رضا ڈار کیس میں سب کا فوکس صرف ملزم "رضا ڈار" پر ہے لیکن کیا ہو کہ اگر مقدمہ میں ایک نام BOSS رضا ڈار سے بھی زیادہ طاقتور شخصیت ہو اور کبھی نہ پکڑا جائے پھر؟ ساتھ ہی مقدمہ میں رضا ڈار کے نام کیساتھ "ONLY" کا لفظ بھی قابل غور ہے ، کیا پہلے کبھی ایسے "ONLY" کا لفظ کہیں استعمال ہوا؟ جبکہ پولیس کو جلدی کیوں تھی کہ فوری 164 کا بیان لیا جائے اور SHO صاحب جج کے گھر میں ہی گھس گئے۔ اگلے دن کینٹ کچہری میں ججز نے ہڑتال کی تو DIG فیصل کامران نے جا کر معافی مانگی اور SHO کیخلاف کاروائی کی یقین دہانی کرائی اور اب معطلی کیساتھ مقدمہ بھی درج ہو چکا ہے۔
🟥🔴خیبر پختونخوا حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں سرکاری دفاتر میں تحائف، چائے اور سرکاری مہمان نوازی (انٹرٹینمنٹ) کے اخراجات کے لیے Rs351.1 ملین مختص کیے ہیں، جبکہ گزشتہ مالی سال میں اسی مد میں Rs270 ملین منظور ہونے کے باوجود حقیقی اخراجات Rs473.6 ملین تک پہنچ گئے، جو منظور شدہ رقم سے تقریباً 70 فیصد زیادہ ہیں۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق کل انٹرٹینمنٹ بجٹ کا 78 فیصد حصہ صوبائی اسمبلی، محکمہ خزانہ اور محکمہ عمومی انتظامیہ کے لیے رکھا گیا ہے، جن میں محکمہ خزانہ کو Rs116.2 ملین، محکمہ عمومی انتظامیہ کو Rs100.5 ملین اور صوبائی اسمبلی کو Rs60 ملین دیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے لیے نئے بجٹ میں Rs18 ملین مختص کیے گئے، تاہم گزشتہ سال اس نے Rs70 ملین خرچ کیے تھے۔ دیگر محکموں میں بلدیات، داخلہ، صحت، منصوبہ بندی، سماجی بہبود، پولیس اور زکوٰۃ و عشر کے لیے بھی مختلف رقوم رکھی گئی ہیں، جبکہ صوبائی وزیر خزانہ مزمل اسلم نے ان مختص رقوم اور اخراجات پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔
#بم#شیل#نیوز
انٹرنیشنل ہیکرز کا پاکستان کی دو ٹاپ ٹیکسٹائل ملز پر بڑا سائبر حملہ؛ ڈیٹا ہیک کر لیا
انٹرنیشنل سائبر اٹیک کا شکار ہونے والی دو ٹاپ ٹیکسٹائل ملز کی شناخت کوہ نور ٹیکسٹائل ملز مانگا روڈ، رائے ونڈ لاہور اور کمال ملز پرائیویٹ لمیٹڈ فیصل آباد کے نام سے ہوئی ہے
انٹرنیشنل ہیکرز نے ٹاپ ٹو ٹیکسٹائل ملز کا ڈیٹا واپس کرنے لیے کرپٹو کرنسی میں کروڑوں روپے بھتہ طلب کر لیا
حیران کن طور پر دو ٹیکسٹائل ملز کی مینجمنٹ نے تاحال کسی بھی پاکستان قانون نافذ کرنے والے ادارے بشمول FIA کو شکایت درج نہ کروائی
زرائع مطابق انٹرنیشنل ہیکرز (جن کا تعلق مبینہ طور پر انڈیا سے ہوسکتا) نے محرم الحرام کی چھٹیوں دوران پاکستان کی دو بڑی ٹیکسٹائل ملز پر سائبر اٹیک کیا اور سارا ڈیٹا چوری کر لیا
بعد ازاں انٹرنیشنل ہیکرز نے دونوں ٹیکسٹائل ملز کی مینجمنٹ سے پچاس کروڑ روپے تک بھتہ بزریعہ کرپٹو کرنسی طلب کر لیا
تاحال انٹرنیشنل ہیکرز و ٹیکسٹائل ملز مابین گفت و شنید جاری ہے
@ghazanfarabbass ماشاءاللہ ژار شم دا پاکستان دا قانون نا۔۔😂 الیکشن کمشنر کو بھی یہ مشورہ دینا چاہیے کہ ابھی بھی وقت ہے۔۔ خود بھی ایک جگہ سے الیکشن لڑ لے۔۔ورنہ بعد میں پچھتاؤ گے😜
ماں تمہارے صوبے میں غربت کے سبب بوڑھا باپ اپنے جوان بیٹے کا کفن دفن نہیں کر سکا، تم کہاں ہو ماں
ماں۔۔ عوام غربت سے مر رہی ہے، تم کہاں ہو ماں
ملک کے 13 کروڑ زندہ انسان تمہارے رحم و کرم پر
اپنا 11 ارب کا اڑن کھٹولہ بیچ کر جوان بیٹوں
کے کفن کا انتظام کرو. ماں
@saeedimrankhan
"خریدا ہے بھئی"
مریم اورنگزیب کا 11 ارب والا جہاز خریدنے پر یہ لہجہ، الفاظ کا چناو حکمران اشرافیہ کا 100% درست عکاس ہے۔ یہ وہ پنجاب ہے جہاں آج ایک باپ پیسے نہ ہونے پر بیٹے کو کفن کے بغیر دفنانے جا رہا تھا
علیم خان کا پارک انکلیو نیب کے ریڈار پر
تزئین اختر
رئیل اسٹیٹ اور ہاؤسنگ سوسائٹی پاکستان میں سب سے زیادہ منافع بخش کاروبار ہے جس میں آپ گاہک کو زیادہ سے زیادہ سو روپے کی ایک فائل دے کر اس سے لاکھوں لے سکتے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر صرف فراڈ ہی نکلے ہیں۔ وہ سرمایہ کاروں کو "یور ڈریم ہاؤس" اور "ہیون آن ارتھ" جیسے نعروں سے اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں لیکن ان لوگوں کے لیے جہنم ثابت ہوتے ہیں جو اپنے بچوں کے لیے گھر حاصل کرنے کے لیے اپنی جمع پونجی ان کے حوالے کر دیتے ہیں۔یہی منظر پارک ویو سٹی اسلام آباد سے آنے والا ہے۔
قومی احتساب بیورو کو پارک ویو سٹی (پارک انکلیو) اسلام آباد کے سرمایہ کاروں کی جانب سے گزشتہ کئی سال میں ہر سرمایہ کار سے لاکھوں کی وصولی کے باوجود پلاٹوں کی الاٹمنٹ نہ ہونے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔
ہاؤسنگ سوسائٹی وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی ملکیت ہے۔ وہ نئی اعلان کردہ استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین ہیں، بنیادی طور پر ان لوگوں کا ایک سیاسی فورم ہے جنہوں نے عمران خان سے منہ موڑ لیا، پی ٹی آئی چھوڑ دی اور موجودہ نام نہاد ایک صفحے کی حکومت میں قلمدان حاصل کیے۔
اس ہاؤسنگ سوسائٹی کے درجنوں متاثرین نے اپنے حقوق کی جنگ لڑنے کے لیے مشترکہ پلیٹ فارم بنایا ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد ہے جو برسوں سے اپنے واجبات ادا کر چکے ہیں لیکن انہیں پلاٹ کے انتظار میں رکھا گیا ہے۔
عبدالعلیم خان پارک ویو سٹی اسلام آباد کے پیچھے ترقیاتی کمپنی ویژن گروپ کے مالک اور بانی ہیں۔ایک ممتاز رئیل اسٹیٹ ڈویلپر اور ایک سینئر پاکستانی سیاست دان کے طور پر، انہوں نے 2018 میں بنی گالہ کے قریب 15,000 کنال پر پھیلا ہوا پارک ویو سٹی قائم کیا ۔
وہ اس منصوبے میں فعال طور پر شامل رہتےہیں، اکثر سرمایہ کاروں کو ترقیاتی سنگ میلوں، قانونی منظوریوں، اور آنے والے نئے بلاکس کے بارے میں اپ ڈیٹ کرتے رہتےہیں لیکن یہ سب صرف یک طرفہ ٹریفک ہے، سرمایہ کاری کریں سرمایہ کاری کریں اور الاٹمنٹ کا مطالبہ نہ کریں۔
پارک ویو سٹی اسلام آباد کے بارے میں عام شکایات بنیادی طور پر پلاٹ کی تاخیر سے ملکیت، رقم کی واپسی میں تاخیر، اور انتظامی تنازعات کے بارے ہوتی ہیں۔
سرمایہ کار اور بیرون ملک مقیم پاکستانی اکثر اوورسیز اور جے بلاک جیسے بلاکس میں اپنے پلاٹوں کا قبضہ حاصل کرنے میں تاخیر کی شکایت کرتے ہیں۔
جن خریداروں نے اپنی فائلیں یا پلاٹ منسوخ کر دیے ہیں انہوں نے شدید تاخیر کا حوالہ دیا ہے، ریفنڈ پروسیسنگ میں اکثر کئی ماہ لگتے ہیں یا مکمل طور پر رک جاتے ہیں۔
تاخیر سے ہونے والی پیشرفت اور رسائی کے مسائل کے حوالے سے رہائشیوں اور سوسائٹی انتظامیہ کے درمیان پہلے سے کشیدگی بڑھ چکی ہے۔ صارفین نے آفیشل مینجمنٹ ایپ میں تکنیکی خرابیوں کی اطلاع دی ہے جس کی وجہ سے رجسٹر کرنا، رسیدیں دیکھنا یا واجبات کی ادائیگی مشکل ہو گئی ہے۔
سرمایہ کار سب سے پہلے نیب کو آن لائن شکایت جمع کروا رہے ہیں جو کہ ہیڈ آفس میں کھلی کچہری میں نیب حکام کو پیش کی جائیں گی۔ اب تک نیب کو آن لائن کے ذریعے 88 درخواستیں جمع کرائی جاچکی ہیں۔ نیب کو شکایات کی تعداد 100 اور فراڈ کی مالیت 500 ملین درکار ہے جو اگلے چند دنوں میں باآسانی پوری ہو سکتی ہے۔
نیب حکام 02 جولائی کو کھلی سماعت (کھلی کچہری) میں معاملے کی جانچ کریں گے۔ دیکھتے ہیں کہ وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت اس معاملے سے کیسے نمٹتی ہے، نیب کتنا دباؤ برداشت کرتا ہے اور متاثرین کو انصاف ملتا ہے یا نہیں۔
جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ میکینزی اسکاٹ 2019 سے اب تک 26.3 ارب ڈالر سے زیادہ رقم خیراتی اداروں کو عطیہ کرکے تاریخ کی سب سے بڑی انفرادی خیرات کرنے والی شخصیات میں شامل۔
اہم ترین۔۔۔پیمرا نے جیو نیوز کا لائسنس 15 روز کےلئے معطل کرکے فوری طور پر نشریات معطل کرنے کا حکم دیدیا۔۔۔
پیمرا کی جانب سے جیو نیوز کو نوٹس، پیمرا اتھارٹی نے احکامات جاری کر دیے
جیو نیوز کی نشریات معطل کرنے کے احکامات جاری، پیمرا
جیو نیوز پر 10 محرم الحرام، 26 جون 2026 کو پروگرام "سفرِ عشق" میں نا قابل قبول مذہبی تصویر کشی کی گئی، پیمرا
ایسی تصویر کشی اور تصوراتی عکاسی نا صرف لائسنس کی خلاف ورزی ہے بلکہ مذہبی، معاشرتی اور ثقافتی اقدار اور اصولوں کے منافی ہے، پیمرا
ایسی تصویر کشی قانون اور پیمرا کی کئی شقوں کی سراسر خلاف ورزی ہے۔ اس سے مذہبی جذبات مجروح ہوئے اور ہونے کا خدشہ ہے، جس کی بنیاد پر جیو نیوز کا لائسنس معطل کیا جا رہا ہے، پیمرا
مذہبی جذبات مجروح ہونے کے نتیجے میں اور مذہبی ہم آہنگی کو نقصان کے پیشِ نظر یہ احکامات جاری کیے جا رہے ہیں، پیمرا
جیو نیوز پر یہ لازم تھا کہ مذہبی پروگرام نشر کرتے ہوئے، احتیاط سے کام لیا جائے اور ان کی اندرونی کمیٹی ایسے معاملات کو خود دیکھے جس میں وہ ناکام رہے،پیمرا
لہٰذا جیو نیوز کا لائسنس فی الفور 15 دن کے لیے معطل کیا جاتا ہے، پیمرا
یہ تمام احکامات پیمرا قوانین کے تحت جاری کیے جا رہے ہیں
جیو نیوز کی نشریات سیٹلائٹ اور تمام نشریاتی نیٹ ورکس پر معطل رہیں گی، تمام ڈسٹریبیوٹرز اور آپریٹرس کو ہدایت کی جاری ہے، کہ ان احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، پیمرا
اس معاملے پر پیمرا کی شکایات کونسل بھی مزید کارروائی کے لیے سماعت کرے گی اور مزید ریگولیٹری ایکشن کی سفارشات مرتب کرے گی، پیمرا
جیو نیوز کو یہ احکامات جاری کیے جاتے ہیں کہ وہ اپنے ادارے کے اندر بھی انکوائری کرے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مستقبل میں ایسی خلاف ورزی نہ ہو، پیمرا