پھر اُس کے عرش کے ٹھنڈے سائے میں
ایک لفافہ کھولا جائے گا
اور آپ کا ربّ آپ کو بتائے گا
کہ
کب کب آپ اُس سے کہہ کر رو دیئے اور وہ دُور سے دیکھ کر مسکراتے ہوئے لکھتا جا رہا تھا___
'من معبود
الى العبد'
ان کہی اگر ربّ سے کہی ہو تو
رائیگاں نہیں جائے گی!
فرمان امام جعفر صادق صلواۃ اللہ علیہ
تم پر ضروری ہے کہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے نام سے استغاثہ کرو اُن سے توسل کرو اور اپنی ملکہ شہزادی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو ندا دو اُس وقت تک تمہاری حاجت پوری ہو گی اور تمہارا مطلب تمہیں حاصل ہو گا
اِسرار فاطمیہ
مدحت سید ابرار کہاں ممکن ہے
چند شعروں میں یہ سرکار کہاں ممکن ہے
سارے کنبے میں محمد کی نگہبانی کو
ہائے عمران سا بیدار کہاں ممکن ہے
مثل ہارون نبی کا جو برادر ٹھہرے
ثانئی حیدر قرار کہاں ممکن ہے
ایک دربار میں وہ بنت علی کا لہجہ
ہو بہو جعفر طیار کہاں ممکن ہے
#جشن_میلاد_صادقینؑ