Shaykh-ul-Islam Hazrat Mufti Taqi Usmani Sb has been conferred with “Sitara-e-Imtiaz” (Star of Excellence) in the field of Public Services. It’s a great moment of Pride for all of us. Alhamdulillah.
الحمدللہ ھماری افواج نے بھارت کو ایسا سبق سکھایا ہے کہ تاریخ میں یادگاررھیگا اس موقع پر پوری قوم کو اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ھونا چاھئے کہ اس نے پاکستان کو اقوام عالم میں سربلند کیا اور بھارت کا غرور خاک میں ملاکر پاکستان کو فتح و نصرت سے ھمکنار کیا خاص طورپر ھماری فضائیہ کے شاھینوں نے جس جاں نثاری کاثبوت دیا اس پر شاباش کا ھر لفظ ناکافی ہے اب ھمیں اس ملک کو صحیح معنی میں اسلامی ریاست بنانے کے لئے تیار ھونا چاہئے اور ھر طرح کی بد عنوانیوں اور گناھوں سے ملک کو پاک کرنا چاھئے
بھارت نے اس دفعہ براہ راست مساجد مدارس اور قرآن کریم کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے جو اسکی اسلام دشمنی کا کھلا مظاہرہ ہے مساجد کے ائمہ اور خطباء سے گذارش ہے کہ وہ جمعہ کے خطبوں میں بھارت کی شرانگیزی کے خلاف پوری قوم کو متحد کرکے ان میں جذبہ جہاد کو فروغ دیں اور باھمی اختلافات کو پس پشت ڈال کر افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ھونے کی اپیل کریں اور فتح ونصرت کی دعائیں کریں آیت کریمہ اذالقیتم فئة فاثبتوا واذكرواالله كثيرا اور ولا تنازعوا فتفشلوا كو خطبات كا موضوع بنائیں
بھارت نے رات کے اندھیرے میں پاکستان کے بےگناہ شہریوں اور مسجدوں پربزدلانہ حملہ کرکے اپنی ذلالت پوری دنیاکے سامنے کھول دی جو حضرات اس حملے میں شہید ھوے وہ ملک کے لئے جان قربان کرکے امر ھوگئے ہیں الحمدللہ پاکستان کی افواج اس گھٹیا جارحیت کے دفاع میں جوقدم اٹھائینگی پوری قوم انکے پشت پر ہیں تمام مساجد ومدارس انکی فتح ونصرت کے لئے آیت کریمہ کا ختم کرکے دعاؤں کااھتمام کریں
في إطار التنسيق الرسمي المسبق:
استقبل معالي الأمين العام، رئيس هيئة علماء المسلمين، فضيلة الشيخ د. #محمد_العيسى@MhmdAlissa في مكتبه بمكة المكرمة سماحة المفتي بجمهورية باكستان الإسلامية، الشيخ الدكتور محمد تقي العثماني.
وتناول اللقاءُ عددًا من الموضوعات العلمية، ومن ذلك استعراض أبرز مباحث سعة الشريعة الإسلامية وأفقها الكبير والشامل الذي أسست له نصوص الكتاب والسنة، والقواعد الفقهية المستمدة منهما، وكذا مقاصد الشريعة.
ثم تفضل سماحة المفتي بإهداء معالي الأمين العام عدداً من الموسوعات الفقهية التي ألفها سماحته.
حماس کے جانباز مجاہدین تاریخ کا منفرد معرکہ سر کررہے ہیں اور اسرائیل کی طرف سے غزہ کی شہری آبادیوں پر وحشیانہ بمباری ہورہی ہے یہ ایسا موقع ہے جس میں عالم اسلام کا فرض بنتا ہے کہ وہ متحد ہوکر مظلوم فلسطینیوں کوہرقسم کی مدد پہنچائیں تاکہ فلسطین کا مسئلہ ہمیشہ کے لئے انصاف کے ساتھ حل ہو
Today, I had the pleasure of visiting @Darululoomkhi . Learnt about their significant contributions in Islamic Finance and Jurisprudence. Leading the charge in Islamic finance, they have produced scholars who have significantly influenced the understanding and application of Sharia-compliant financial systems, both domestically and globally.
Prominent among them, Mufti Muhammad Taqi Usmani has played a pivotal role in formulating and implementing Islamic banking principles across the globe. These insights reinforce our commitment at @JazzCash to creating a fintech platform that embodies equitable access for all.
The shameful incident in jarhanwala is highly condemnable. If someone has committed an unlawful act, no one is authorised to take law in his hand and burn the church or assault any peaceful Christian citizen. This is totally against the basic and classic Islamic teachings and is tantamount to deface Islam and Muslims. The government should take action against it.
باجوڑ کے سانحے کی جو ں جوں تفصیلات سامنے آرہی ہیں انتہائی کربناک ہیں شہداء کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جن میں بیشتر علماء ہیں اور بڑی تعدد اد بچوں کی ہے جس سے اندازہ ہوتاہے کہ دہشت گرد ادنی انسانی اقدار سے بھی نیچے گرے ہوے ہیں جمعہ آرہا ہے خطباء اور ائمہ نمازوں اور خطبوں میں شہداء کے لئے درجات عالیہ انکے پسماندگان کی سرپرستی زخمیوں کی صحت اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور امن وامان کے لئے دعاکریںُ
اپنی اس نااہلی اور انتہائی کمزوری کاشکوہ اپنے آپ کے علاوہ کس سے کریں کہ قرآن کریم اور ناموس رسالت کے خلاف باربار کے حملے دیکھنے کے باوجود ہم اپنی غیرت ایمانی کے اصل تقاضوں پر عمل کرنے سے قاصر ہیں ہم صرف زبانی احتجاج کرسکتے ہیں لیکن کم سے کم ایمانی غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوے نہ ان سے سفارتی تعلقات توڑ سکتے ہیں نہ انکی مصنوعات کا موثر اور دیرپا بائیکاٹ کرسکتے ہیں یااللہُ ہمارے گناہ معاف فرما کر ہمیں اس ذلت کا مداوا کرنے کی توفیق عطافرما
رمضان اور عشرہ اخیرہ کی آخری ساعات ہیں تمام ائمہ خطباء اورقراء حضرات سے درخواست ہے کہ بیانات اور دعاوں میں استغفار اور استعاذہ کرکے پورے ملک وقوم اور ملت اسلامیہ کے لئے دعا کریں کہ اللہ تعالی ہم سے ہماری شامت اعمال کو دور فرما کر امن واستقرار اور استحکام عطافرمائیں آمین
مولانا مفتی عبدالشکور صاحب رحمة الله عليه وفاقي وزير مذهبى امور كا حادثے میں شہید ہونا انتہائی افسوسناک واقعہ ہے اللہ تعالی انہیں اپنے مقامات قرب میں جگہ عطافرمائیں اور پسماندگان کوصبرجمیل سے نوازیں آمین صدمے کے ساتھ واقعہ حیرت انگیز بھی ہے کہ اس دو رویہ جگہ پر ٹکر کیسے ہوئی
اگر کسی گھر کے لوگ آپس میں لڑ رہے ہوں اور گھر میں آگ لگ جائے توکیا اس وقت یہ بحث کی جائیگی کہ آگ کس نے لگائی یا واحد راستہ یہ ہوگا کہ سب ملکر آگ بجھائیں؟ موجودہ بحران کا حل صرف یہی ہے کہ تمام جماعتیں اور ادارے منافرت اور دشمنی کے بجائے سرجوڑکرملک کوبچائیں
میرے والد ماجد حضرت مفتی تقی عثمانی صاحب مد ظلہم نے موجودہ حالات میں تمام علمائے کرام اور سب سے یہ درخواست کی ہے کہ مندرجہ ذیل دعا بکثرت پڑھیں اور دوسروں کو بھی تلقین کریں اور آیت کریمہ یعنی لا الہ الا آنت سبحانک آنی کنت من الظالمین کا بھی ختم کریں۔ جزاکم اللہ تعالی
قال إمام أهل السنة أبو عبد الله الإمام أحمد بن حنبل : قولوا بيننا وبينكم يوم الجنائز .
امام احمد بن حنبل کا قول ہے ہمارے بعد ہمارے جنازے گواہی دیں گے کہ حق پر کون تھا!
اللهم اغفر له وارحمه واجعل مثواه الجنة . آمين !
#MuftiRafiUsmani
Mufti Rafi Usmani sb is ummat ka asaasa the. Un k inteqale pur malaal per dil intehayi ranjeeda hai per banday ki apne malik se mulaqat or qareeb hogayi. Allah pak un k darjaat buland farmayain or dono jahano me karam, asani or mohabbat ka muamla faramayain, Ameen
مفتی محمد رفیع عثمانی رح کی وفات سے پاکستان ایک متوازن افکار ونظریات کے حامل،معتدل،بلند پایہ فقیہ اور مفتی سےمحروم ہوگیا، ان کی گراں قدر علمی خدمات کویاد رکھاجائے گا،انہوں نےاسلام کی حقیقی تصویر دنیا کے سامنے پیش کی،ان کی وفات سے دل رنجیدہ ہے،اللہ تعالیٰ ہم سب کو صبرکی توفیق دے
دارالعلوم کراچی کے رئیس، مفتی تقی عثمانی کے بڑے بھائی اور نامور عالمِ دین مفتی رفیع عثمانی کی رحلت کے بارے میں جان کر افسردہ ہوں۔ گراں قدر علمی خدمات کے باعث انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔
مفتی رفیع عثمانی صاحب کا شمار عالم اسلام کے جید علماء اور محققین میں ہوتا تھا۔ انہوں نے اپنے علم کی روشنی سے ایک عالم کو منور کیا۔ ان کی وفات پاکستان اور عالم اسلام کے لئے ایک بہت بڑا سانحہ ہے۔ اللہ تعالی ان کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔ آمین
وہ مجھ سے ہر حیثیت سے بڑے تھے لیکن طالب علمی سے لیکر آج تک زندگی کے ہر مرحلے میں ھمارا پچھتر سالہ ساتھ چھوٹ گیا اظہار جذبات کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں اللہ تعالی انکو درجات عالیہ عطافرمائیں اور انکے فیوض کو انکے لئے صدقہ جاریہ بنائیں اور ہم سب کو صبر جمیل کی توفیق سے نوازیں