🚨🗣️🇪🇬Egyptian football Manager Hossam:
“I’ll speak my mind regardless of the consequences. This match was clearly rigged, and the whole world saw it.”
“And one more thing—if they want Argentina to win so badly, why invite everyone else to compete?”
یہ چیز۔
کوئی مائی کا لال پیدا نہیں ہوا جو میرے کسی بھی ایک تاجر بھائی کو آکر زبردستی کہے کہ دوکان بند کرو اور ہڑتال میں ہمارا ساتھ دو،
تاجر رہنما ،راجہ قیصر
امریکی ریاست فلوریڈا میں پولیس نے ایک خاتون کو گولیاں مار کر قتل کر دیا ۔
خاتون کے پاس چھری تھی ۔ پولیس والے اس کو چھری پھینکنے کا کہتے رہے نہ پھینکنے پر اس کو اسٹیٹ فائر مار دئے ۔
" عینی شاہد نے پولیس اور مریم نواز حکومت کا بھانڈہ پھوڑ دیا"
یکم جولائی 7:45 منٹ غازی روڈ پر ایک گاڑی نے ہمیں ہٹ کیا میں گاڑی سے باہر نکلا تو 2 خواتین گاڑی سے اتریں اور شور مچا دیا میں گاڑی کے پاس گیا تو وہاں پر (ہٹ کرنے والی) گاڑی نکل گئی ہم نے 15 پر کال کی ( جبکہ ڈی آئی جی نے کہا تھا ہالینڈ سے لڑکی کے باپ نے کال کی) کال کا ریکارڈ بھی انکے پاس موجود ہوگا، یاسر شامی کیساتھ عینی شاہد فیملی کی گفتگو
🇨🇻 Cabo Verde’s Historic 2026 World Cup Run!
Group H – Unbeaten Fairytale:
🇨🇻 Cabo Verde 0 - 0 Spain 🇪🇸
🇨🇻 Cabo Verde 2 - 2 Uruguay 🇺🇾
🇨🇻 Cabo Verde 0 - 0 Saudi Arabia 🇸🇦
Round of 32:
🇨🇻 Cabo Verde 2 - 3 Argentina 🇦🇷
Vozinha, the heroes, and an entire island nation (pop. ~500k) — you made Africa and underdogs everywhere proud!
This is what the World Cup is all about. Obrigado, Tubarões Azuis! 💙
منصور علی خان بتا رہا ہے جب پولیس نے ڈار فیملی سے رابط کیا تو رضا ڈار کے تمام نمبر بند تھے پھر ایک نمبر کا پتہ چلا اس پہ خود ڈار فیملی نے رابط کیا اور رضا ڈار کی لوکیشن پولیس کو دی کہ آپ جاکر گرفتار کریں اور جو قانونی کارروائی ہے وہ کریں رضآ ڈار کا موقف اور لڑکیوں کے موبائل سے جو ڈیٹا ریکور ہوا اسکے مطلب کوئی سرمایہ کاری کا مسلہ تھا یہ لڑکیاں لوگوں کے پیسہ انویسٹمنٹ کرتی تھی اور منابع دیتی تھی کوئی پانچ لاکھ ڈالر کی انوسمنٹ کا بھی ثبوت ملا ہے لڑکیاں ائیرپورٹ کے پاس بازیاب ہوئی جبکہ رضا ڈار کو ڈیفنس سے گرفتار کیا گیا ہے /مجھے تو لگتا ہے یہ معاملہ پیسوں کی لین دین کا ہے لڑکیوں نے الزام لگایا کہ ریپ ہوئی وغیرہ وغیرہ؟؟ بہرحال ڈار فیملی نے جس طرح قانون کیساتھ تعاون کیا وہ مثالی ہے جو ہوگا سامنے ا جائے گا کردار کشی کرنے اچھی بات نہیں
پاکستان 🇵🇰 میں دسویں اور بارہویں پاس کرنے کے بعد پیسے نا ہونے کی وجہ سے پڑھائی چھوڑنے والے لاکھوں نوجوانوں کے لیے خوشخبری: مفت ڈیجیٹل ہنر سیکھیں اور بین الاقوامی سطح پر کمائی شروع کریں۔
حقیقت: لاکھوں بچے مالی مجبوریوں کی وجہ سے تعلیم جاری نہیں رکھ پاتے
پاکستان میں تعلیم کا بحران انتہائی سنگین صورت اختیار کر چکا ہے۔ وزارت تعلیم کے اعداد و شمار کے مطابق، ملک بھر میں 5 سے 16 سال کی عمر کے 26.2 ملین بچے اسکول سے باہر ہیں۔ سیکنڈری سطح (یعنی دسویں جماعت) پر 4.55 ملین بچے تعلیم حاصل نہیں کر پاتے، جبکہ ہائر سیکنڈری سطح (بارہویں جماعت) پر یہ تعداد 5.95 ملین تک پہنچ جاتی ہے۔
اعداد و شمار مزید بتاتے ہیں کہ صرف 40 فیصد بچے مڈل اسکول تک پہنچ پاتے ہیں، اور صرف 30 فیصد میٹرک مکمل کر پاتے ہیں۔ اس ڈراپ آؤٹ کی سب سے بڑی وجہ مالی مجبوریوں ہیں۔ غریب گھرانے تعلیم کے اخراجات جیسے ٹیوشن فیس، یونیفارم، اور کتابیں برداشت نہیں کر پاتے، جس کی وجہ سے بچے مجبوراً کام کرنے یا گھر پر رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
یہ صورتحال اگرچہ انتہائی پریشان کن ہے، لیکن اب اس کا ایک حل موجود ہے — ڈیجیٹل اسکلز اور فری لانسنگ۔
خوشخبری: ڈیجیٹل ہنر آپ کی کامیابی کی کنجی ہیں
فری لانسنگ پاکستان میں روزگار کا ایک بڑا ذریعہ بن چکی ہے۔ اکنامک سروے 2025-26 کے مطابق، پاکستان کے فری لانسرز کی سالانہ کمائی 642 ملین ڈالر سے بڑھ کر 959 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ پاکستان اب دنیا کے ٹاپ فائیو فری لانسنگ ممالک میں شامل ہے، جہاں 3 ملین سے زائد ایکٹیو فری لانسرز کام کر رہے ہیں۔
آئی ٹی سیکٹر کی ایکسپورٹس 3.38 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، جس میں فری لانسرز کا 856 ملین ڈالر کا کردار ہے۔ ان اعداد و شمار سے ظاہر ہے کہ اگر آپ کے پاس صحیح اسکل ہے تو آپ دنیا میں کہیں بھی بیٹھ کر کمائی کر سکتے ہیں — چاہے آپ کے پاس 10ویں یا 12ویں کی ڈگری ہو یا نہ ہو۔
مفت اور قابلِ اعتماد وسائل سے سیکھیں
1. DigiSkills Pakistan (https://t.co/Xy3Pnxcesc) — گورنمنٹ آف پاکستان کا مفت پروگرام
یہ وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا فلیگ شپ پروگرام ہے جو مکمل طور پر مفت ہے۔ اب تک اس پروگرام میں 4.87 ملین سے زائد انرولمنٹ ہو چکی ہے، اور اس کے فری لانسرز نے 1.65 بلین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا ہے۔
دستیاب کورسز (18 کورسز):
Freelancing
Graphics Design
WordPress
Search Engine Optimization (SEO)
Digital Marketing
Virtual Assistant
Data Analytics & Business Intelligence
Artificial Intelligence with Python
UI/UX & Webflow
AutoCAD
QuickBooks
E-Commerce Management
اور بہت سے دیگر
رجسٹریشن:
https://t.co/y7LEyhthsE
2. Prime Minister Digital Youth Hub (PMYP Digital Youth Hub)
یہ پلیٹ فارم 18 سے 35 سال کے تمام پاکستانی شہریوں کے لیے مفت ہے۔ یہاں آپ کو AI-based کیریئر گائیڈنس، ٹیکنیکل ٹریننگ، انٹرن شپس، اور اسکالرشپس تک رسائی ملتی ہے۔
رجسٹریشن:
https://t.co/n2sjfBAAoJ
3. HEC DLSEI 3.0 — مفت Coursera لائسنس
ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 30,000 مفت Coursera لائسنس جاری کیے ہیں، جس کے ذریعے آپ 18,000 سے زائد کورسز تک مفت رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
رجسٹریشن:
https://t.co/ZOFoPGcZhH
4. AI Seekho 2026 — Google کا مفت AI پروگرام
Google for Developers اور وزارت آئی ٹی کا مشترکہ پروگرام جو مکمل طور پر مفت ہے۔ اس میں Generative AI اور Vibe Coding سکھائی جاتی ہے۔
رجسٹریشن:
https://t.co/VQpAR3Zl09
6 ماہ کا حقیقت پسندانہ روڈ میپ — فری لانسنگ کے لیے مکمل گائیڈ
مہینہ 1-2: بنیادی مہارتیں اور پلیٹ فارم کا انتخاب
پہلے دو مہینوں میں ایک ہی اسکل کا انتخاب کریں اور اس پر مکمل فوکس کریں۔ مختلف اسکلز میں بکھرنے کے بجائے ایک اسکل میں مہارت حاصل کریں۔
انتخاب کے لیے بہترین اسکلز:
1. Graphics Design — Canva اور Figma سیکھیں
2. Web Development — WordPress یا MERN Stack
3. SEO & Digital Marketing — Google Ads اور Meta Ads
4. Data Analytics — Excel اور Power BI
5. AI with Python — مشین لرننگ اور آٹومیشن
وسائل:
https://t.co/Xy3Pnxcesc کا کورس مکمل کریں
YouTube پر مفت ٹیوٹوریلز دیکھیں
freeCodeCamp پر کوڈنگ کی پریکٹس کریں
مہینہ 3: پورٹ فولیو بنائیں
اب آپ کو اپنے سیکھے ہوئے ہنر کو عملی طور پر دکھانا ہے۔ 5 سے 10 کلائنٹ ریڈی پروجیکٹس بنائیں جو آپ کی مہارت کو ظاہر کریں۔
مثال:
گرافکس ڈیزائنر: 5 لوگو، 3 سوشل میڈیا پوسٹس، 1 برانڈ گائیڈ
ویب ڈویلپر: 3 مکمل ویب سائٹس
SEO ماہر: 5 ویب سائٹس کی آڈٹ رپورٹس
مہینہ 4: فری لانسنگ پلیٹ فارمز پر پروفائل بنائیں
اب آپ کو اپنی سروسز کو بیچنا ہے۔
خدارا اپنے گھروں کی حفاظت کریں اپنے بچوں پر نظر رکھیں ۔۔۔ایس پی سدرہ خان نے ایک واقعہ بتا کر والدین کو مشورہ دے دیا ۔۔۔۔لاہور کی ایک 19 سالہ لڑکی کی انسٹا گرام پر سیالکوٹ کے ایک لڑکے سے دوستی ہو گئی ، چند ماہ بعد لڑکی زیور پیسے لے کر گھر سے نکلی اور سیالکوٹ جا پہنچی ، والدین بیٹی کو ڈھونڈتے رہے یہ سمجھے کہ کوئی اغ۔وا کرکے لیے گیا یا بیٹی کے ساتھ کوئی حادثہ ہو گیا ہے پولیس تلاش کرتی رہی آخر کچھ دن بعد جب اسے سیالکوٹ میں ٹریس کر لیا گیا تو پتہ چلا لڑکی نے کورٹ میرج کر لی ہے اب انہیں پولیس بھی کچھ نہیں کہہ سکتی تھی ۔۔۔۔۔۔ آپ کے گھر سیمنٹ اور کنکریٹ سے بنے ہوں ہر طرح سے محفوظ ہوں سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگے ہوں مگر آپ کچھ بھی کر لیں لیکن موبائل کی صورت میں ایک نقب ہر گھر میں لگ چکی ہے بہتر ہے بعد میں پچھتانے کی بجائے پہلے نگرانی کریں ، بچوں کی تربیت ٹھیک کریں ۔ اور سوچیں آپ کی پرورش میں کہاں کمی رہ گئی کہ آپ کی اولاد سالوں کا ساتھ چھوڑ کر ایک اجنبی کے ساتھ گھر سے چلی جائے اور واپس آنے کا نام ہی نہ لے ۔۔۔۔
ٹیلی نار اور یوفون صارفین کے لیے اہم معلومات
اگر آپ کے علاقے میں سگنلز کمزور ہیں یا آپ کا موبائل خودکار طور پر درست نیٹ ورک سے کنیکٹ نہیں ہو رہا، تو آپ اپنے موبائل میں Manual Network Selection کے ذریعے دستیاب نیٹ ورک کو خود منتخب کر سکتے ہیں۔
اس پوسٹ میں درج ذیل برانڈز کے لیے مکمل طریقہ بتایا گیا ہے:
Samsung
Infinix
TECNO
vivo
OPPO
اہم ہدایات:
• آپ کے موبائل میں **Roaming Service** آن ہونا ضروری ہے۔
• اس وقت رومنگ سروس صرف مخصوص علاقوں میں دستیاب ہے۔
• نیٹ ورک سرچ ہونے میں 30 سے 90 سیکنڈ لگ سکتے ہیں، اس دوران انتظار کریں۔
• اگر مطلوبہ نیٹ ورک نظر نہ آئے تو ممکن ہے آپ کا علاقہ ابھی اس سروس میں شامل نہ ہو
Beware of fake E-Challan SMS scams. Cyber fraudsters use fake links and fraudulent websites to steal personal information, OTPs, and banking details. Remember, official E-Challan SMS messages are sent only from 9915, and payments should be made only through official channels. Report any suspicious message, link, or call immediately to Emergency 15 or FIA. Stay alert and stay protected.
#CyberSecurity #EChallan #FraudAlert #OnlineSafety #PSCA #CyberAwareness
کھاریاں موٹر وے سے میانوالی/مظفرگڑھ سڑک تک
یقینا کھاریاں اسلام آباد موٹر وے سینٹرل پنجاب کے لیے اہم منصوبہ ہے اور اسے مکمل ہونا چاہئے۔ ہم سب کو اس کا فائدہ ہوگا۔
لیکن بیس برس سے زائد گزر گئے اور ہزاروں نہیں تو سینکڑوں خاندان میانوالی مظفر گڑھ (MM) طویل روڈ پر حادثات میں جان دھو بیٹھے۔ اس روڈ پر کراچی سے پشاور کابل تک ٹرک اور نیٹو کے کینٹرز چلتے رہے جنہوں نے سڑک کو تباہ کیا لیکن اس اہم سڑک کو کبھی موٹر وے چھوڑیں اس کی مرمت تک کا نہ سوچا گیا۔
میں برسوں سے لکھتا اور بولتا آیا کہ یہ سڑک جنوبی پنجاب/سرائیکی علاقوں کے لیے لائف لائن ہے۔ میانوالی، بھکر، لیہ، مظفرگڑھ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان تک شمالی پنجاب/خیبرپختونخوا کو ملانے کی واحد اہم اور طویل سڑک ہے۔ یہاں روز حادثوں میں لوگ مرتے ہیں لیکن کبھی موٹر وے چھوڑیں مناسب سڑک کا بجٹ بھی نہ تھا۔
عمران خان وزیراعظم بنے تو پہلی ملاقات میں اس سڑک کا ایشو اٹھایا کہ وہ ان اضلاع سے جیتے تھے۔ وہ چالیس پچاس صحافیوں/اینکرز کی موجودگی میں مجھ سے ناراض ہوئے کہ ان کا کام سڑکیں بنانا نہیں تو میں نے جوابا کہا تھا آپ کا کام ان علاقوں سے ووٹ سمیٹ کر وزیراعظم بننا ہے وہاں کے دکھ تکلیفوں سے آپ کو کوئی غرض نہیں۔ ؟
جوابا مجھ پر بین لگا کہ اسے آئندہ وزیراعظم کی بریفنگ میں نہیں بلانا۔ ساتھ ہی مجھ پر پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا چھوڑ دیا گیا اور گالی گلوچ بھگتی کہ ہمارے ہر دل عزیز وزیراعظم خان کو سوال کرنے کی جرات کیوں کی۔
خیر اللہ بھلا کرے وزیرمواصلات مراد سیعد کا جنہوں نے کچھ عرصے کے بعد مجھے کال کی اور کہا وہ اسٹڈی کراتے ہیں کہ پرائئوٹ پبلک پارٹنر شپ پر سڑک بن جائے۔ وہ نہ بن سکی۔
میں نے مراد کو کہا یار موٹر وے بنوا دیں، انہوں نے کوشش کی تو انہیں کہا گیا ہمارے پاس فنڈز نہیں ہیں۔
خیر مراد سعید کی مہربانی اس نے پھر بھی 18 ارب مرمت کے لیے ریلیز کرائے لیکن چار پانچ سو طویل سڑک کی مرمت کے لیے 18 ارب اونٹ کے منہ میں زیرہ ثابت ہوا۔
مریم نوازصاحبہ وزیراعلی بنیں تو پھر رولا ڈالا اور اپنا رونا رویا تو انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ وہ یہاں ایم ایم روڈ کو ون وے بنائیں گی، دو سال گزر گئے ہیں لیکن کبھی دوبارہ نہ سنا کہ ایم ایم اے روڈ بھی ون وے یا موٹر وے بن رہی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف صاحب کو خیر ہمارے سرائیکی علاقوں کی ترقی سے کبھی ایسی خاص دلچسپی نہ رہی کہ وہ تین دفعہ وزیراعلی رہے لیکن ایم ایم اے روڈ پر کبھی نظر نہ پڑی اور لوگ مرتے رہے اور پانچ سالوں میں ڈان کی خبر مطابق ایک ہزار بندہ اس سڑک پر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔
اب وہ چار سال سے شہباز شریف صاحب وزیراعظم ہیں۔ ہمارے علاقے سے یار دوست وزیر بنا دیے، لیکن سڑک کا فنڈ نہیں ہے۔
اس طویل سڑک کے اردگرد چھ سات اضلاع کی بہت بڑی آباد رہتی ہے اور جو کراچی ڈیرہ اسماعیل خان سے پشاور کابل تک جاتی ہے۔
ہمارے جنوب کے پچاس ایم این ایز، ایک سو ایم پی ایز یا ڈیرہ اسماعیل خان کے مولانا فضل الرحمن، فیصل کنڈی یا علی امین گنڈاپور کو بھی خدا نے توفیق نہ دی کہ وہ اس طویل سڑک کو موٹر وے بنانے پر توجہ دیتے یا دلواتے کیونکہ وہ بھی پہلے ملتان/اسلام آباد سفر کے لیے اس طویل ایم ایم روڈ کو ہی استعمال کرتے تھے۔ اب خیر سی پیک موٹر وے ان کو میسر ہے لیکن یہ بدقسمت ایم ایم روڈ جسے خونی روڈ کہا جاتا ہے آج بھی نہ بن سکا کہ ہمارے پاس فنڈز نہیں ہیں۔
کھاریاں اسلام آباد کے لیے موٹر وے کے لیے شہباز شریف/پلاننگ ڈویزن کے پاس فنڈز آ جاتےہیں لیکن ہمارے سرائیکی علاقوں/ایم ایم روڈ کی بات ہو تو پوری حکومت، حکمران اور افسران دلوالیہ ہو جاتے ہیں۔
عمران خان ایم ایم روڈ کے نام پر ناراض ہو گئے تھے، مریم نواز ایم ایم روڈ کو موٹر وے بنانے کا وعدہ کر کے بھول گئیں، شہباز شریف کی ویسے ہمارے علاقے کبھی ترجیح نہیں رہے۔ رہے نام اللہ کا ۔
(یہ وہ تصویر ہے جب وزیراعظم عمران خان سے پہلی ملاقات میں ایم ایم روڈ کی حالت زار پر سوال اٹھایا تھا اور پوری قوم ناراض ہوگئی تھی)
@CMShehbaz@MaryamNSharif@abdul_aleemkhan@betterpakistan@RanaSanaullahPK@awaisjakhar@YRGillani@MuradSaeedPTI@akleghari@HuzaifaRehman_