گھر میں برکت پیدا کرنے والے 11 اسباب
1: پاکیزہ گفتگو:
کسی گھر میں برکت ڈالنے والے اسباب میں سے ایک اہم سبب گھر والوں کا آپس میں پاکی��ہ گفتگو، مثبت الفاظ کا تبا��لہ نیز اخلاقی اور نفسیاتی تعاون کرنا ہے...
2: شفقت اور آسانی:
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فرامین میں سے ایک فرمان یہ بھی ہے کہ " شفقت اور نرمی کسی بھی چیز کو خوبصورت بنا دیتی ہے....
پس معاملات میں نرمی برتنا برکت، اطمینان و سکون کو دعوت دیتا ہے، نہ صرف دوسروں کے لیے بلکہ سب سے پہلے اپنی ذات ان چیزوں سے بہرہ ور ہوتی ہے...
3 : رفقا بالقواریر۔۔۔ یعنی
خواتین کیساتھ نرمی سےپیش آنا:
گھر کی خواتین کے ساتھ نرمی سے پیش آنا بھی رزق، برکت اور زندگی میں نیکی کے کاموں کی توفیق ملنے والے اسباب میں سے ایک اہم سبب ہے...
اسلئے کہ عورت ہی ہر گھر کے نظام کو چلانے کا ایک بنیادی ستون ہے جس ��ر اس گھر کا نظام کھڑا ہے۔لہذا اس کے ساتھ نرم رویہ اور اس کےجذبات کی رعایت رکھنا ��عادت اور جملہ خیریں حاصل کرنے کا ذریعہ ہیں...
4: باہمی احترام :
گھر والوں کا ایک دوسرے سے احترام سے پیش آنا گھر کی فضا کو خوش گوار بناتا ہے جبکہ گالم گلوچ اور برے الفاظ باہمی الفت و محبت کو تہہ تیغ کردیتے ہیں...
5: اللہ کا ذکر:
اللہ کا ذکر اور نماز گھر کو اور گھر میں رہنے والوں کو با برکت بنا دینے والی چیزیں ہیں...
6 : شرکت اورمیل جول:
گھر والوں کی کسی بھی کام میں باہمی شرکت جیسے"اکٹھے کھانا" تقریبات ،گھریلو نظام کی مسلسل بہتری والے امور میں حصہ لینا بھی خیر و برکت سمیٹنے کا باعث ہے۔مقولہ مشہور ہے کہ" جس گھر کے افراد ایک دسترخوان پر کھانا کھاتے ہوں وہ ہمیشہ جڑے رہتے ہ��ں...
7: حمد و شکر:
اپنی زبان کو اللہ کی حمد و ثناء اور شکر کا عادی بنانا کہ اس کی نعمتیں بے حساب ہیں...
8: تلاوتِ قرآن کریم:
روزانہ کے حساب سے گھروں میں قرآن کریم کی تلاوت کا معمول بناناچاہئے..
9: کثرتِ استغفار:
استغفار کی کثرت اور اس پر دوام نیز صغیرہ اور کبیرہ گناہوں سے اجتناب بھی رزق کو کھینچ لاتا ہے...
10: والدین کی فرمانبرداری وصلہ رحمی:
یہ دو ایسی صفات ہیں جو اللہ جل شانہ سے براہِ راست ملاتی ہیں...
11: حلال رزق کےحصول کی کوشش
اورحرام سے مکمل اجتناب کرنا :
اس لیے کہ برکت حلال اور پاکیزہ مال میں چھپی ہوئی ہے...!!!
چار مغز کیا ہے؟
ان بیجوں کے فوائد
خربوزے کے بیجوں کی خصوصیت
خربوزے کا بیج بلڈ شوگر کو کم کرتا ہے
تربوز کا بیج
گردے کی پتھری کا مسئلہ
کھانسی اور دیگر بیماری کے لیے فائدہ مند
کھیرا اور اس کے بیج
طب نبوی ﷺ اور کھیرا:
کدو اور اس کے بیج
چار مغز کیا ہے
جب ہمیں چار مغز کی ضرورت ہوتی ہے تو ہم پنسار سٹور پر جاکر کہتے ہیں چار مغز دیں تو وہ جو چیز چار مغز کے نام پر دے رہے ہوتے ہیں وہ چار مغز نہیں ہوتی بلکہ صرف تربوز کے مغز دیے جاتے ھیں۔ اس لیے چار مغز کی جب بھی آپ کو ضرورت ہو تو خود ہی یہ چار چیزوں کے مغز الگ الگ خرید کر مکس کردیا کریں۔
اصل چار مغز کے اجزاء یہ ہیں
1.مغز تخم خربوزہ
2.مغز تخم تربوز
3.مغز تخم خیار(کھیرا)
4.مغز تخم کدو۔
چاروں چیزوں کے مغز ہموزن الگ الگ لے کر چار مغز خود بنا لیا کریں
ان بیجوں کے فوائد
خربوزے کے بیجوں کی خصوصیت
نفع خاص۔ جگر کے سدوں کو کھولتا اور پیشاب جاری کرتاہے۔
مضر۔ طحال کیلئے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ��ربوزے کے بیج میں مختلف قسم کے وٹامن موجود ہوتے ہیں جن میں بی 9، ب 6 اور پی پی جبکہ طاقتور اینٹی آکسیڈینٹس سی اور اے شامل ہیں جو انسان کے اعصابی نظام کے لیے مفید ہیں۔
خربوزے کا بیج بلڈ شوگر کو کم کرتا ہے
ماہرین کے مطابق خربوزے کے بیج بلڈ شوگر کو کم کرنے اور کم کثافت والے کولیسٹرول کو دور کرنے میں مدد کرتے ہیں، زنک کی اعلی مقدار کی وجہ سے خربوزے کے بیج خاص طور پر مردوں کے لیے فائدہ مند ہیں، زنک خربوزے کے بیجوں کو خوبصورتی کا حقیقی امرت بنا دیتا ہے۔
تربوز کا بیج
مزاج۔
سردتر درجہ دوم۔
افعال۔
سردومرطوب مسمن بدن ملین صدر مسکن صفراء وخون ،مدربول۔
استعمال۔
تخم تربوز کا لاغری جسم لاغری گردہ جوش خون زیادتی صفراشدت عطش سوزش معدہ سرفہ حار نفث الدم اور حمیات حارہ میں زیادہ تر شیرہ نکال کر پلایا جاتاہے۔مبرد مرطب ہونے کے باعث یبوست دماغ اور سرمیں شرباوضماداًمستعمل ہے سل ودق میں بھی استعمال کیاجا تا ہے۔مدربول ہونے کے باعث سوزش بول سوزاک اورعسرالبول جوکہ گرمی خشکہ کی وجہ سے‘‘ میں استعمال کیاجاتا ہے۔خون کے دباؤ کی زیادتی شربانوں کی صلابت میں زیادہ ترشیرہ نکال کر استعمال کیاجاتا ہے۔
جدید تحقیق سے ثابت ہواہے کہ خون کے دباؤ کی زیادتی میں مغز تربوز بوجہ گلوکو سائیڈ کو کربوٹرین بہت فائدہ کرتا ہے۔اس سے بیاسی فیصد مریضوں میں دل پر بوجھ کم ہوجاتا ہے۔عروقی ساخت کی تندیلی رک جاتی ہے اورشریانوں کی لچک قائم رہی ہے۔
نفع خاص۔ مدربول ،مسکن اور ملین صدر ۔
مضر۔ طحال کو۔
مصلح۔ نبات سفید ۔
مقدارخوراک۔
پانچ سے سات گرام۔
بیج کا خشک پاؤڈر صبح خالی پیٹ اور سونے سے پہلے لینے سے انسانی توانائی میں اضافہ ہوتا ہے اور اگر ایک چمچ شہد کے ساتھ اس کا استعمال کیا جائے تو زیادہ مفید رہے گا۔ اسی طرح اگر ایک گلاس دودھ میں ایک چمچ تربوزے کے بیج کا پاؤڈر ڈالا جائے تو پروسٹیٹ غدود کی بیماری دور ہوسکتی ہے۔
گردے کی پتھری کا مسئلہ
ایسے افراد جن کے گردے میں پتھری ہے ان کو چاہیے کہ وہ ایک کلو تربوز کا بیج 5 لیٹر پانی میں ��ال کر ابلالیں یہاں تک وہ پانی 3 لیٹر ہوجائے اس کے بعد پانی کو ٹھنڈا کرکے خاص مقدار میں پیئیں تو اس مسئلے سے چھٹکارہ ممکن ہے۔
کھانسی اور دیگر بیماری کے لیے فائدہ مند
جس طرح تربوز کا بیج مندرجہ بالا مسائل کو حل کرتا ہے اسی طرح کھانسی اور دیگر بیماریاں بھی اس سے دور ہوسکتی ہیں۔ بیج کے پاؤنڈر کو گرم پانی اور دودھ میں ملا کر استعمال کرنے سے فرق پڑے گا، کھانے سے پہلے ایک دن میں ایک ہی بار ایک چوتھائی کپ لینا ضروری ہے۔
کھیرا اور اس کے بیج
مزاج:سرد تر درجہ دوم۔
افعال و استعمال:کھیرے کو چھیل کر نمک کے ہمراہ کھاتے ہیں یہ خون اور صفراء کی حدت کو دور کرتاہے اور پیشاب بکثرت لا��اہے ۔یرقان‘جوش خون کے بخاروں اور سوزش بول میں مفیدہے۔دردسرحار میں کھیرے کاسونگھنااور اسکے چھلکوں کو پیشانی پر رکھنا درد کو تسکین دیتاہے۔اور نیند لاتاہے ۔کھیرا خفقان حار کیلئے بھی مفید بیان کیاجاتاہے۔اس کا بھلبھلایاہوا پانی تپ صفراوی اورخونی و بلغمی کو مفیدہے۔شدید بخاروں میں اس کی قاش سے تلوؤں کی مالش کی جاتی ہے۔پیشاب رک رک کر آتاہو تو اس کے بیجوں کو شیرہ بناکرپلاتے ہیں ۔
طب نبوی ﷺ اور کھیرا:
کھیرا کا ذکر قرآن پاک سورۃ البقرہ کی آیت 61میں آیاہے۔اور توریت میں بھی ذکر موجود ہے۔
حضرت عبداللہ بن جعفرؓ روایت فرماتے ہیں:’’ میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کی وہ کھجوروں کے ساتھ کھیرے کھارہے تھے۔‘‘(بخاری ‘مسلم‘ابن ماجہ‘ترمذی)
حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ میری والدہ یہ چاہتی تھیں کہ میں جب رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں جاؤں تو موٹی ہوکرجاؤں( کیونکہ عرب موٹی عورتوں کو پسند کرتے تھے )اس غرض کیلئے متعدد دوائیں دی گئیں مگر فائدہ نہ ہوا پھر میں نے کھیرا اور کھجور کھائے اور خوب موٹی ہوگئی۔
دیسی نسخہ
( نظر کی تیزی کا صدیوں پرانا آزمودہ نسخہ)
فوائد:
• دماغی کمزوری کو دور کرتا ہےاور پٹھوں کو تقویت بخ��تا ہے۔
• نظر کی کمزوری کو دور کر کے عینک سے نجات دلاتا ہے۔
• ذہنی تھکاوٹ ، آدھا سر درد ، سٹریس جیسے امراض سے چھٹکارا دلائے۔
• ذہن اور حافظہ کو بہتر بناتا ہے۔
• دماغ اور اعصاب کو قوت فراہم کرتا ہے۔
• دماغی کام کرنے والوں کے لیے بہترین تحفہ ہے۔
• ذہنی تھکاوٹ کو دور کرکے دماغ کو تازگی اور فرحت دیتا ہے۔
• اللّٰہ کے فضل و کرم سے صرف ایک ماہ میں عینک سے نجات دلائے ۔
اجزاء :(ھوالشافی)
سوئف ، بادام دیسی ، کاجو ، اخروٹ گری ، کشنیز ، موصلی سفید، بہمن سفید، بھونے ہوئے چنے ، ستاور ، اشوگندھا ،زعفران۔ کوزہ مصری اور مختلف مفید جڑی
بوٹیوں کا مرکب
Breakfast:
- Eggs
- Fruit
- Greek Yogurt
Lunch:
- Beef
- Rice
- Veggies
Dinner:
- Potatoes
- Steak/salmon
If you ate like this 85% of the time, you’d be fit as f*ck.
سب دوست جو انڈرائیڈ فون استعمال کرتے ہیں جی میل آئی ڈی سے تو ضرور واقف ہونگے۔ اکث�� دوست جی میل آئی ڈی بناتے وقت ایک سنگین غلطی کرتے ہیں کہ جب Recovery Email کا پوچھا جاتا ہے تو وہی ای میل شامل کر دیتے ہیں۔۔۔!
جو وہ بنا رہے ہوتے ہیں۔ ایسے آپ کی جی میل آئی ڈی تو بن جاتی ہے لیکن جب کبھی موبائل تبدیل کرتے ہیں یا موبائل گم ہونے کی صورت میں جب کسی دوسرے موبائل میں اسی آئی ڈی کو لاگ ان کرنا ہوتا ہے ۔۔۔!
پھر چونکہ ریکوری ای میل بھی وہی آئی ڈی ہوتی ہے تو کوڈ بھی اسی آئی ڈی پر جا رہا ہوتا ہے تو پھر اکاؤنٹ ریکور نہیں کر پاتے اور اپنی آئی ڈی اور اسمیں موجود ڈیٹا سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔۔۔!
تو Recovery Email کبھی بھی وہی آئی ڈی نہ رکھیں آپ اپنی ہی کوئی دوسری آئی ڈی رکھ سکتے ہیں یا گھر میں کسی قابل اعتماد بندے کی آئی ڈی رکھ سکتے ہیں۔۔۔!
ایک اور ضروری بات کہ ریکوری ای میل کے ساتھ ساتھ ریکوری موبائل نمبر بھی ضرور اپنی آئی ڈی میں شامل کریں تاکہ آپ کے پاس دو آپشنز ہوں اکاونٹ ریکور کرنے کے لیے۔۔۔!
اگر آپ کے جی میل اکاونٹ میں ریکوری ای میل اور نمبر ایڈ نہیں ہیں تو ضرور ایڈ کریں کیوں کہ برے وقت کا کوئی پتا نہیں ہوتا۔ اور اگر آپکی جی میل آئی ڈی اور اس میں موجود ڈیٹا اہم نہیں ہے تو پھر آپ اس پوسٹ کو نظر انداز کر سکتے ہیں۔۔۔!
ہمارے ہاں کوئی Family Planning نہیں کرتا۔لوگ کنڈوم وغیرہ کے استعمال کو معیوب سمجھتے ہیں۔بچوں کے ڈھیر پر ڈھیر لگائی جا رہے ہیں۔نہ تعلیم، نہ روزگار،نہ مستقبل۔