کا نتیجہ نہیں
خبر مگر یہ ہے کہ پوری پارٹی قیادت گنڈاپور، جمائما خان، قاسم، سلمان کے بعد اب بشری بی بی نے بھی کپتان کی گرتی صحت کی وجہ سے کپتان کی محبت میں ان کو مشورہ دیا ہے کہ مشروط رہائی یعنی خاموشی، نظربندی یا علاج کے لئے جلا وطنی پر راضی ہوجائیں مگر عمراں خان نے ایک بار پھر کسی بھی ایسی ڈیل سے انکار کردیا ہے جس کے نتیجے میں انہیں خاموشی، نظر بندی یا جلا وطنی اختیار کرنی پڑے
ؔ
@steve_hanke He has been under a severe military regime. He has been treated inhumanly, and his basic human rights have been violated for a long time..
@Ahmad_Noorani Sir, has your YouTube channel been banned or restricted? Whenever I try to open it, the message ‘This channel is not available’ appears on YouTube.
@Ahmad_Noorani Sir, has your YouTube channel been banned or restricted? Whenever I try to open it, the message ‘This channel is not available’ appears on YouTube.
@Aleema_KhanPK@PTIofficial and @ImranKhanPTI should declare @Aleema_KhanPK chairperson till Imran Khan release. All the designations should be re-appointed and Aleema baji should call for peaceful March towards all cities headquarters.
“The judges in this country should be ashamed of themselves. Time and time again we have gone to the judiciary. But they have sold their souls for their paid personal privileges. They have sold their integrity. They know they cannot break me, so they turn to my wife. How they can allow this inhumane treatment to Bushra BiBi, simply to blackmail me. She spends 24 hours a day in isolation, except for 30 minutes with me per week - and even that is often ignored. It is unislamic to harm women, children and the elderly - and their motives are plain and clear. The judges are responsible for the justice in a society. They should be ashamed of themselves.”
Illegally Incarcerated Former Prime Minister of Pakistan, Imran Khan, speaking to his sons on phone from Adiala Jail - (March 21, 2026)
“The judges in this country should be ashamed of themselves. Time and time again we have gone to the judiciary. But they have sold their souls for their paid personal privileges. They have sold their integrity. They know they cannot break me, so they turn to my wife. How they can allow this inhumane treatment to Bushra BiBi, simply to blackmail me. She spends 24 hours a day in isolation, except for 30 minutes with me per week - and even that is often ignored. It is unislamic to harm women, children and the elderly - and their motives are plain and clear. The judges are responsible for the justice in a society. They should be ashamed of themselves.”
Illegally Incarcerated Former Prime Minister of Pakistan, Imran Khan, speaking to his sons on phone from Adiala Jail - (March 21, 2026)
اسلام میں عورتوں، بچوں اور بزرگوں کو نقصان پہنچانا ناجائز ہے اور ان کے عزائم بالکل واضح ہیں۔ ایک معاشرے میں انصاف کی ذمہ داری ججوں پر ہوتی ہے۔ انہیں اپنے آپ پر شرم آنی چاہیے، سابق وزیر اعظم عمران خان کا اپنے بیٹے قاسم خان کے زریعے پیغام !!
#Imrankhan_withQasim&Suliman
اس ملک کے ججوں کو اپنے آپ پر شرم آنی چاہیے۔ بار بار ہم نے انصاف کے لیے عدلیہ کا دروازہ کھٹکھٹایا، مگر ججز نے ذاتی مفادات اور مراعات کے لیے اپنی روح بیچ دی ہے۔ عدلیہ نے اپنی دیانتداری کا سودا کر لیا ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ وہ مجھے توڑ نہیں سکتے، اس لیے وہ میری اہلیہ کو نشانہ بناتے ہیں
@Jemima_Khan May this Eid-ul-Fitr bring endless joy, peace, and blessings into your life. 🌙✨
May your heart be filled with gratitude, your home with happiness, and your days with prosperity.
Eid Mubarak! 🤍 Dr. Imtiaz Ali
It is heartbreaking to hear our skipper Imran Khan going through health issues. I sincerely hope the authorities take this seriously and ensure he receives the best possible medical care. Wishing him strength, a speedy recovery, and a full return to good health. possible medical care. Wishing him strength, a speedy recovery, and a full return to good health.
You can fool all the people some of the time, and some of the people all the time, but you cannot fool all the people all the time.”
— Abraham Lincoln
A timeless truth — especially powerful in politics, propaganda, and public life.
#DGISPR
May the departed souls rest in eternal peace, may the injured recover swiftly, and may Ahmad’s bravery be remembered as a powerful symbol of resistance against violence and hatred.
We stand in solidarity with Sydney — with humanity, peace, and courage.
#Sydney#sydneyterror
In the midst of this tragedy, we honor the extraordinary courage of Ahmad, His courage reminds the world that even in moments of darkness, the human spirit can rise with dignity, compassion, and heroism.
#Sydney
In the midst of this tragedy, we honor the extraordinary courage of Ahmad, His courage reminds the world that even in moments of darkness, the human spirit can rise with dignity, compassion, and heroism.
#Sydney
In the midst of this tragedy, we honor the extraordinary courage of Ahmad, whose selfless bravery stood as a beacon of humanity. By confronting danger and snatching the gun from the attacker, he acted not for himself, but for the safety of others. 1
#Sydney
In the midst of this tragedy, we honor the extraordinary courage of Ahmad, whose selfless bravery stood as a beacon of humanity. By confronting danger and snatching the gun from the attacker, he acted not for himself, but for the safety of others. 1
#Sydney
We are deeply saddened by the horrific attack in Sydney, which claimed the lives of innocent people and left many families grieving. Our prayers go out to the victims, their loved ones, and the entire Australian nation during this time of profound sorrow.
#Sydney#sydneyterror