میں نے پارٹی عہدے اور سینیٹ کی سیٹ سے استعفی کا فیصلہ کیا ہے۔ میں اپنا استعفی پارٹی قیادت بشمول چیرمین اور جنرل سیکرٹری، اپوزیشن لیڈر، اور پارلیمانی لیڈر کو کل ارسال کر دوں گا۔ اور وہ جب کہیں گے خود سینیٹ میں حاضر ہو کر چیرمین سینیٹ کے سامنے اس سے متعلق ہر قانونی تقاضہ پورا کر دوں گا۔
اگر پارٹی فیصلہ کرے کہ خان صاحب کی خاطر مجھے ہر صورت اپنا ووٹ استعمال کرنا ہے اور وہ میرا اسعفی قبول نہ کرے تو اس صورت میں بھی میرا ووٹ خان صاحب کی امانت ہے اس میں خیانت نہیں کروں گا۔ ساتھ ہی پارٹی کو آگاہ کرتا ہوں کہ آئندہ انتخاب میں بھی کسی بھی ٹکٹ کا خواہشمند نہیں ہوں، چاہے وہ سینیٹ کا ہو یا کوئی بھی اور الیکشن۔
صرف ایک عام۔پارٹی کارکن، ایک عام پاکستانی کی حیثیت سے اپنے ضمیر کے مطابق خان صاحب کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑا رہوں گا
گولڈ مائننگ کا الزام لگانے والوں کے لئے:
جھوٹ بولا ہے تو قائم بھی رہو اس پر ظفر
آدمی کو صاحب کردار ہونا چاہئیے 🙂
اس حوالے سے Defamation کی کاروائی اپنے وکیل دوستوں سے مشورے کے بعد بہت جلد شروع کر دوں گا۔ قانونی نوٹس اگلے چند دن میں الزام لگانے والوں کو مل جائے گا