*ملحدین کی طرف سے سوالات*
*سوال :*
اگر خدا نے ہم سب کو پیدا کیا ہے تو خدا کو کس نے پیدا کیا ہے؟
*جواب:*
یہ سوال خدا کی تعریف کو نہ سمجھنے کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔ خدا کی تعریف میں واضح طور پر یہ موجود ہے کہ وہ کسی نے پیدا نہیں کیا ہے تو اب یہ سوال کرنا کہ اس کو کس نے پیدا کیا ہے، بالکل غلط اور غیر منطقی ہے۔
اس سوال کو تعریف پر منطقی طور پر فِٹ کرنے کی کوشش کریں گے تو یہ اس طرح بن جائے گا:
وہ ذات "جس کو کسی نے پیدا نہیں کیا ہے" کو کس نے پیدا کیا؟
دیکھیں!!! یہ سوال حقیقت میں کتنا غیر منطقی ہے۔
اس سوال کی مثال یوں سمجھیں!! کہ کوئی کہے کہ وہ لائن جو سیدھی ہے، کیوں ٹیڑھی ہے؟🤭
*سوال :*
خدا کہاں پر ہے اور اس کی عمر کتنی ہے یعنی کب سے ہے؟
*جواب:*
اس سوال میں بھی غلطی یہی ہے کہ اگر خدا کی تعریف پر غور کیا جاتا تو اس طرح کا غیر منطقی سوال پیدا نہ ہوتا۔
جب خدا محتاج نہیں ہے تو پھر اس کو جگہ (مکان) اور وقت (زمان) کا محتاج مان کر سوال کرنا غلط ہے۔
خدا جگہ اور وقت سے آزاد ہے۔ وہ لامکان اور لازمان ذات ہے۔
تو پھر اس کو مکان اور زمان میں مان کر سوال کرنا اُس کی تعریف سے لاعلمی کی دلیل ہے۔
خدا جگہ اور وقت سے پاک ہے۔
*سوال نمبر 3:*
خدا کی شکل و صورت کیسی ہے؟
*جواب:*
یہ سوال بھی غیر منطقی ہے۔ شکل اس کی ہوتی ہے جو شکل کا محتاج ہو۔ خدا کسی چیز کا محتاج نہیں تو اس کا وجود شکل کو کیسے محتاج ہو سکتا ہے؟
لہذا یہ سوال خدا کو محتاج مان کر ذہن میں پیدا ہوا ہے جو کہ خدا کی تعریف سے لاعلمی کا ثبوت ہے۔
خدا شکل و صورت سے پاک ہے۔
*نکتہ:*
* بعض الحادی سوالات خدا کی تعریف کو نہ سمجھنے کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں۔ اگر خدا کی تعریف سمجھ لی جائے تو وہ اعتراضات خود بخود ختم ہو جائیں گے۔
* اگر خدا کی تعریف کو ذہن میں رکھ کر ملحد سے گفتگو کی جائے تو پریشانی نہیں آئے گی۔
ان شاءاللہ ❣️
وما علینا الا البلاغ
*از: ردُّ الالحاد فورم*
@ARehman41247@Soniakhan1pak کچھ نہی ھوتا بس الفاظ ھیں ۔
اور جس کی گستاخی ھوی وہ بتاے گا گستاخی ھوی یا نہی۔۔
اللہ کو جتنی مرضی گالیاں نکالو ۔
اللہ کو کوی فرق نہی پڑتا تو تم کیسے گستاخی کا فتوی لگا سکتے۔
@Faiz_A0 @Soniakhan1pak کہانیاں ھیں سب۔۔
کون سی ماں ایسا کرے گی یے لوگوں کو کتابوں میں لکھی اچھ لگتی ھیں
جبکہ اللہ میاں جی نے زھر دے کر مروا دیا تھا ساتھ میں دانت بھی توڑ دہے تھے۔