@omemahi درست۔۔ کوئی بھی انسان کسی دوسرے کی تکلیف نہیں سمجھ سکتا اسلئے جج نہیں کررہی مگر ایک ماں اپنی اولاد کو چھوڑ کر زندہ رہنے کا تصور بھی کیسے کرسکتی ہے
کراچی/پی ٹی آئی
کراچی میں فوری طور پر ماحول دوست ایک لاکھ درخت لگائے جائیں، پی ٹی آئی کراچی کی ترجمان فوزیہ صدیقی کا مطالبہ
کراچی شدید گرمی، حبس اور ماحولیاتی تبدیلیوں کی لپیٹ میں ہے، فوری شجرکاری ناگزیر ہے، فوزیہ صدیقی
کراچی میں درخت تیزی سے کاٹے جا رہے ہیں جبکہ نئے درخت لگانے پر کوئی مؤثر توجہ نہیں دی جا رہی، فوزیہ صدیقی
کراچی کو فوری طور پر کم از کم ایک لاکھ نئے درخت لگانے کی ضرورت ہے، فوزیہ صدیقی
نمائشی شجرکاری مہمات عوام کو دھوکا دینے کے مترادف ہیں، درخت لگانے کے منصوبے مکمل ہی نہیں ہوتے، فوزیہ صدیقی
کراچی کو کنکریٹ کا جنگل بنا دیا گیا، سبزہ ختم ہونے سے درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھ رہا ہے، فوزیہ صدیقی
گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر گرین کراچی منصوبہ شروع کیا جائے، فوزیہ صدیقی
سندھ حکومت کراچی میں ایک لاکھ سے زائد درخت لگانے کا جامع اور شفاف منصوبہ فوری شروع کرے، فوزیہ صدیقی
بین الاقوامی این جی اوز کراچی کو سرسبز بنانے کے لیے بڑے شجرکاری منصوبوں میں کردار ادا کریں، فوزیہ صدیقی
گرین منصوبوں کے نام پر عوامی وسائل ضائع کیے گئے، شجرکاری کے متعدد منصوبے کرپشن کی نذر ہو گئے، فوزیہ صدیقی
شہر میں موجود پرانے درخت بھی بے دریغ کاٹے جا رہے ہیں، متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، فوزیہ صدیقی
درختوں کی غیر قانونی کٹائی فوری روکی جائے اور ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، فوزیہ صدیقی
اگر آج کراچی کو سرسبز بنانے کے لیے عملی اقدامات نہ کیے گئے تو مستقبل میں شدید گرمی اور ماحولیاتی بحران انسانی المیے میں تبدیل ہو سکتا ہے، فوزیہ صدیقی
جاری کردہ
میڈیا سیل پی ٹی آئی کراچی ڈویژن