ہماری پشتون روایات بھی ہیں اور اسلامی روایات بھی۔ جو لوگ ہمارے گھر آئے، ہمارے مہمان بنے، ہم نے ان کی عزت کی اور آج بھی کرتے ہیں۔ کسی کے گھر آنے اور چائے پینے کو کردار کشی کا ذریعہ بنانا نہ پشتون روایات کے مطابق ہے اور نہ اسلامی اخلاقیات کے۔
قائد حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب مدظلہ کا پشاور میں فاٹا ڈیجیٹل میڈیا کنونشن سے خطاب
#قائد_حریت_مولانا #ذخائر_کے_مالک_عوام #پالشی_بچونگڑے #معدنیات_سمگلنگ_مافیا #امپورٹڈ_پالیسی_پر_تھو
میں ذمہ داری کے ساتھ یہ بات کر رہا ہوں اور کہتا رہا ہوں،گورنر راج اور ایمرجنسی لگنے سے پہلے کہتا رہا ہوں کہ قبائلی علاقوں میں معدنی ذخائر کا مسئلہ ہے،معدنی ذخائر کے حوالے سے ہم پوری دنیا کی یہاں سرمایہ کاری کرنے کے اصول سے اختلاف نہیں کر رہے،ملٹی نیشنل کمپنیاں آتی ہیں، وہ سرمایہ کاری کرتی ہیں،امریکہ بھی اس سے بے نیاز نہیں، روس بھی بے نیاز نہیں، چین بھی بے نیاز نہیں، برطانیہ اور فرانس بھی بے نیاز نہیں۔ اور ہم تو پچھلے درجے کے لوگ ہیں، ہم تو محتاج ہیں کہ یہاں پر کوئی سرمایہ کاری کرے، پاکستان میں پیسہ آئے، پاکستان میں ترقیاتی کام ہوں۔
اب مجھے بتایا جائے کہ چین کی سرمایہ کاری جو سی پیک کے حوالے سے تھی، اور سی پیک کسی سڑک کا نام نہیں ہے، وہ ایک پیکج ہے،اس کے اندر صنعتی علاقے ہیں،ان صنعتی علاقوں کے لیے بجلی کی کھپت میں اضافہ کرنے کا مسئلہ ہے، بجلی گھر بنانے کا مسئلہ ہے۔ آج کی جو بجلی ہے اور اس بجلی کو اٹھانے کے لیے جو آپ کے پاس ٹرانسمیشن لائن ہے، اس سے بجلی بڑھانی ہوگی۔ اس کے لیے بجلی گھر بنانے کا عمل شروع ہوا، جگہ طے ہوئی، صنعتی علاقے طے ہوئے،آج آپ نے چین کو مایوس کر دیا ہے، ان کی سرمایہ کاری کو راستے میں روک دیا ہے اور جب چین مایوس ہوگا تو دوسری دنیا بھی آپ کے ملک میں سرمایہ کاری کے لیے نہیں آئے گی،اور چین کی جگہ کون لے رہا ہے؟ اس کی جگہ امریکہ لے رہا ہے،یہ بات خود امریکی بھی میرے سامنے کر چکے ہیں اور ہمارے بڑے محترم بزرگ یہاں کے خوبصورت خوبصورت پتھر لے جا کر وہاں کے دفتر میں بھی پیش کر چکے ہیں اور یہاں جو ان کی اس وقت سفیر ہیں، وہ بھی اپنے انٹرویو میں کہہ چکی ہیں۔
تو جب ہم اپنے ملکی ذخائر کو اس طرح بیچتے ہیں تو پھر یہ بات واضح ہے کہ یہ پاکستانی سیاستدان جن کی ترجیحات کو میں جانتا ہوں اس قسم کے تمام معاملات میں پہلے وہ اپنے حصے کا تعین کرتے ہیں، اس کے بعد پھر ملک کے لیے سوچتے ہیں،پہلے آقاؤں کے مفادات کے لیے سوچتے ہیں۔
اب اگر اس میں میری تشویش ہے، اگر اس میں میرا سوال ہے تو بجائے اس کے کہ مجھے اس سوال کا جواب دیا جائے، گورنر راج لگایا گیا، ایمرجنسی لگائی گئی۔ کس بات پر؟ دہشت گردی؟ صوبائی حکومت دہشت گردی کے بیانیے کے ساتھ ہے، مملکت ہی اس بیانیے کے ساتھ نہیں دے رہی۔
دہشت گردی کی اتنی رٹ لگائی گئی کہ جیسے ہم کوئی واقعی غلط بات کر رہے ہیں۔ تو صاحب! امریکہ نے پوری دنیا میں فوجیں بھیجنے کے لیے افغانستان،عراق اور لیبیا کو تباہ و برباد کرنے کے لیے پہلے دہشت گردی کا طوفان اٹھایا اور پھر وہاں فوجیں بھیجنے کے لیے جواز پیدا کیا۔
جب تمہارے آقا وہ ہیں تو ہم کیسے سوچیں گے کہ آپ کا یہ واویلا کچھ اور مقاصد کے لیے تھا، اس مقصد کے لیے نہیں تھا جس کی آپ نے بات کی؟
جوں ہی گورنر راج لگ گیا اور جوں ہی ایمرجنسی لگ گئی تو دہشت گردی کا موضوع ہی ختم ہو گیا اور بس ان کی طرف سے معدنی ذخائر کی بات چھڑ گئی۔
مولانا صاحب کی اس بات پر ناراض ہیں
مولانا صاحب فرمارہے ہین پاکستان عوام کا ہے تو پاکستان کے فیصلے بھی عوام کی اولاد کرے گی نہ کہ ریاست کی اولاد
اب ریاست بتائے کہ انہون نے عوام کا خون نچوڑنا کب بند کرناہے ؟؟
#سینہ_سپر_مولانا#معدنیات_کے_سمگلرز#تیرے_پروپیگنڈے_پر_تھو
#پیراشوٹر_چہیتا_نقوی
#جنریٹر_کو_عزت_دو
فیصل کریم کنڈی صاحب اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر سوار ھوکر اتنا ھی بولیں جتنا آپ برداشت کرسکیں ورنہ جمعیت کا ایک ایک کارکن جواب دے گا بھی اور لے گا بھی۔
ادھر ادھر کی باتوں کے پیچھے چھپنے کی بجائے اصل بات کا جواب دو میرے قائد نے پوچھا ھے کہ فاٹا اور KP کی معدنیات کتنے میں اور کس کو بیچی ھیں
#سینہ_سپر_مولانا
#معدنیات_کے_سمگلرز
#تیرے_پروپیگنڈے_پر_تھو
#پیراشوٹر_چہیتا_نقوی
#جنریٹر_کو_عزت_دو