ہری پور میں 16 روز بعد معصوم آیت نور کی لاش کنویں سے برآمد ہونے کی خبر نے دل دہلا دیا۔ ہاتھ بندھے ہوئے، منہ میں شاپر اور چہرے پر ٹیپ—سوچ کر روح کانپ اٹھتی ہے کہ اس بچی نے کتنی اذیت برداشت کی ہوگی۔
خیبرپختونخوا پولیس اس سفاک جرم میں ملوث تمام ملزمان کے خلاف ناقابلِ تردید شواہد اکٹھے کرے اور مقد��ہ فوری ٹرائل کے ذریعے منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ مجرموں کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا ملنی چاہیے تاکہ کسی اور بیٹی کے ساتھ ایسا ظلم نہ ہو۔
#JusticeForAyatNoor