میرا اپنے پارٹی عہدیداران کو پیغام ہے کہ اگر میں جیل کاٹ سکتا ہوں تو آپ کو بھی کوئی ڈر نہیں ہونا چاہیئے۔ اب تک پارٹی سب کو بنی بنائی مل گئی تھی۔ اب مشکل وقت ہے اور سب کا امتحان ہے۔ مجھے بھی جیل میں ڈالنے کے بعد تین سال خاموش ہو جانے پر آرام سے بنی گالا بیٹھ جانے کا کہا گیا تھا جیسے نواز شریف کو دس سال تک چپ رہنا پڑا مگر میں بزدل نہیں ہوں اور یزیدیت پر کبھی خاموش نہیں رہ سکتا۔
میں جمہوریت کی بحالی کے لیے آخری دم تک جدوجہد کروں گا
عمران خان
4 june 2025
قوم کو میرا پیغام ہے کہ شاید یہ پھر سے میری ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دیں لیکن آپ نے یاد رکھنا ہے کہ ووٹ میرا نہیں آپ کا چوری ہوا ہے۔ آواز میری نہیں آپ کی دبائی جا رہی ہے، لہذا آپ کو خود پاکستان کی حقیقی آزادی کے لیے کھڑے ہونا ہوگا۔
عمران خان
4 june 2025
🛑علیمہ خان 🛑
ملاقات تو دور کی بات کہ سہیل آفریدی اپ بجٹ کیوں پاس کر رہے پچھلی سال بھی عمران خان نے کہا تھا کہ اؤ میرے سے مشورہ کرو اور بتاؤ کہ عوام کو کیا فائدہ دیا اپ لڑو ان سے اور کہو کہ ملاقات کروائیں اپ بجٹ نہ پاس کریں یہ کون ہوتے🔥
چیلنج ایکسیپٹ درانی صاحب اب یہ بتا دیجیے کب چلنا ہے
آئیے عوامی سروے کرتے ہیں اور براہ راست عوام کو دکھاتے ہیں کہ گلگت کی عوام کس کے ساتھ کھڑی ہے
اگر وہاں پاکستان تحریک انصاف کا طوطی بول رہا ہو تو پھر گلگت کی سرزمین پر صحافت کو خیر باد کہہ دیجیے گا
ایک بار ٹک ٹاکر پتلو صاحب فرما رہے تھے میرا باپ کہتا ہے رشتے داروں کے سر میں جوتیاں مارنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ جب آپ ان سے زیادہ پیسہ کماتے ہیں یہی ان کے سر میں جوتیاں مارنا ہے۔
پتلو کے والد صاحب ساٹھ سال سے اوپر کے ہیں۔ اس خاندان نے ہمیشہ غربت دیکھی ہے۔ تنگدستی دیکھی ہے۔ بدحالی دیکھی ہے۔ ان کے رشتے دار ان سے پیسے کے معاملے میں بہتر رہے ہیں۔
اس کا مطلب پتلو کے والد صاحب نے ساٹھ سال اپنے سر میں جوتیاں ہی کھائی ہیں۔ کیا زندگی گزاری ہے جناب نے؟ جب جب رشتے دار پیسے کماتے رہے تب تب ان کو لگا ہمارے سر میں جوتیاں پڑ رہی ہیں۔
جب غریب تھے تو احساس کمتری۔ پیسے آۓ تو احساسِ غرور۔ کیا ہی نفسیاتی مرض ہے۔ ایسے تعفن زدہ ماحول میں تربیت ہو تو اولاد مسٹر پتلو جیسی ہی بنے گی۔ اچھے برے کی تمیز سے محروم۔ تھوڑے برتن میں زیادہ۔
سو کنویں کے مینڈک کو لگا دنیا بس یہی ہے۔ میں یہاں کا لیڈر ہوں۔ باقی مینڈکوں کو چپ کروا کر ہیرو بن گیا ہوں۔ لیکن اصل دنیا تو باہر تھی۔
ایک دن کنویں میں پانی زیاد بھر گیا۔ مینڈک اچھلا، باہر آ گیا اور حیثیت بھول گیا۔ وہی ٹر ٹر شروع کی تو نا پھوں پھاں بچی نا لیڈری۔
اب صورتحال کچھ یوں ہے کہ مینڈک واپس کنویں میں جانا چاہ رہا ہے لیکن انصافی جانے نہیں دے رہے۔
کیوں مسٹر پتلو۔۔ ہن آرام اے 😅
(عرفان چوہان)
پنجاب پولیس اور سادہ کپڑوں میں ملبوس نامعلوم افراد نے چادر و چار دیواری کے تقدس کی سنگین پامالی کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبر اور جنرل سیکرٹری لاہور غلام محی الدین دیوان کو ان کی رہائش گاہ سے غیر قانونی طور پر گرفتار کر لیا۔
چھاپے کے دوران بھاری پولیس نفری نے گھر کے دروازے توڑ کر زبردستی داخل ہوئی اور خواتین و بچوں پر بندوقیں تان کر شدید خوف و ہراس پھیلایا۔
انتقامی کارروائی کے ثبوت مٹانے کے لیے اہلکاروں نے گھر کے تمام سی سی ٹی وی کیمرے، ڈی وی آر، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان بھی ساتھ لے گئے۔
تحریک انصاف کا مطالبہ ہے کہ غلام محی الدین دیوان کو فی الفور رہا کیا جائے۔ اس ریاستی جبر اور پولیس گردی کو اب ختم ہونا ہو گا ۔
ضلع باجوڑ کے علاقے ماموند شاہی تنگی میں آج جمعرات کو ایک مبینہ ڈرون حملے کے نتیجے میں سکول سے گھر جانے والے دو کم سن طلبہ شہید ہو گئے۔
ان بچوں کا قصور کیا تھا؟ کیا معصوم بچے دہشت گرد ہیں؟ اسکول کی وردی میں ملبوس ان کم سن بچوں پر لوہے کے یہ اڑتے ہوئے جلاد کس قانون کے تحت مسلط کیے گئے ہیں؟
غلط ریاستی پالیسیوں کی وجہ سے قبائلی اضلاع کے عوام دہائیوں سے قربانیاں دے رہے ہیں اور بدامنی کا عذاب جھیل رہے ہیں۔ اب مزید معصوم بچوں کا خون بہنا بند ہونا چاہیے۔
ہم اس وحشیانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ باجوڑ کے عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے اور اس قتل عام کا حساب لیا جائے۔
”ہمیں فخر ہے کہ عمران خان ہمارا بھائی ہے۔ عمران خان نے تین سال جیل میں رہ کر پاکستانی قوم کو بتایا ہے کہ جب اپنی حقیقی آزادی کے لیے کھڑا ہونا پڑے تو اسے عبادت سمجھ کر کریں۔ عمران خان نے کہا، یہ جدوجہد ایک عبادت ہے“
@Aleema_KhanPK#زندان_ٹوٹے_گا_خان_چھوٹے_گا
رولنگ چھپانے کا واقعہ
قاسم سوری نے ایک دلچسپ اور حیران کن واقعہ شیئر کرتے ہوئے بتایا 3 اپریل 2022 کو جب وہ تحریکِ عدم اعتماد مسترد کرنے کی تاریخی رولنگ دینے جا رہے تھے، تو انہوں نے وہ رولنگ اپنے ہاتھ سے لکھی اور ایجنسیوں یا آئی ایس آئی کی جانب سے تلاشی لیے جانے کے خوف سے اس کی ایک کاپی اپنے بائیں پاؤں کی جراب میں چھپا لی تھی، جسے انہوں نے
بعد میں ڈائس پر جا کر پڑھا۔
عمران خان کا پیغام
قاسم سوری نے بتایا کہ ان کے پاس دنیا کی سب سے قیمتی چیز عمران خان کا وہ واٹس ایپ میسج ہے جو ان کی موٹیویشن ہے، جس میں خان صاحب نے انہیں لکھا تھا: "Well done Qasim, I am proud of you"۔
@QasimKhanSuri
۔ سب سے بڑا دھماکہ خیز انکشاف: نیوکلیئر پروگرام پر سودے بازی کا الزام
شہزاد اکبر کے مطابق ڈراپ سائٹ کی رپورٹ میں سب سے ہولناک انکشاف جنرل باجوہ کے اکتوبر 2022 کے دورہِ واشنگٹن کے حوالے سے ہے:
جب اپریل 2022 میں عمران خان کی حکومت ختم کر دی گئی، تو اکتوبر 2022 میں جنرل باجوہ واشنگٹن گئے۔
ڈراپ سائٹ کے مضبوط ذرائع کے مطابق، جنرل باجوہ نے وہاں امریکی حکام سے وعدہ کیا کہ پاکستان اپنے لانگ رینج میزائل پروگرام اور نیوکلیئر پروگرام کو رول بیک (محدود) کرے گا اور امریکی انسپکٹرز کو ان سائٹس کے معائنے کی رسائی (Access) دے گا۔
پاکستان واپس آ کر جنرل باجوہ نے ایس پی ڈی (Special Plans Division) کے انچارج کو امریکی وفد کو رسائی دینے کا حکم دیا۔ لیکن ایس پی ڈی نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ ان کی چین آف کمانڈ جوائنٹ چیفس اور وزیر اعظم کے ماتحت ہے، آرمی چیف براہِ راست نیوکلیئر پروگرام کا کمانڈ اینڈ کنٹرول نہیں رکھتا۔
اس انکار کے فوراً بعد امریکی صدر جو بائیڈن کا وہ سخت بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے پاکستان کو دنیا کا خطرناک ترین ملک کہا تھا اور نیوکلیئر پروگرام پر سوال اٹھائے تھے۔ شہزاد اکبر کہتے ہیں کہ بائیڈن کے اس بیان کی سمجھ آج آ رہی ہے کہ باجوہ امریکہ میں جو وعدہ کر کے آئے تھے، وہ اندرونی انکار کی وجہ سے پورا نہیں کر پا رہے تھے، کیونکہ وہ اپنی ایک اور توسیع (Extension) کے لیے شدید بے چین تھے۔
رولنگ چھپانے کا واقعہ
قاسم سوری نے ایک دلچسپ اور حیران کن واقعہ شیئر کرتے ہوئے بتایا 3 اپریل 2022 کو جب وہ تحریکِ عدم اعتماد مسترد کرنے کی تاریخی رولنگ دینے جا رہے تھے، تو انہوں نے وہ رولنگ اپنے ہاتھ سے لکھی اور ایجنسیوں یا آئی ایس آئی کی جانب سے تلاشی لیے جانے کے خوف سے اس کی ایک کاپی اپنے بائیں پاؤں کی جراب میں چھپا لی تھی، جسے انہوں نے
بعد میں ڈائس پر جا کر پڑھا۔
عمران خان کا پیغام
قاسم سوری نے بتایا کہ ان کے پاس دنیا کی سب سے قیمتی چیز عمران خان کا وہ واٹس ایپ میسج ہے جو ان کی موٹیویشن ہے، جس میں خان صاحب نے انہیں لکھا تھا: "Well done Qasim, I am proud of you"۔
@QasimKhanSuri