آپ ﷺ نے فرمایا جب کوئی بھول گیا اور کچھ کھا پی لیا تو اسے چاہیے کہ اپنا روزہ پورا کرے ۔ کیونکہ اس کو اللہ نے کھلایا اور پلایا ۔
Sahih Bukhari#1933
#Ramadan
جو لوگ ان مسلمانوں پر طعنہ زنی (مذاق) کرتے ہیں جو دل کھول کر خیرات کرتے ہیں اور ان لوگوں پر (غریب) جنہیں سوائے اپنی محنت مزدوری کے اور کچھ میسرہی نہیں ، پس یہ ان کا مذاق اڑاتے ہیں ، اللہ بھی ان سے تمسخر (مذاق) کرتا ہے انہی کے لئے دردناک عذاب ہے ۔
سورة التوبة - Ayat No 79
نبی ﷺ فرمایا :
’’ جس نے رمضان کے روزے رکھے ، پھر اس کے بعد شوال میں چھ روزے رکھے تو اس نے گویا زمانہ بھر روزے رکھے ۔“
Sunan Abu Dawood#2433
#EidMubarak
آپ ﷺ نے فرمایا کہ کوئی مرد کسی ( غیر محرم ) عورت کے ساتھ تنہائی میں نہ بیٹھے اور کوئی عورت اس وقت تک سفر نہ کرے جب تک اس کے ساتھ کوئی اس کا محرم نہ ہو ۔
Sahih Bukhari#3006
رسول اللہ ﷺ سے کبیرہ گناہوں کے متعلق پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا کہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانا ، ماں باپ کی نافرمانی کرنا ، کسی کی جان لینا اور جھوٹی گواہی دینا ۔“
Sahih Bukhari#2653
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”لذتوں کو توڑنے والی ( یعنی موت ) کو کثرت سے یاد کیا کرو“ ۱؎۔
Sunan Tirmizi#2307
#Ramadan1444#RamadanKareem#alvidaramzan
آنحضرت ﷺ نے فرمایا
تم میں سے کوئی شخص ایماندار نہ ہو گا جب تک اپنے بھائی کے لیے وہ نہ چاہے جو اپنے نفس کے لیے چاہتا ہے ۔
Sahih Bukhari#13
#RamadanKareem
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جو شخص اذان سن کر یہ کہے «اللهم رب هذه الدعوة التامة والصلاة القائمة آت محمدا الوسيلة والفضيلة وابعثه مقاما محمودا الذي وعدته»
اسے قیامت کے دن میری شفاعت ملے گی ۔
Sahih Bukhari#614
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جہنم سے بچو اگرچہ کھجور کا ایک ٹکڑا دے کر ہی سہی ( مگر ضرور صدقہ کر کے دوزخ کی آگ سے بچنے کی کوشش کرو )
Sahih Bukhari#1417
#Ramadan#RamadanKareem#LailatulQadr#ShabeQadr