سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے قافلے کے قریب فائرنگ بزدلانہ کاروائی ہے ۔اسلم غوری
بارہا متنبہ کرچکے ہیں کہ ہماری قیادت کے لئے حالات سازگار نہیں ۔اسلم غوری
انتظامیہ آئے روز تھریٹس کے حوالے سے لیٹر لکھتی ہے لیکن عملا کوئی قدم نہیں اٹھاتی ۔ترجمان جے یو آئی
واقعہ کی فوری تحقیقات کرائی جائیں ، ادارے کیونکر اپنی ذمہ داری پوری نہیں کررہے ۔ترجمان جے یو آئی
کے پی اور بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے ۔اسلم غوری
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان
مسلمان نوجوانوں مضبوط رہو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ہمارے عزم کی وجہ سے اسرائیل کو شکست ہونیوالی ہے بیت المقدس ہمارا ہے آزاد کرانا ہے ۔ اپنے حکمرانوں سمیت تمام مسلم حکومتوں کو خبردار کر رہا ہوں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی اجازت دے نہ دیں گے اور اگر اسرائیل کو تسلیم کیا گیا تو امت مسلمہ بغاوت کر دیگی ۔تاریخ کے سب سے بڑے مظاہرے امریکا برطانیہ میں ہوئے ۔ مولانا فضل الرحمان
آج حماس کے جانبازوں نے ہمیں موقع فراہم کیا ہے آزادی کا حریت کا، اگر سارا عالم اسلام اکٹھا ہو کر انکا ساتھ دے اور دفاعی پالیسی بنائے تو میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ امریکہ ،برطانیہ اور تمام طاقتیں ہمارا کچھ نہیں کر سکتی ۔ خدائی امریکہ کے پاس ہرگز نہیں ہے خدائی اللہ کے پاس ہے۔ ہم پیٹ پہ پتھر باندھیں گے۔ بموں کا سامنا کریں گے، گولیاں برداشت کریں گے۔ مسلمان ممالک کیلیے اقصیٰ کو آزاد کروانے کیلیے تاریخ میں اس سے بہتر وقت نہیں ہو سکتا جب ہم ہمت اور حوصلے سے کام لیکر درست فیصلہ کریں، اگر آج درست فیصلہ نہ کیا تو صدیوں تک اسکا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔
مفتی تقی عثمانی صاحب نے قومی کانفرنس کنونشن سنٹر اسلام آباد میں امت مسلمہ کو جہاد کیلیے تیار رہنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد: برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ، پولیٹیکل سیکرٹری سیم فلیچر کی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد
باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت
افغانستان اور انڈیا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات پر گفتگو
افغانستان میں خواتین کی تعلیم سمیت افغان مہاجرین کی واپسی پر تبادلہ خیال
برطانوی ہائی کمشنر کی افغانستان میں خواتین کی تعلیم کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان سے تعاون کی اپیل
مولانا فضل الرحمان کا عالمی برادری کو افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے اور معاملات باہمی افہام و تفہیم سے حل کرنے کا مشورہ
مغرب اور اسلام کے درمیان ثقافتی تقسیم کو تسلیم کیا جائے ۔مولانا فضل الرحمان
خواتین کی تعلیم کے حامی ہیں لیکن افغانستان کے اسلامی اور پشتون پس منظر کو سامنے رکھتے ہوئے وہاں کی حکومت خواتین کی تعلیم کے لئے ماحول بنا رہے ہیں ۔مولانا فضل الرحمان
افغانستان میں امن وامان کے قیام میں بتدریج بہتری آرہی ہے ،امن وامان کے قیام کے ساتھ ساتھ یہ مسائل بھی حل ہونگے ۔مولانا فضل الرحمان
افغانستان میں خواتین اور بچوں کی تعلیم پر پریشان ہونے والوں کو غزہ کی خواتین اور بچوں کی طرف توجہ دینی چاہیے جہاں انسانی حقوق پامال ہورہے ہیں ۔مولانا کی ہائی کمشنر کو یاد دہانی
غزہ میں چار ہزار خواتین ،چھ ہزار بچے اور بیس ہزار عام شہریوں کو بموں کے ذریعے شہید کیا گیا ۔مولانا فضل الرحمان
مغرب پھر بھی اسرائیل کی حمایت کررہا ہے ۔مولانا فضل الرحمان
مغرب اپنے روئے پر نظر ثانی کرے ۔مولانا فضل الرحمان
امن کے نام پر غزہ میں قتل عام بند اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی بند کی جائے ۔مولانا فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان نے خواتین کی تعلیم کی اہمیت اور ضرورت پر زور دیا لیکن یہاں اسلامی مقامی اور پشتون روایات اور ثقافت کو ملحوظ خاطر رکھنا ضروری ہے۔
اس موقع پر رہنما جےیوآئی حافظ حمداللہ، جلال الدین ایڈووکیٹ اور مفتی ابرار موجود تھے ۔
جاری کردہ: میڈیا سیل جےیوآئی پاکستان
@JaneMarriottUK@MoulanaOfficial
یہ تصویر بھائ راؤ جوہر صاحب کی ہے.
ماشاء اللہ جو پنڈال پہنچے ہوئے ہے.
اللہ تعالی محنتوں کو قبول فرمائے اور پنجاب میں ہماری جماعت کو کامیابیوں سے نوازے.
#طوفان_اقصٰی_کانفرس_بہاولپور
کوئٹہ :
سراوان ہاؤس میں شمولیتی تقریب،
چیف آف بدوزئی سردار اللہ یار بدوزئی نے جمعیت علماء اسلام میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا۔
#طوفان_اقصٰی_کانفرنس_بہاولپور