رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
عقلمند وہ ہےکہ جواپنےنفس کومطیع رکھے اور موت کےبعدکی تیاری کرے، اور بےوقوف وہ ہےکہ جواپنےنفس کی پیروی کرے اور اللہ پر امیدیں باندھے۔
(ترمذی، ۲۴۵۹)
غ ز ہ کی زیر زمین تنگ سی پناہ گاہ میں امت کے سپہ سالار نے ساتھی کمانڈروں کیساتھ اس طوفان کی حتمی منصوبہ بندی کی جس نے نہ صرف پورے خطے کو لرزا دیا بلکہ یورپ اور امریکہ کی سو برس سے ایک خاص زاوئیے کیطرف سوچتی رائے عامہ کو بھی اپنی سوچ اور سمجھ کو بڑی حد تک بدلنے پہ مجبور کیا ہے ،
سن وار نے کہا تھا کہ طوفان کے بعد دنیا پہلے جیسے نہیں رہے گی ، آھنی اعصاب کے مالک اس شخص نے بچپن سے غلامی تذلیل تحقیر جبر ہجرتیں اور زندان دیکھ رکھے تھے مگر اس نے دھائیوں تک جمع ہونے والے غصے اور نفرت کو اپنی طاقت بنایا اور پہلی بار دو ہزار تیرہ میں اپنے ساتھیوں کو بتایا کہ وہ چشم تصور سے دیکھ رہا ہے کہ ایک نوجوان طاقت اور ٹکنالوجی کی معراج پہنچے غاصب ملک کے غاصب سپاھی کو ٹینک سے گردن پکڑے نکال رہا ہے اسکے کندھے پہ اے کے 47 ہے اور شہادت کی انگلی خدا کی وحدانیت کا اقرار کر رہی ہوگی ۔۔۔۔
جاننے والے جانتے تھے کہ وہ جو کہہ رہا ہے وہ ہوکر رہے گا کیونکہ مؤمنوں میں کچھ لوگ ایسے ہیں اگر وہ کوئی قسم کھالیں تو اللہ اسے پورا کردیتا ہے ۔۔۔
الجزیرہ سے غاصب کی نفرت بالکل جائز ہے کیونکہ وہ دنیا کو ان کرداروں سے روشناس کراتا ہے جو حقیقتاً سپر ہیروز ہیں ، انکی تخلیق ہالی ووڈ کے کسی عظیم الشان اسٹوڈیو اور فکشن لکھنے والے لکھاری کی مرہون منت نہیں بلکہ آتش و آہن کے کھیل ، آزادی کی جد وجہد، مظلوموں کی استقامت اور صبر کی شاہراہ پہ تشکیل پائی ہے ۔۔۔
دمشق سے کابل ،غ ز ہ تا صومال اور سری نگر سے قاھرہ تک ، ایسے کئی ہیروز سے الجزیرہ ہمیں متعارف کراتا رھتا ہے کہ جنکی داستانیں سن کر ایک عالم ورطہ حیرت میں پڑ جاتا ہے کہ خدایا ہم نے صلاح الدین، یوسف بن تاشفین ، قتیبہ بن مسلم سن رکھے ہیں جبکہ انکے بیٹے اور پیروکار اس جدید اور مادیت کے پرفریب دور میں آزادی کی شمع اٹھائے ظالم کی سامنے یوں سینہ سپر ہیں کہ دیکھ کر رشک آتا ہے ۔۔۔
غ ز ہ کی اس تنگ سی سرنگ میں بیٹھ کر جنہوں نے طوفان برپا کیا وہ شاہ بلوط جیسے تمام کے تمام بلند کردار اپنی آل اولاد سمیت کٹ چکے ، انہوں نے پیٹھ دکھائی نہ سودا کیا بلکہ جانتے تھے جو کچھ کر رہے ہیں اسکے بعد انکی زندگیاں بس ختم ہی سمجھیں ۔۔۔ پڑھنے سننے دیکھنے میں یہ سب بہت آسان لگتا ہے مگر انہیں اپنی جگہ رکھیں تو اندازہ ہوگا کہ نوکری کاروبار اور کرئیر کے گرد گھومتی ہماری اور انکی زندگیوں میں زمین آسمان سے بھی زیادہ کا فرق ہے ۔۔۔
انسانی تاریخ گواہ ہے کہ دنیا میں کہیں بھی آزادی کی نعمت بغیر قربانی کے نہیں ملی ، یہ کانٹوں سے پر راستہ ہے جسمیں جانیں دینا پڑتی ہیں بربادی دیکھنا ہوتی ہے تب کہیں جاکر کھنڈرات اور راکھ کے ڈھیر سے ایک نیا اور آزاد جہاں تعمیر ہوتا ہے ، مدت ہوئی اس دنیا میں ظالم کیخلاف مزاحمت کا علم مسلم خطوں میں موجود تحریکوں نے اٹھا رکھا ہے چاھے وہ سیاسی ہوں یا عسکری قربانی وہی دے رہے ہیں ، دنیا کا موجودہ سرمایہ دارانہ مادیت پہ مبنی نظام سات کروڑ انسانوں کی قربانی کے بعد قائم ہوا ، بھلا کیسے ممکن ہے کہ اسےمسلط کرنے والے اتنی آسانی اور سہولت سے اسے ختم ہو جانے دیں ؟
ہمارے زمہ بس کوشش ، اور استطاعت کیمطابق تیاری و مزاحمت ہے نتائج اللہ کے ہاتھ میں ہیں اور یورپ میں بدلتی رائے عامہ اس حالیہ معرکے کا بہت اہم مرحلہ ہے کیونکہ یہی رائے عامہ ہے جسے فلموں خبروں اور لابنگ کے زریعے غاصب نے کئی دھائیوں سے قابو اور اذھان پہ مسلط کر رکھا ہے ظاھر ہے کہ اسے ختم کرنے کیلئے قربانی بھی بہت تکلیف بڑی دینا ہوگی، ارض قدس کے باشندے تو مسلسل یہ قربانی دے رہے ہیں مگر ہر لمحہ انہیں کٹہرے میں کھڑا کرنے والے کیا مسلم خطوں پہ قابض ملوک و آمر اور حکومتوں سے پوچھنا پسند کرینگے کہ اس جنگ کو وہ کب اپنی جنگ سمجھیں گے ؟ کیونکہ وسائل طاقت معیشت اور سفارت کے میدان میں وہ قدسیوں سے اتنے فاصلے پہ ہیں جتنا آسمان زمین سے ۔۔۔۔
فیض اللہ خان
🔴 TÜRKÇE ALTYAZI | Yahya Sinvar ve Kassam Tugayları Başkomutanı Muhammed Deyf'in ilk kez yayınlanan görüntüleri, özel görüşmeler ve 7 Ekim’in hazırlanış sürecini anlatan "Gizli Kalan Daha Büyük" isimli El Cezire belgeseli altyazılı olarak yayında.
🔴 İlk kez yayınlanıyor: Kassam Tugayları Başkomutanı Muhammed Deyf ve üst düzey komutanlar 7 Ekim Aksa Tufanı Operasyonu’ndan hemen önce bir araya geliyor.
Görüntülerdeki herkes şehid oldu.
رسول اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کوئی بھی رشتہ دار اپنے کسی رشتے دار کے پاس آتا ہے اور اللہ تعالیٰ نے اسے جو عطا کیا ہے اس میں سے فضل (جو چیز ضرورت سے زیادہ ہو ) کا سوال کرتا ہے اور وہ بخیلی سے پیش آتا ہے تو قیامت کے دن اس کے لئے جنمو سے ایک سانپ نکالا جائے گا جسے شجاع کہا جاتا ہے۔ وہ پھنکار رہا ہوگا۔ اسے اس کی گردن میں طوق بنا کر ڈال دیا جائے گا۔
السلسلہ صحیحہ ١٦٨
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس شخص کو کبھی کوئی غم یا پریشانی پہنچے اور وہ کہے:
اے اللہ میں تیرا بندہ ہوں ، تیرے بندے کا بیٹا ،تیری بندی کا بیٹا ہوں،میری پیشانی تیرے ہاتھ میں ہے، میرے بارے میں تیرا فیصلہ نافذ ہونے والا ہے ،میرے بارے میں تیرا
فیصلہ انصاف پر مبنی ہے، میں تجھ سے تیرے ہر اس نام کے ساتھ سوال کرتا ہوں جو تو نے اپنے لئے رکھا ہے، یا جو تو نے اپنی مخلوق میں سے کسی کو سکھایا ہے، یا اپنی کتاب میں نازل کیا ہے یا اپنے پاس غیب میں اسے محفوظ رکھا ہے کہ تو قرآن کو
میرے دل کی بہار، میرے سینے کا نور، میرے غم کو دور کرنے والا، اور میری پریشانی اور غم کو لے جانے والا بنا دے۔ تو اللہ تعالیٰ اس کی پریشانی اور غم دور کر دے گا اور اس کی جگہ کشادگی عطا کر دے گا۔ پوچھا گیا: اے اللہ کے رسولﷺ! کیا ہم اسے یاد نہ کر لیں؟ آپ نے فرمایا:کیوں نہیں ۔جو شخص اسے سنے، اسے چاہیئے کہ اسے یاد کر لے۔
السلسلہ صحیحہ حدیث ٢٩٢٨
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ
اس نے گزشتہ 3 سالوں کے دوران غزہ، لبنان، شام، ایران، قطر اور یمن میں تقریباً 1 لاکھ اہداف کو نشانہ بنایا:
غزہ میں 65 ہزار،
لبنان اور شام میں 28 ہزار،
ایران میں 4,500 اور
یمن میں 80 اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
ابلیسی نظام میں انبیاء علیہم السلام اور انکی تعلیمات پر عمل کرنے والے حق پرستوں کے لئیے بالکل ایسے ہی دنیا تنگ کردی جاتی ہے
اگر آپ ہمارے (ابلیس کی تعلیمات پر عمل کرنے والے) جیسے نہیں ہوسکتے تو ہماری بستی سے نکل جائیں
خیبر پختونخواہ حکومت کی برطرفی کے بعد حکومت میں لائے گئے ٹیکنوکریٹ انتہائی قابل اور تجربہ کار ہیں: وزیر اطلاعات نشریات عطا تارڑ
میرا بس چلے تو میں وفاقی حکومت میں بھی ایسے لوگوں کی کابینہ تشکیل دے دوں ، عطا تارڑ کا دل ہی دل میں بیان
🚨 تحریک انصاف کو لانگ مارچ ختم کرنے پر منوا لیا تھا، وہ تمام باتوں پر متفق ہوگئے تھے، میں رات آکر سو گیا، صبح نو بجے وزیراعظم نے بتایا کہ ہم ایمرجنسی لگا رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان کا تہلکہ خیز انکشاف