پشتون قومی، سماجی اور سیاسی رہنماؤں عبداللہ ننگیال بیٹنی اور طارق وزیر نے عوامی جمہوریہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کے یومِ تاسیس کی پروقار اور تاریخی تقریب میں خصوصی شرکت کرتے ہوئے پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ دوستی اور باہمی اعتماد کو سراہا ہے۔ ان کی شرکت نے نہ صرف عوامی روابط اور سیاسی ہم آہنگی کو مزید تقویت بخشی بلکہ یہ اس امر کی علامت بھی بنی کہ علاقائی استحکام، اقتصادی تعاون اور مشترکہ ترقی کے عالمی وژن میں پشتون قیادت بھی ایک مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
سراغر سب ڈویژن جنڈولہ میں کل سے ہیلی کاپٹر اور توپ برسائے جا رہے ہے وہاں کے عوام انتہائی غربت اور پسماندگی کی زندگی گزار رہی ہے جس میں عام عوام شدید تکلیف میں مبتلا ہو چکے ہے
ہم متعلقہ حکام سے اور سیکورٹی اداروں سے درخواست کرتے ہے کہ عام عوام کو نشانے بنانے سے گریز کی جائے
اطلاعات ہے کے وہاں پر آپریشن کیا جارہا ہے اور اب عوام پیدل نقل مکانی پر مجبور ہو کر جنڈولہ کی طرف آرہے ہے
جنڈولہ کے عوام سے اپیل ہے کہ ان متاثرین کی بھرپور خدمت کی جائے
آج 7 سال گزر گئے جب PTM پر خونی حملہ ہوا اور خڑ کمر کے نہتے پرامن شہداء کو نشانہ بنایا گیا۔ ان کی قربانیاں ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔ کاش ہم اپنے ہر شہید کے خاندان کی مکمل مدد کر سکتے۔ شہداء کو سلام۔
ابراھیم نور کو فوکل پرسن منتخب ہونے پر ہم فخر محسوس کرتے ہیں
امید ہے کہ ابراھیم نور یوتھ کے مسائل ،بزنس کیمونٹی کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوششے کرینگے.
بھائی جیسے دوست ابراہیم نور کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کے اسلام آباد بزنس کمیونیٹی کی فوکل پرسن منتخب ہوجانے پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں
یقینا اس جدوجہد میں ان کے بڑے بھائی جناب محمد رازق خان اخونخیل کی گراں قدر خدمات بھی عیاں ہے
ہمیں فخر ہے کہ ہمارے بھائی جیسے دوست کو ایک اہم ذمہ داری ملی ہے
امید ہے کہ اسلام آباد میں کاروباری حضرات بالخصوص نوجوانوں کو کاروبار کی طرف راغب کرنا اور ان کو آسانیاں پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرینگے
اس ذمہ داری دینے پر ہم جناب چیئرمین رانا مشہود احمد خان چیئرمین PMYP کا بھی انتہائی مشکور ہے
پشاور کی 11 سالہ بچی کا اغوا، 15 لاکھ تاوان وصولی، پھر بھی رہائی نہ ملنا انتہائی افسوسناک ہے۔ حکومت فوری کارروائی کرے اور کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے۔ پشتون قوم کی عزت ڈاکوؤں کے ہاتھوں یرغمال نہیں رہنی چاہیے۔
فرید آفریدی کو لاپتہ/اغوا کرنا آئین، قانون اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں فوری طور پر بحفاظت بازیاب کرکے عدالت اور اہلِ خانہ کے سامنے پیش کیا جائے، اور اس اقدام میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
اسلام آباد :-
ترنول میں حاجی باول خان سلیمان خیل اور آنور خان سلیمان خیل کی طرف سے گورنر خیبر پختونخوا جناب فیصل کریم کنڈی وپشتون کمیونٹی کے چیدہ چیدہ مشران و کاروباری حضرات کیلئے ایک بڑے پروگرام کا اہتمام کیا گیا
جسمیں سیاسی و سماجی شخصیت عبداللہ ننگیال و دیگر نمائندوں نے خصوصی شرکت کی اور پچھلے دنوں پیش آنے والے واقعے کے لئے فی الفور صلح کرانے کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے گی اور گورنر صاحب نے ڈائریکٹ گورنر پنجاب سے رابطہ کیا گیا اور جلد از جلد اس مسلے کی صلح کی کوشش کی جائے گی
اس پروگرام کی ترتیب کرانے میں جناب کفایت آزاد ، اسماعیل محسود اور طارق وزیر کی محنت کا نتیجہ تھا
جوکہ یقینا کامیاب پروگرام پر خراج تحسین کے حقدار ہے اور انور سلیمان خیل کے انتہائی مشکور و ممنون ہے
جنوبی وزیرستان اعظم ورسک خود کش دھماکہ دلخراش سانحہ بے گناہ جانوں کا نقصان ناقابلِ برداشت ہے۔ حکومت فوری ایمرجنسی، زخمیوں کے بہترین علاج اور متاثرین کی مدد یقینی بنائے۔
اسماعیل محسود
مرکزی رہنماء، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ
اسلام آباد میں PTM کے رہنماء حمید شیرانی , شاہد شیرانی کی میرے آفس آمد ہوئی۔ ملاقات کے دوران مختلف امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی، بالخصوص PTM کے لاپتہ افراد نور اللہ ترین ,حنیف پشتین، جبکہ گرفتار رہنماؤں حاجی صمد , Ali Wazir کی رہائی کے حوالے سے جاری کوششوں پرتبادلہ خیال ہوا۔
اسلام آباد میں PTM کے رہنماء حمید شیرانی , شاہد شیرانی کی میرے آفس آمد ہوئی۔ ملاقات کے دوران مختلف امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی، بالخصوص PTM کے لاپتہ افراد نور اللہ ترین ,حنیف پشتین، جبکہ گرفتار رہنماؤں حاجی صمد , Ali Wazir کی رہائی کے حوالے سے جاری کوششوں پرتبادلہ خیال ہوا۔
لاہور میں نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے رکن اسرار داوڑ کی مبینہ گمشدگی تشویشناک ہے۔ ایک ہفتے سے لاپتہ ہونا آئینی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
ریاستی جبر اور ماورائے قانون اقدامات ناقابلِ قبول ہیں۔
اسرار داوڑ کی فوری بازیابی کیاجاۓ.
اسماعیل محسود
مرکزی رہنما، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ
نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ ژوب کے آرگنائزر عدنان شالیزئی کا اغواء انتہائی افسوسناک ہے۔ ریاستی اداروں کی جانب سے عوام کے تحفظ کے بجائے حق کی آوازوں کو دبانا قابلِ مذمت ہے۔ ہم ان کی فوری اور باعزت رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
مئیر اپر وزیرستان تحصیل سرویکئ اور محسود زوان اتحاد کے رہنما شاہ فیصل غازی نے مدت پوری ہونے سے پہلے خود کو احتساب کے لیے قوم کے سامنے پیش کرکے ایک بہترین مثال قائم کی ہے۔ہم امید کرتے ہیں کہ دیگر سابقہ اور موجودہ نمائندے بھی اسی جذبے کے ساتھ خود کو عوامی احتساب کے لیے پیش کریں گے
ہم Ali Wazir کی مسلسل اور غیر منصفانہ حراست کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ Amnesty International South Asia کی جانب سے فوری رہائی کا مطالبہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ یہ گرفتاری بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے۔
مرکزی رہنماء
نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ
اسماعیل محسود
بنوں میں امن و امان کی صورتحالسڑکوں کی بندش، انٹرنیٹ کی معطلی،PTM کے مرکزی رہنماء حاجی صمد،حنیف، نور اللہ، علی وزیر
9 مئی کے واقعات میں گرفتار افراد رہائی کے لیے دھرنہ دیا گیا اور گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا دھرنے میں NDM کا وفد سعود احسان وزیر کی قیادت میں شامل ہوا
ٹانک میں آج اسکول پر حملہ اور پختونخوا و قبائلی اضلاع میں گزشتہ ایک ماہ سے تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانا انتہائی قابلِ مذمت ہے۔
یہ مخصوص ذہنیت کے دہشت گردوں کی بربریت اور ریاستی نااہلی کا واضح ثبوت ہے۔ تعلیم پر حملے ناقابلِ قبول ہیں۔
رہنماء نیشنلڈیموکریٹکموومنٹ
اسماعیل محسود
کراچی پریس کلب سے PTI کے رہنماء
@AKFixit
اور دیگر کارکنوں کی گرفتاری قابل مذمت ہیں مہنگائی کے خلاف احتجاج عوام کا حق ہے، عالم گیر خان سمیت تمام کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے۔
نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ
مرکزی رہنما اسماعیل محسود
@PTIofficial
پیٹرول میں معمولی کمی دکھا کر ریلیف کا تاثر دیا گیا، مگر ڈیزل کی قیمت برقرار رکھ کر مہنگائی کا بوجھ عوام پر ہی ڈال دیا گیا۔ حقیقت یہ ہے کہ ڈیزل مہنگا ہوگا تو ہر چیز مہنگی ہوگی۔
ہم اس غیر منصفانہ پالیسی کو مسترد کرتے ہے اور مطالبہ کرتے ہیں کہ عوام کو حقیقی ریلیف دیا جائے۔
(NDM)