JaayHitch invites you to explore new ideas and discover new worlds. Join me for conversation and sharing. I love to writing and travel, it keeps me sane.
قرآ�� میں اللہ تعالیٰ نے سورہ رحمان کو دلہن کی طرح سجایا ھے سورہ رحمان کی پہلی چار آیات پوری سورت کا کلائیمیکس ھے اس میں چار چوٹی کی چیزیں بیان ھوئی ھیں
رحمان ، قرآن ،انسان اور بیان ،چاروں کا ایک ھی وزن ھے سنیے ڈاکٹر اسرار احمد رحمہ اللہ کی زبان سے ،،،،،،
اہم ترین:
تحریک انصاف نے امیدواروں کا ویب پورٹل لانچ کر دیا
لنک:
https://t.co/59krBXLxoL
یا
https://t.co/HdBaf91TXc
اب اپنا قومی یا صوبائی یا قومی اسمبلی کا حلقہ لکھیں تو:
امیدوار کا نام، اس کا نشان، اور اس کا whatsapp channel آپ کے سامنے آ جائے گا،
یہ تفصیلات اپنے گرد و نواح تک پہنچائیں
اور امیدوار کا whatsapp channel بھی فالو کریں
نوٹ: پورٹل میں تفصیلات ابھی درج کی جا رہی ہیں،
کوئی غلطیاں سامنے آئیں تو وہ بھی اگلے ایک دن میں ٹھیک کر دی جائیں گی-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
”سب سے زیادہ کامل ایمان والا مومن وہ ہے جو ان میں سب سے زیادہ اچھے اخلاق والا ہو، اور جو اپنے بال بچوں پر سب سے زیادہ مہربان ہو“
(جامع ترمذی : 2612)
چند مفید اور بہترین ایپس جو اگر آپ کے موبائل میں ہوں تو آپ کے بہت کام آسکتی ہے میں نے اپنی ریسرچ اور تجربے کی بنیاد پر ان ایپس کو ترتیب دیا ہے یہ ایپس سوشل میڈیا کے حوالے سے آپ کو بہت زیادہ مدد فراہم کرسکتی ہیں اور ان کا استعمال آپ کی سوشل میڈیا پریزنس کو مز��د بہتر بناسکتا ہے
اسمارٹ فونز کی چند بہترین اپلیکشنز
سنیپ چیٹ
اسے سوشل میڈیا کا مستقبل بھی قرار دیا جاتا ہے جس کے روزانہ متحرک صارفین کی تعداد سو ملین سے زیادہ ہے جس میں اکثر 18 سے 24 سال کی ہے۔ اس کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں تصاویر بھیجی جاتی ہیں جنھیں دیکھ لیا جائے تو وہ ہمیشہ کے لیے ڈیلیٹ ہوجاتی ہیں۔
وائن
ٹوئٹر کی زیرملکیت یہ چھ سیکنڈ کی ویڈیو ایپ نے خود کو منوا لیا ہے کیونکہ یہ چھ سیکنڈ کی ویڈیوز کو آسانی سے شیئر کرنا ممکن بناتی ہے۔ یہ اگرچہ انسٹاگرام یا سنیپ چیٹ جیسی مقبول تو نہیں مگر اس کو استعمال کرنے والے اس ایپ کا ایسا استعمال کرتے ہیں کہ دیکھنے والے ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجاتے ہیں۔
ٹائم ہوپ
یہ ایپ ماضی کی سنہری یادوں کو اسمارٹ فونز کی اسکرین پر بکھیرنے کا کام کرتی ہے۔ یہ آپ کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس سے منسلک ہوکر بتاتی ہے کہ ایک سال، دو سال یا ماضی میں ان میں آپ نے کیا کچھ پوسٹ کیا تھا۔ آسان الفاظ میں یہ روزانہ سوشل میڈیا پر آپ کی ماضی کی زندگی ک�� بیان کرتی ہے۔
1 پاس ورڈ
یہ ایپ آپ کو پاس ورڈ یاد رکھنے یا سوچنے کی جھنجھٹ سے نجات دلا دیتی ہے۔یہ نہ صرف آپ کے پاس ورڈز کو محفوظ بنانے کا کام کرتی ہے بلکہ اسے سب سے منفرد رکھنے کی کوشش بھی کرتی ہے۔ جیسا سب کو معلوم ہے کہ بہت زیادہ مشکل پاس ورڈ یاد رکھنا بھی مسئلہ ہوتا ہے اور یہ ایپ ��یسے ہی افراد کے لیے ہے۔
ڈراپ باکس
کلاﺅڈ اسٹوریج سروس جیسے گوگل ڈرائیور یا ایپل آئی کلاﺅڈ ڈرائیو عام ہیں مگر ڈراپ باکس ایک قابل اعتبار اور بہتر ڈیزائن والی کلاﺅڈ اسٹوریج ایپ ہے جو ملٹی پل ڈیوائسز پر بہترین انداز سے کام کرتی ہے۔
ویونڈر لسٹ
اگر آپ روزمرہ کی سرگرمیوں کی فہرست مرتب کرنا چاہتے ہیں تو ایسی ٹو ڈو ایپس کی کمی تو نہیں مگر بیشتر افراد کی نظر میں ویونڈر لسٹ بہترین انتخاب ہے۔ اسے استعمال کرنا آسان ہے جو مختلف سروسز کی پیشکش بھی کرتی ہے۔
آئی ٹرانسلیٹ
جب دو افراد ایک دوسرے کی زبان سے واقف نہ ہو تو ان کے لیے بات چیت کرنا لگ بھگ ناممکن ہوجاتا ہے۔ آئی ٹرانسلیٹ نامی ایپ زبان کی رکاوٹ پر قابو پانے میں مدد فراہم کرتی ہے اور یہ نوے سے زائد زبانوں کا فوری ترجمہ کرنے کا کام کرتی ہے۔ آپ اپنے فون یا پی سی کے مائیکروفون پر جو بولتے ہیں یہ اس کا بھی دوسری زبان میں ترجمہ کردیتی ہے۔
واٹ پیڈ
اگر تو آپ کو مطالعے کا شوق ہے تو یہ ایپ آپ کے لیے بہترین ہے جو اس وقت 40 ملین سے زائد افراد کو مفت ای بکس پڑھنے کی سہولت فراہم کررہی ہے۔
ڈیولنگو
اگر آپ مختلف زبانیں سیکھنا چاہتے ہیں تو یہ ایپ آپ کے لیے مددگار ثابت ہوتی۔ یہ پیچیدہ نصاب کو آسان اسباق میں تبدیل کردیتی ہے اور اس میں کسی زبان کو سیکھنا بالکل مفت ہے اور سیکھنے کے دوران کسی قسم کے خرچے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ یہ ابھی تیرہ زبانوں کو سیکھنے میں مدد فراہم کررہی ہے۔
اوور
اوور نامی یہ ایپ زبردست فوٹو ایڈیٹر ہے جو پہلے تو تصاویر کے اوپر تحریر لکھنے میں مدد دیتی تھی مگر حال ہی میں اپ ڈیٹ کے بعد یہ حیران کن حد تک بہترین ہوگئی ہے۔ اس میں آپ گریٹنگ کارڈ ڈیزائن کرسکتے ہیں، کسی آئیڈیے کو ت��ویری شکل دے سکتی ہے، گرافک بناسکتے ہیں، فوٹو کیپشن اور بہت کچھ کرسکتے ہیں۔
جفی (Giphy) کیم
اگر آپ انٹرنیٹ پر کافی وقت گزارتے ہیں تو اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ آپ نے جفی کی جی آئی ایف تصاویر ضرور دیکھی ہوں گی۔ یہ ایپ آپ کو موبائل کیمرے پر اپنی جی آئی ایف بنانے میں مدد کرتی ہے اور پانچ سیکنڈ کی ویڈیو کو فلٹرز، اسپیشل ایفیکٹس اور ٹیکسٹ کے ذریعے شیئر کرنے کا کام کرتی ہے۔
کیا آپ کا واٹس ایپ WhatsApp محفوظ ہے؟
واٹس ایپ سے بھلا کون نا واقف ہے یہ محتاج تعارف نہیں آج ہم اس کی خصوصیات بتلانے نہیں بلکہ اس کو مزید محفوظ کیسے بناسکتے یہ بتلانے آیا ہوں
اس سلسلے میں ایک بات یاد رکھیں کہ ٹیکنالوجی کے جس دور میں ہم زندگی گزار رہے اس دور میں کوئی چیز 100 فیصد محفوظ نہیں خاص کر وہ چیزیں جو انٹرنیٹ سے منسلک ہیں۔
اب رہی بات کہ جب کوئی چیز محفوظ نہیں ہے تو پھر ہم واٹس ایپ کو محفوظ کیسے رکھ سکتے ہیں؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ دروازے کو کیا ہم یونہی کھلا چھوڑ دیتے ہیں یا اسے تالا لگاتے بھی ہیں۔ ہم دروازے کو تالا لگاتے جب کہ چور دروازہ توڑ کر باہر بھی اندر آسکتا ہے۔ تو پھر اسے لگاتے کیوں ہے؟ تاکہ ہر شخص آسانی سے گھر گھس کر چوری نہ کرلے اور چیزوں کی کچھ حفاظت رہے۔
لہذا ضروری ہوا کہ ہم اپنے اکاؤنٹس اور انٹرنیٹ سے منسلک چیزوں کو حتی الامکان محفوظ رکھنے کی کوشش کریں
یہ ساری باتیں اور تمہید اس لئے تاکہ آپ لوگ اس کی اہمیت کو سمجھیں اور بالکل بے پرواہ نہ رہیں
واٹس ایپ کو محفوظ کیسے کریں؟
اگر آپ اپنے واٹس ایپ کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنے واٹس ایپ میں ٹو اسٹیپ ویری فیکیشن ایکٹیو کرنا پڑیگا۔ اسے ایکٹیو کرنے کے لئے
١ آپ اپنے واٹس ایپ میں جائیں اور اوپر بائیں جانب تھری ڈاٹ پر کلک کریں۔
٢ سیٹنگ (Settings) پر کلک کریں۔
٣ اکاؤنٹ (Account) پر کلک کریں۔
٤ ٹو اسٹیپ ویری فیکیشن (Tow Step verification) پر کلک کریں۔
٥ اینیبل (ENABLE) پر کلک کریں۔
٦ چھ ڈِجٹ (ہندسہ) کا پن رکھیں جو آپ کو یاد رہے اور اسے کہیں لکھ کر بھی رکھیں کیونکہ نمبر رجسٹر کرتے وقت یہ پوچھا جائے گا۔
٧ پھر اسی پن کو درج کرکے کنفرم کریں۔
٧ اپنا ای میل آئی ڈی درج کرکے نیکسٹ (Next) پر کلک کریں۔ (پن بھول جانے کی صورت میں اس ای میل آئی ڈی کے ذریعے سے نیا پن بناسکتے ہیں)
٩ کنفرم کرنے کے لئے دوبارہ اسی ای میل آئی ڈی کو درج کریں اور (Save) پر کلک کردیں۔
١٠ ڈن (DONE) پر کلک کردیں۔
خوشخبری! آپ نے اپنے واٹس ایپ میں ٹواسٹیپ وری فیکیشن کو فعال (ایکٹیو) کرلیا ہے۔
سمیر ارتضی
بادشاہ کا عزیز ترین حجام تھا
روزانہ بادشاہ کے پاس حاضر ہوتا تھا اور دو تین گھنٹے اس کے ساتھ رہتاتھا،اس دوران بادشاہ سلطنت کے امور بھی سرانجام دیتا اور حجامت اور شیو بھی کرواتا رہتا تھا
ایک دن نائی نے بادشاہ سے عرض کیا
حضور میں وزیر کے مقابلے میں آپ سے زیادہ قریب ہوں،میں
حضور اکرم ﷺ چہرہ مبارک آفتاب اور ماہتاب کی مانند چمکتا تھا، آپ کا چہرہ اقدس گول (اور کتابی) تھا۔
(مسلم عن جابر بن سمرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ﴾ کنزالعمال 178²⁷
رسول اللہ ﷺنے فرمایا:
“میرے پانچ نام ہی��۔ میں محمد، احمد اور ماحی ہوں کہ اللہ تعالیٰ میرے ذریعہ کفر کو مٹائے گا اور میں حاشر ہوں کہ تمام انسانوں کا میرے بعد حشر ہو گا اور میں عاقب ہوں یعنی خاتم النبین ہوں۔ میرے بعد کوئی نیا پیغمبر دنیا میں نہیں آئے گا۔“
(صحیح بخاری،۳۵۳۲)