قُلْ "مَتَاعُ الدُّنْيَا قَلِيلٌ وَالْآخِرَةُ خَيْرٌ لِّمَنِ اتَّقَىٰ وَلَا تُظْلَمُونَ فَتِيلًا"
Say, “The enjoyment of this world is little, and the Hereafter is better for he who fears God.” You will be wronged even by a thread.
-Qur'an 4:77
نماز کی اتنے پیارے انداز میں تشریح دیکھ کر دل خوش ہو گیا اس سے پہلے میں نے اتنے اچھے انداز میں اور اس طرح سمجھانا کسی فلم یا ڈرامے میں نہیں دیکھا
💖 بار بار دیکھنے کو دل کرتا ہے دیکھ کر
Mike Higgins, who’s been arrested twice before for holding a “I oppose genocide, I support Palestine action” sign, comes back a third time to defy the ban.
ایسے لوگ بھی موجود ہوتے ہیں ایک جوتے پالش کرنے والا بچہ ایک کار کے پاس ا کر رک گیا اور اس کو دیکھنے لگا کار کا مالک اندر ہوٹل سے نظارہ دیکھ رہا تھا اور مالک سے رہا نہ گیا اور فورن اس بچے کے پاس پہنچ گیا اور اپنی گاڑی کھول کا اس کو عزت سے اندر بٹھایا کسی کا دل خوش کرنا بھی صدقہ ہے
"اے اللہ! بے شک میں نے اپنی جان پر بہت زیادہ ظلم کیا اور گناہوں کو تیرے سوا کوئی معاف نہیں کرتا، پس مجھے اپنی خاص بخشش سے بخش دے اور مجھ پر رحم فرما، بے شک تو ہی بہت بخشنے والا، نہایت رحم کرنے والا ہے۔"🤲🤍💫🕋
یہ جامع اور خوبصورت دعا صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مروی ہے، جسے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی رہنمائی میں نماز (خصوصاً سجدے یا التحیات کے آخر) میں پڑھنے کے لیے سیکھا تھا۔
#دعاء
بے حد قیمتی اور نافع
رنگ و نور ۔۔۔ سعدی کے قلم سے (شمارہ 679)
اللہ تعالیٰ ”نفس“ کے شر سے حفاظت فرمائے …حضرت شیخ مفتی ولی حسن صاحب نور اللہ مرقدہ … ایک مسنون دعاء کی تاکید فرمایا کرتے تھے…
*اَللّٰھُمَّ اَلْھِمْنِیْ رُشْدِیْ وَ اَعِذْنِیْ مِنْ شَرِّ نَفْسِیْ*
آج کی مجلس میں اس دعاء کی… روایت، مختلف الفاظ اور فضیلت پر تھوڑی سی بات عرض کرنی ہے ان شاء اللہ … اور ساتھ ساتھ کچھ حالات حاضرہ بھی…
*نفع کی پکی ضمانت*
ہمارے حضرت شیخ مفتی ولی حسن صاحبؒ … بہت کم دعائیں اور وظیفے بتاتے تھے… مگر اللہ تعالیٰ نے آپ کو جو خاص ایمانی فراست عطاء فرمائی تھی… اس کی روشنی میں آپ کا منتخب فرمودہ وظیفہ … بہت کارگر ہوتا تھا… ایک بار میں اپنے ایک دوست کو حضرت کی خدمت میں لے کر گیا… وہ کسی سخت پریشانی میں مبتلا تھے… بندہ نے عرض کیا کہ… حضرت یہ بہت سخت پریشان ہیں… آپ نے ایک نظر اُن کو دیکھا اور فرمایا …بری صحبت کی وجہ سے وساوس میں گھر گئے ہیں… لا حول ولا قوۃ الا باللہ… روزانہ پانچ سو بار پڑھا کریں…انہوں نے چند دن یہ عمل کیا اور بالکل ٹھیک ہو گئے…اوپر عرض کیا ہے کہ… حضرت جن دو چار دعاؤں کی اکثر تاکید فرماتے تھے… ان میں یہ دعاء بھی شامل ہے
*اَللّٰھُمَّ اَلْھِمْنِیْ رُشْدِیْ وَ اَعِذْنِیْ مِنْ شَرِّ نَفْسِیْ*
ترجمہ: یا اللہ! جو کچھ میرے لئے بالکل ٹھیک ہو وہ مجھے سمجھا دیجئے… اس کا الہام مجھے فرما دیجئے اور مجھے میرے نفس کے شر سے بچا لیجئے…
یہ وہ دعاء ہے جس کے بارے میں … حضرت آقا مدنیﷺ نے یہ ضمانت اور گارنٹی دی ہے کہ …یہ دعاء دنیا و آخرت میں نفع دیتی ہے ( ترمذی )
یقینی بات ہے کہ… انسان کا نفس… بہت زیادہ طاقتور ہے… اور یہ نفس انسان کو بہت زیادہ برائی اور غلطی میں ڈالتا ہے…
اِنَّ النَّفْسَ لَاَمَّارَۃٌ بِّالسُّوْئِ
انسان کے غلط فیصلے، غلط اقدامات ، غلط سوچیں اور غلط کام… اس کی دنیا اور آخرت دونوں کو برباد کرتے ہیں… اور انسان کا نفس اسے بار بار غلطیوں میں ڈالتا ہے…
اب اگر کسی انسان کو… غلطی سے حفاظت کا ’’الہام ‘‘ نصیب ہو جائے… اس کے اندر درست بات کو سمجھنے کا آلہ لگ جائے… اسے اپنے ہر معاملے میں خیر والی صورت کا علم ہو جائے … اور اس کا نفس اس کو کسی غلطی یا مغالطے میں نہ ڈال سکے تو ایسا انسان کتنا خوش قسمت ہو گا… اور کتنا کامیاب…اس لئے اس مبارک دعاء کو یاد کریں … اور اسے اپنے سجدوں میں اور نماز کے آخری قعدے کے آخر میں مانگا کریں… اور اپنے بچوں کو بھی یہ دعاء یاد کرائیں…
*روایت اور الفاظ*
یہ دعاء مختلف الفاظ کے ساتھ…احادیث مبارکہ کی کتابوں میں آئی ہے…
پہلے اس دعاء کی روایت پڑھ لیں … اس کے بعد اس کے مختلف صیغے عرض کر دئیے جائیں گے…
(ایک صحابی) حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں… ( میرے والد حالت کفر میں حضور اقدس ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے) نبی کریم ﷺ نے اُن سے فرمایا …
اے حصین! تم آج کل کتنے معبودوں کی عبادت کرتے ہو؟…میرے والد نے کہا:سات معبودوں کی جن میں سے چھ زمین پر ہیں اور ایک آسمان میں… آپ ﷺ نے فرمایا … تم اپنے خوف اور اُمید کا مرکز کس معبود کو سمجھتے ہو؟ انہوں نے کہا… اس کو جو آسمانوں میں ہے… آپﷺ نے فرمایا … اگر تم اسلام لے آتے تو میں تمہیں دو کلمے سکھاتا جو تمہیں ( دنیا و آخرت میں) نفع پہنچاتے … پھر جب میرے والد مسلمان ہو گئے تو انہوں نے عرض کیا :یا رسول اللہ ! مجھے وہ دو کلمے سکھا دیجئے جن کا آپ نے وعدہ فرمایا تھا… تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا…کہو:
*اَللّٰھُمَّ اَلْھِمْنِیْ رُشْدِیْ وَ اَعِذْنِیْ مِنْ شَرِّ نَفْسِیْ (ترمذی)*
پوری حدیث مبارکہ کو دوبارہ پڑھیں… ایک شخص کو اسلام لانے پر ایک انعام کا وعدہ کیا جا رہا ہے… اندازہ لگائیں وہ کوئی معمولی انعام تو نہیں ہو گا… اور پھر یہ ضمانت دی جا رہی ہے کہ … وہ دعاء آپ کو بہت نفع دے گی… اور آپ کو کسی رہنمائی کی کمی محسوس نہیں ہو گی… واقعی بہت عظیم دعاء ہے کہ… *”الہام حق“* کا دروازہ کھل جائے… درست فیصلے کی قوت نصیب ہو جائے … کام میں کامیابی کا راستہ معلوم ہو جائے… اور نفس کے شر سے حفاظت ہو جائے… ایک انسان کو اور کیا چاہیے…
اے اللہ، پریشانیوں کو دور کرنے والے، مصیبت زدہ کی پکار کا جواب دینے والے، دنیا اور آخرت میں سب سے زیادہ رحم کرنے والے، تو ہی مجھ پر رحم کرنے والا ہے، تو مجھ پر ایسی رحمت فرما جو مجھے تیرے سوا ہر کسی سے بے نیاز کر دے۔ 🤲💫🤍🕋
#dua
ریٹائرمنٹ لینے کے بعد دنیا کے باقی کرکٹر اپنے لیے دنیا میں پلازے بنارہے ہیں اور ساوٴتھ افریقہ کے لیجنڈ کرکٹر ہاشم آملا اپنے لیے جنت میں محلات تیار کررہاہے ساوٴتھ افریقہ کے لیجنڈری کرکٹر ہاشم آملا کی محنت رنگ لے آئی افریقہ کے شمالی علاقے لمپوپو میں پورے محلے نے ایک ساتھ کلمہ پڑھ کر اسلام میں داخل ہوگئے رپورٹ کے مطابق ہاشم آملا گزشتہ کافی عرصے سے جب سے کرکٹ سے ریٹائرڈ ہوگئے ہے جنوبی افریقہ کے شمالی علاقوں میں تبلیغ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اس حوالے سے ہاشم آملا نے تین دن پہلے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایک محلے میں گئے تین دن تک ان کے ساتھ رہے اور اس دوران ان کو سمجھتے رہے اسلام کے حوالے سے اور وہ پورا محلہ ہاشم آملا کے اخلاق اور باتوں سے اتنے متاثر ہوئے کہ جمعہ کے دن پورا محلہ جس میں ساٹھ سے زاہد مرد خواتین شامل تھے وہ ہاشم آملا کے ہاتھ پر کلمہ پڑھ کر اسلام میں داخل ہوگئے علاقے میں کوئی مسجد نہیں تھی جہاں ہاشم آملا اور اسکے ساتھیوں نے عارضی مسجد قائم کرلی اور قرآن پڑھنا والے ایک استاد کو اس میں مقرر کردیا تاکہ وہ ان لوگوں کو تعلیم دیتا رہے اور ہاشم آملا نے اس علاقے میں ایک بڑی مسجد بنانے کا اعلان بھی کیا جس پر جلد کام شروع ہوگا کہا جارہا ہے کہ ہاشم آملا کے ہاتھ مسلمان ہونے والے افراد کی تعداد چار سو سے زاہد ہوگئی ہے
جو کام حکمرانوں کو کرنا چاہئے تھا وہ لیجنڈ سعید انور نے کرکے پوری قوم کے دل جیت لیے تین دن قبل ملتان کے ساٹھ سالہ بزرگ خالد کی جو ویڈو وائرل ہوئی تھی جس کا جوان بیٹا فوت ہوا اور اس کے پاس اتنے پیسے نہیں تھے کہ وہ اپنے بیٹے کیلئے کفن خرید سکے اور بیٹا کو بغیر کفن کے دفنانے کیلئے قبرستان لے گیا یہ خبر جب وائرل ہوئی رپورٹ کے مطابق جب یہ خبر سعید انور تک پہنچ گئی تو سعید انور بہت روئے اور کافی دیر تک سر نیچے کرکے رو رہے تھے گزشتہ روزہ سعید انور اپنے قریبی ساتھیوں کے ہمراہ اس بزرگ شخص کے گھر ملتان پہنچ گئے جس کا گھر کچی اینٹوں سے بنا تھا اور اس سخت گرمی میں بھی بزرگ شخص کی اہلیہ ایک بیٹا دو بیٹیاں موجود تھی سعید انور نے فوری طور پہلا جو کام کیا ان کیلئے سولر سسٹم کا بندوبست کیا اور گھر میں اسٹنڈ والے پھنکے لگائے اور پھر ان کو کہا کہ اس گھر کو بنانا میرے زمے ہے ملتان میں اپنے قریبی دوست کو گھر بنانے کی زمہ داری دے دی اور بزرگ شخص خالد کو پانچ لاکھ نقد کیش دے دیا اور اس کو کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ پر رحم کرئے گا آپ کے تین کمرے کاگھر ہم بنائیں گے جو کام اس میں باقی ہے لنٹر سمیت وہ میں پورا کروں گا
اس موقع پر اپنے پیغام میں سعید انور نے کہا کہ مجھے اس محلے والوں بھی تعجب ہے کہ آپ کے پڑوس میں اتنا کچھ ہوا اور تم بےخبر رہے یاد رکھو صرف نماز روزہ حج تمہیں نہیں بچا سکتا جب تک تم انسانوں کے کام نہیں آتے ہو 22لاکھ مربع میل کے حکمران عمر فاروق رَضِيَ ٱللَّٰهُ نے کہا اگر دریا فرات کے کنارے کتے کا بچہ بھی بھوگا مرجائے تو قیامت کے دن حساب مجھ سے مانگا جائے گا
#cricket #PakistanCricket #PCB
دنیا کا سب سے بڑا معجزہ: نوبل پرائز بنگلہ دیش کو ملا، لیکن اصل حقدار پاکستان کا بیٹا نکلا!
کیا آپ جانتے ہیں کہ بنگلہ دیش کے محمد یونس اور ان کے گرامین بینک کو غریبوں کو چھوٹے قرضے دینے پر نوبل امن انعام سے نوازا گیا؟ بظاہر یہ بہت بڑا فلاحی کام تھا، لیکن پردے کے پیچھے کی حقیقت آپ کو حیران کر دے گی۔
نوبل پرائز اور سود کا چکر!بنگلہ دیش کا گرامین بینک غریبوں کو قرض تو دیتا تھا، لیکن اس پر 20% سے 28% تک بھاری سود (Interest) وصول کیا جاتا تھا۔ غریب قرض کی اصل رقم سے زیادہ سود کے چنگل میں پھنس جاتا تھا۔ لیکن دنیا نے اس سود پر مبنی نظام کو سراہا اور نوبل پرائز دے دیا۔
اب دیکھیے پاکستان کا اصل معجزہ: ڈاکٹر امجد ثاقب اور "اخوت"پاکستان کے سابق سی ایس ایس افسر ڈاکٹر امجد ثاقب نے سرمائے دارانہ نظام کے اس شکنجے کو چیلنج کیا۔ انہوں نے 2001 میں صرف 10 ہزار روپے سے "اخوت فاؤنڈیشن" کی بنیاد رکھی۔ ان کا طریقہ کار بینکوں جیسا نہیں بلکہ "مواخاتِ مدینہ" (مدینہ کے بھائی چارے) پر مبنی ہے۔
200 ارب روپے سے زائد کی تقسیم: صرف 10 ہزار روپے سے شروع ہونے والا یہ سفر آج 220 ارب روپے سے زائد کے بلا سود قرضے تقسیم کر چکا ہے، جس سے پاکستان کے کروڑوں غریب خاندان اپنے پاؤں پر کھڑے ہو چکے ہیں۔
0% سود (Zero Interest): اخوت غریبوں کو کاروبار، شادی اور گھر کے لیے بالکل مفت اور بلا سود قرضے دیتا ہے۔
سو فیصد (100%) واپسی کی شرح: دنیا کے بڑے بڑے بینک جن کے قرضے ڈوب جاتے ہیں، وہاں اخوت کا لون ریکوری ریٹ 99.9% (تقریباً 100 فیصد) ہے! غریب خود عزتِ نفس کے ساتھ پائی پائی واپس کرتا ہے۔
کوئی عدالت نہیں، کوئی پولیس نہیں: اخوت کسی غریب کو قرض واپسی کے لیے ہراساں نہیں کرتا، بلکہ مساجد اور گرجا گھروں کی چٹائیوں پر بیٹھ کر شخصی ضمانت پر قرضے دیے جاتے ہیں۔
صرف قرض ہی نہیں، مفت یونیورسٹی بھی!ڈاکٹر امجد ثاقب کا سفر صرف قرضوں تک نہیں رکا۔ انہوں نے پاکستان کی پہلی فیس سے پاک یونیورسٹی "اخوت کالج یونیورسٹی" قائم کی۔ اس یونیورسٹی میں پاکستان بھر کے غریب اور مستحق طلبہ کو نہ صرف بین الاقوامی معیار کی تعلیم بالکل مفت دی جاتی ہے، بلکہ ان کے رہنے، کھانے اور ہاسٹل کے تمام اخراجات بھی اخوت خود اٹھاتا ہے۔
سوچنے کی بات!سود پر قرض دینے والے کو دنیا نے نوبل پرائز دیا، لیکن اللہ کے نظام (بلا سود قرضِ حسنہ) پر چل کر کروڑوں خاندانوں کو غربت سے نکالنے والے ڈاکٹر امجد ثاقب کا کام اس سے ہزار گنا بڑا ہے۔ اگرچہ انہیں ایشیا کا سب سے بڑا اعزاز ریمن میگسیسے ایوارڈ مل چکا ہے، لیکن ہمارا اصل فخر ان کا یہ بے لوث نظام ہے۔آئیں پاکستان کے اس سچے ہیرو کو خراجِ تحسین پیش کریں۔ کمنٹس میں "ماشاءاللہ" لکھیں اور اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کر کے دنیا کو پاکستان کا یہ خوبصورت اور مثبت چہرہ دکھائیں!
#DrAmjadSaqib #AkhuwatFoundation #PakistanPride #InterestFreeLoans #HumanityFirst
کوئی دعا کی تو اس کی دعا قبول کی جاتی ہے
اور اگر اس نے وضو کیا اور نماز پڑھی تو اس کی نماز قبول کی جاتی ہے۔
ہر رات یہ موقع ہرگز ضائع نہ کریں!!!
#مسنون_دعائیں#مسنون_اعمال#رات