ایک حاملہ عورت نے اپنے شوہر سے پوچھا:
’’آپ کی خواہش کیا ہے؟ بیٹا ہو یا بیٹی؟‘‘
شوہر مسکرا کر بولا:
’’اگر بیٹا ہوا تو میں اسے ریاضی سکھاؤں گا، اس کے ساتھ ورزش کروں گا، اسے شکار کرنا اور زندگی کے بہت سے ہنر سکھاؤں گا۔‘‘
بیوی نے ہنستے ہوئے پوچھا:
’’اور اگر بیٹی ہوئی تو؟‘‘
شوہر کے چہرے پر محبت بھری مسکراہٹ پھیل گئی۔ کہنے لگا:
’’اگر بیٹی ہوئی تو شاید مجھے اسے بہت کچھ سکھانے کی ضرورت ہی نہ پڑے، کیونکہ وہ خود مجھے زندگی کے کئی خوبصورت سبق سکھا دے گی۔ وہ مجھے بتائے گی کہ کیسے لباس پہننا ہے، کیسے بات کرنی ہے، کیا کہنا ہے اور کب خاموش رہنا ہے۔ وہ میری چھوٹی سی شہزادی ہوگی، جو معمولی سی توجہ پر خوش ہو جائے گی اور کبھی کبھی بغیر کسی وجہ کے مجھے اپنا ہیرو سمجھنے لگے گی۔
وہ بڑی ہو کر بھی میرے کندھے پر سر رکھنا چاہے گی، میری ناراضی پر اداس ہوگی اور میرے لیے دنیا سے لڑنے کا حوصلہ رکھے گی۔ شاید وہ اپنے ہونے والے شریکِ حیات میں بھی میرے اچھے اوصاف تلاش کرے گی۔‘‘
بیوی نے حیرت سے پوچھا:
’’کیا تم کہنا چاہتے ہو کہ یہ سب صرف بیٹی ہی کرے گی، بیٹا نہیں؟‘‘
شوہر نے جواب دیا:
’’نہیں، میرا بیٹا بھی یہ سب کر سکتا ہے، مگر ہر بچے کا محبت جتانے کا اپنا انداز ہوتا ہے۔ بیٹی کی محبت کا رنگ کچھ الگ ہوتا ہے۔ اس کی معصوم باتیں، چھوٹی چھوٹی فرمائشیں اور باپ کے ساتھ اس کا تعلق زندگی کی ایسی نعمت ہیں جنہیں الفاظ میں بیان کرنا آسان نہیں۔‘‘
عورت نے دھیرے سے کہا:
’’لیکن ایک دن وہ ہمیں چھوڑ کر اپنے گھر چلی جائے گی۔‘‘
شوہر نے نرمی سے جواب دیا:
’’ہاں، وہ اپنے نئے گھر چلی جائے گی، مگر ہمارے ساتھ گزارے ہوئے لمحے، ہماری محبت اور ہماری تربیت ہمیشہ اس کے دل میں زندہ رہیں گے۔ فاصلے بدل سکتے ہیں، محبت نہیں۔‘‘
واقعی، بیٹی اللہ تعالیٰ کی ایک خوبصورت نعمت ہے۔ وہ صرف گھر کی رونق نہیں ہوتی، بلکہ والدین کی دعاؤں، یادوں اور محبت کا ایک ایسا حصہ ہوتی ہے جو عمر بھر ان کے دل میں بسا رہتا ہے۔
اللہ تعالیٰ تمام بیٹیوں کو خوش نصیب بنائے اور ہر والدین کو اپنی اولاد کی محبت، عزت اور قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤍
💥 امی کو دفنائے ہوئے اسّی دن ہو چکے تھے، جب رات دو بجے اُن کے نمبر سے وائس نوٹ آیا۔
’’بیٹا… کھانا کھا لیا تھا؟‘‘💔🥹
موبائل میرے ہاتھ سے چھوٹ کر بستر پر گرا۔
میں نے کمرے کی بتی جلائی، پانی پیا، اور کانپتی انگلیوں سے دوبارہ وائس نوٹ چلایا۔
آواز امی کی نہیں تھی۔
مگر لہجہ… لہجہ بالکل وہی تھا۔ وہی ٹھہراؤ، وہی فکر، وہی ’’بیٹا‘‘ کہتے ہوئے آواز کا ذرا سا بھیگ جانا۔
اسّی دنوں سے میں ہر رات اُس نمبر پر میسج بھیجتا تھا۔
مجھے معلوم تھا کہ وہاں کوئی نہیں پڑھتا۔ امی کا موبائل تو تدفین کے اگلے دن ہی میں نے اُن کے دوپٹوں کے ساتھ ٹرنک میں رکھ دیا تھا۔ مگر عادت تھی۔ بیس سال کی عادت۔
لاہور کی نوکری کے پہلے دن سے، رات کو سونے سے پہلے امی کو میسج کرنا میرا معمول تھا۔
’’امی، کھانا کھا لیا ہے۔‘‘
’’امی، آج دفتر میں بہت کام تھا۔‘‘
’’امی، دعا کیجیے گا، کل پریزنٹیشن ہے۔‘‘
اور ہر رات جواب آتا: ’’اللہ تمہیں کامیاب کرے، میرا چاند۔‘‘
امی کے جانے کے بعد بھی میں لکھتا رہا۔
’’امی، آج آپ کے ہاتھ کی دال بہت یاد آئی۔��‘
’’امی، آج خواب میں آئیں، مگر کچھ بولیں نہیں۔‘‘
’’امی، گھر بہت خالی ہے۔‘‘
اور آج… اسّیویں رات… جواب آ گیا تھا۔
میں نے اُسی وقت کال ملائی۔
تین گھنٹیوں کے بعد کسی نے فون اٹھایا، مگر بولا کوئی نہیں۔ صرف سانس کی آواز تھی، اور پس منظر میں کسی پرانے پنکھے کی کھڑکھڑاہٹ۔
’’ہیلو؟ آپ… آپ کون ہیں؟‘‘
دوسری طرف سے ایک بوڑھی، کمزور آواز آئی:
’’معاف کرنا بیٹا… مجھ سے رہا نہیں گیا۔‘‘
اگلی صبح میں راولپنڈی کے ایک تنگ محلے میں کھڑا تھا۔
بات سمجھنے میں زیادہ دیر نہیں لگی تھی۔ امی کا نمبر دو مہینے سے زیادہ بند رہا تو کمپنی نے اسے کسی اور کے نام کر دیا تھا۔ مجھے یاد آیا کہ پہلے دو مہینے میرے ہر میسج پر ایک ہی ٹِک آتا تھا۔ میں نے کبھی غور ہی نہیں کیا تھا کہ کب سے دو ٹِک آنے لگے تھے۔ اور وہ ’’کوئی اور‘‘ ستر برس کی ایک بیوہ تھیں، جن کا نام زبیدہ بی بی تھا۔
لوہے کا زنگ آلود دروازہ کھلا تو سامنے سفید دوپٹے میں لپٹی ایک دبلی پتلی عورت کھڑ�� تھیں۔ ہاتھ میں تسبیح تھی، اور آنکھوں میں وہ شرمندگی جو صرف سفید پوش لوگوں کی آنکھوں میں ہوتی ہے۔
’’آؤ بیٹا… اندر آ جاؤ۔ چائے بناتی ہوں۔‘‘
چھوٹا سا کمرا تھا۔ ایک چارپائی، ایک پرانا ٹی وی جس پر کپڑا ڈھکا ہوا تھا، اور دیوار پر ایک نوجوان کی تصویر، گریجویشن کا گاؤن پہنے، مسکراتا ہوا۔
’’میرا بیٹا ہے، عمران۔‘‘ انہوں نے چائے کی پیالی میرے آگے رکھتے ہوئے کہا۔ ’’کینیڈا میں ہوتا ہے۔ بہت بڑا انجینئر ہے ماشاءاللہ۔‘‘
’’آپ سے بات ہوتی ہے اُن کی؟‘‘
زبیدہ بی بی نے تسبیح کے دانے گرانے شروع کر دیے۔
’’ہر مہینے پیسے بھیجتا ہے۔ کبھی دیر نہیں کرتا۔‘‘
میں نے دوبارہ پوچھا، ’’بات ہوتی ہے؟‘‘
تسبیح رک گئی۔
’’عید پر ہوئی تھی۔ پچھلی عید پر۔ بہت مصروف ہوتا ہے نا… وہاں کا وقت بھی الٹا ہے۔‘‘
پھر وہ ذرا دیر کھڑکی سے باہر دیکھتی رہیں۔
’’پرانا نمبر بند ہو گیا تھا۔ ہمسائے کے لڑکے نے نئی سم لا دی۔ پہلی رات ہی تمہارا میسج آیا: امی، ک��انا کھا لیا ہے۔‘‘
اُن کی آواز کانپی۔
’’میں نے سوچا، کسی کا بچہ غلطی سے لکھ رہا ہے۔ پھر دوسری رات بھی آیا۔ پھر تیسری رات۔ پھر تم نے لکھا کہ امی، آج پھر قبرستان گیا تھا، آپ کی قبر پر مٹی بیٹھ گئی ہے… تب سمجھ آئی کہ تمہاری ماں…‘‘
انہوں نے جملہ ادھورا چھوڑ دیا۔
’’بیٹا، جب سے یہ سم ملی ہے، تمہارا ہر میسج پڑھا ہے۔ ہر رات۔ عشاء کے بعد بیٹھ جاتی تھی اور انتظار کرتی تھی کہ کب تمہارا میسج آئے گا۔ تین ہفتوں سے ہر رات میں نے تمہارے لیے دعا کی۔ پھر کل رات تم نے لکھا کہ آج پورا دن کچھ نہیں کھایا… تو مجھ سے رہا نہیں گیا۔ ماں ہوں نا… کس کی ہوں، یہ بھول گئی۔‘‘
میرے حلق میں کچھ اٹک گیا۔
میں جن میسجز کو اندھیرے کنویں میں پھینکے گئے پتھر سمجھتا تھا، وہ ہر رات کسی کی ہتھیلی پر جا کر گرتے رہے تھے۔
اور جس ماں کو اپنا بیٹا ’’بہت مصروف‘‘ ہونے کی وجہ سے ایک میسج نہیں کرتا تھا، وہ ایک اجنبی بیٹے کے میسجز کو اپنے بیٹے کے خط سمجھ کر پڑھتی رہی تھی۔
میں اٹھا اور اُن کے قدموں کے پاس بیٹھ گیا۔
’’اماں جی، ایک بات کہوں؟‘‘
’’کہو بیٹا۔‘‘
’’میں آج رات بھی میسج کروں گا۔ آپ جواب دیں گی؟‘‘
انہوں نے میرے سر پر ہاتھ رکھا۔
اُن کا ہاتھ امی کے ہاتھ جیسا نہیں تھا۔ امی کے ہاتھ نرم تھے، اِن کے کھردرے۔ امی کی انگلیوں سے پیاز اور الائچی کی خوشبو آتی تھی، اِن کی انگلیوں سے تسبیح کی لکڑی کی۔
مگر سر پر رکھا ہاتھ… دنیا کی ہر ماں کا ایک ہی جیسا ہوتا ہے۔
’’ضرور دوں گی، میرا چاند۔‘‘
میں چونک گیا۔
امی بھی مجھے یہی کہتی تھیں۔
اُس رات میں نے میسج کیا:
’’اماں جی، کھانا کھا لیا ہے۔‘‘
دو منٹ بعد جواب آیا:
’’اللہ تمہیں ہمیشہ سلامت رکھے۔‘‘
تمام ڈاکٹرز سے گزارش ہے۔ گزارش ہے، مریض سے ایک دفعہ ضرور پوچھیں: کام کیا کرتے ہو؟ اگر مزدور، غریب ہو تو غیر ضروری ٹیسٹ اور کمیشن والی دواؤں سے پرہیز کریں۔ خالد انعم
#pakistan@khaledanam1
خبر کا سورس لنک جاننے کیلئے QR Code سکین کریں۔۔
ابا نے عینک کے اوپر سے دیکھا۔
’’یہ کیا پہن لیا؟ یہ تو… پرانا لگ رہا ہے۔‘‘
حمزہ ا�� کے پاس چارپائی پر بیٹھ گیا۔
’’لنڈے سے لیا ہے ابا۔ اسی روپے کا۔‘‘
ابا کا چہرہ ایک لمحے کے لیے پھیکا پڑ گیا۔ انہوں نے باورچی خانے کی طرف دیکھا، جہاں امی دروازے کی اوٹ میں کھڑی تھیں۔
’’تمہیں… کس نے بتایا؟‘‘
حمزہ نے جواب نہیں دیا۔
اس نے الماری سے جیکٹ کا ڈبہ اتارا، جیکٹ نکالی اور ابا کے کندھوں پر ڈال دی۔
’’ابا، پچیس سال آپ نے میرے لیے نئے کپڑے خریدے اور اپنے لیے پرانے۔ آج ایک دن کے لیے ہی سہی، حساب الٹا کر لیتے ہیں۔‘‘
ابا کچھ کہنا چاہتے تھے، مگر ان کے ہونٹ کانپ کر رہ گئے۔
انہوں نے جیکٹ کی آستین میں ہاتھ ڈالا، پھر دوسرا۔ جیکٹ ان کے دبلے کندھوں پر ذرا ڈھیلی تھی۔
’’بڑی ہے تھوڑی سی۔‘‘ انہوں نے بھرائی ہوئی آواز میں کہا۔
’’آپ بھی تو بہت بڑے ہیں ابا۔‘‘
ابا ہنس پڑے۔ ہنستے ہنستے ان کی آنکھوں سے دو آنسو نکل کر جیکٹ کے کالر پر گرے۔
انہوں نے جلدی سے آنسو پونچھے اور حمزہ کے سویٹر کی گھسی ہوئی کہنی پر ہاتھ رکھا۔
’’پاگل… یہ پہن کر بینک جاؤ گے؟ لوگ کیا کہیں گے؟‘‘
’’لوگ کہیں گے کہ اس کا باپ بہت امیر آدمی تھا۔‘‘
ابا خاموش ہو گئے۔
پھر انہوں نے اپنا ہاتھ حمزہ کے سر پر رکھ دیا، بالکل ویسے ہی جیسے بچپن میں امتحان سے پہلے رکھا کرتے تھے۔
امی نے دروازے کی اوٹ سے دوپٹے کا پلو آنکھوں پر رکھ لیا۔
دھند آہستہ آہستہ چھٹنے لگی۔
صحن میں دھوپ اتری تو دو آدمی ایک ہی چارپائی پر بیٹھے تھے۔
ایک نے نئی جیکٹ پہنی تھی، دوسرے نے پرانا سویٹر۔
اور شاید زندگی میں پہلی بار دونوں کو ایک جتنی گرمی محسوس ہو رہی تھی۔
باپ کبھی یہ نہیں بتاتے کہ وہ کس چیز کے بغیر گزارا کر رہے ہیں۔
وہ بس آپ کی جیب بھر��ے رہتے ہیں اور اپنی خالی جیب کو ’’عادت‘‘ کا نام دے دیتے ہیں۔
اگر آپ کے گھر میں بھی کوئی ابا اپنا پرانا سویٹر پہن کر آپ کے نئے کپڑوں پر مسکراتا ہے…
تو آج ایک بار اس کی کہنی کا پیوند غور سے دیکھ لیجیے گا۔
اس پیوند میں آپ کی پوری زندگی کی گرمی سلی ہوئی ہے۔
#موناسکندر
ہم دونوں کے درمیان طلاق پر اتفاق ہو چکا تھا۔ دوپہر کے وقت وکیل نے آنا تھا تاکہ طلاق کا معاملہ مکمل کیا جا سکے۔ میں دل میں برسوں کی شکایتوں اور ناراضیوں کا بوجھ لیے کمرے کے صوفے پر سو گیا تھا، لیکن صبح 4 بج کر 40 منٹ پر میری آنکھ کھلی تو بیوی کے کمرے کے نیم ��ا دروازے کے پیچھے سے آتی سرگوشیوں اور دبی دبی سسکیوں نے مجھے چونکا دیا۔
اس بار ہمارا جھگڑا معمول کے جھگڑوں جیسا نہیں تھا۔ اس مرتبہ ہم دونوں ایک دوسرے سے ایسی باتیں کہہ چکے تھے جنہیں واپس نہیں لیا جا سکتا تھا۔ ایسے الفاظ جو محبت کا گلا گھونٹ دیتے ہیں اور انسان کو ایک دوسرے کی صورت سے بھی بیزار کر دیتے ہیں۔
اس رات جب ہم آمنے سامنے بیٹھے تو میں نے انتہائی سرد لہجے میں کہا:
’’اب ہمارے درمیان کچھ باقی نہیں رہا۔ بہت ہو چکی یہ ذلت اور رسوائی۔ میں وکیل سے بات کر چکا ہوں۔ کل ہم خوش اسلوبی سے یہ معاملہ ختم کر لیں گے اور اپنی اپنی راہ لیں گے۔‘‘
اس نے میری طرف دیکھا۔ اس ک�� آنکھوں میں بھی سرد مہری تھی اور آنسو کا ایک قطرہ تک نہیں تھا۔ اسی غرور اور ضد کے ساتھ جواب دیا:
’’مجھے بھی کوئی اعتراض نہیں۔ بس صبح جلدی یہ کام نمٹا دینا تاکہ میرے گھر والے آئیں تو میں اپنا سامان باندھ کر جا سکوں۔‘‘
میں نے اپنا تکیہ اور کمبل اٹھایا اور ڈرائنگ روم کے صوفے پر آ کر لیٹ گیا۔
لیکن حقیقت یہ تھی کہ نیند مجھ سے کوسوں ��ور تھی۔
میں کروٹیں بدلتا رہا۔ سینے میں جیسے آگ لگی ہوئی تھی۔ شیطان میرے پاس بیٹھا مجھے ایک ایک بات یاد دلا رہا تھا جس نے مجھے تکلیف پہنچائی تھی۔
وہ میرے دل میں وسوسے ڈالتا:
’’دیکھا! کتنی آسانی سے تمہیں چھوڑنے پر آمادہ ہو گئی۔ اسے تمہاری برسوں کی رفاقت اور ساتھ گزارے ہوئے خوبصورت لمحوں کی کوئی قدر نہیں۔ کل اسے طلاق دے دینا۔ اسے دکھا دو کہ تمہیں کسی کی ضرورت نہیں۔‘‘
صبح کے ساڑھے چار بج رہے تھے۔ شدید سردی تھی۔ پورا اپارٹمنٹ اندھیرے میں ڈوبا ہوا تھا اور ایسی خاموشی چھائی تھی جیسے کسی قبرستان میں ہو۔
میں پانی پینے اور واش روم جانے کے لیے اٹھا۔ راہداری سے گزرت�� ہوئے میری نظر بیوی کے کمرے کے دروازے کے نیچے سے آتی ہلکی سی روشنی پر پڑی۔ اندر سے سسکیوں اور ہچکیوں کی آوازیں آ رہی تھیں۔ یہ کسی ایسے شخص کے رونے کی آوازیں تھیں جو شدید کرب سے گزر رہا ہو۔
میں وہیں رک گیا۔
مجھے حیرت ہوئی۔ کیا وہ ابھی تک جاگ رہی تھی؟ کیا یہی وہ عورت تھی جو چند گھنٹے پہلے اتنے غرور سے کہہ رہی تھی کہ جتنی جلدی ہو سکے طلاق دے دو؟
میں ننگے پاؤں، خاموشی سے دروازے کے قریب گیا اور ذرا سی درز سے اندر جھانکا۔
اس نے فرش پر جائے نماز بچھا رکھی تھی۔ سفید اسدال پہنے وہ سجدے میں تھی۔ اتنی دیر سے رو رہی تھی کہ شدتِ گریہ سے اس کا پورا جسم کانپ رہا تھا۔
سجدے کی حالت میں، میں نے اسے اللہ تعالیٰ سے باتیں کرتے سنا۔ اس کی آواز بھرا رہی تھی۔ وہ ایسے ٹوٹے ہوئے لہجے میں دعا کر رہی تھی جو میں نے کبھی اپنے سامنے نہیں سنا تھا۔
وہ کہہ رہی تھی:
’’یا اللہ! تو جانتا ہے کہ میرا دل آج بھی ان سے محبت کرتا ہے، اگرچہ میری زبان نے ان کے سامنے بغاوت کی ہے۔
یا اللہ! ان کے سوا میرا کوئی نہیں اور میں اپنا گھر بکھرتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتی۔ لیکن میری انا نے میری زبان کو جکڑ رکھا ہے اور شیطان ہمارے درمیان آ گیا ہے۔
یا اللہ! انہیں میری طرف اور مجھے ان کی طرف ہدایت دے دے۔ صبح ہونے سے پہلے ان کے دل کو سکون عطا فرما دے۔
یا اللہ! میں اس دنیا میں ان کے لیے اجنبی بن کر نہیں رہ سکتی، جو کبھی میری پناہ، میرا سہارا اور میری حفاظت تھے۔‘‘
اللہ کی قسم! اس کی یہ باتیں میرے دل پر اس طرح گریں جیسے دہکتے ہوئے لوہے پر ٹھنڈا پانی ڈال دیا جائے۔
میرے پاؤں سے جیسے جان نکل گئی۔ میں راہداری کی دیوار سے ٹیک لگا کر بیٹھ گیا۔ آنکھوں سے آنسو بہنے لگے اور مجھے خود بھی خبر نہ ہوئی۔
تو یہ وہی عورت تھی جو چند گھنٹے پہلے میرے سامنے ایک مضبوط چٹان بنی کھڑی تھی، طلاق کا مطالبہ کر رہی تھی، اور اب رات کے آخری پہر، جب پوری دنیا سو رہی تھی، جائے نماز بچھا کر اپنے رب کے حضور رو رہی تھی۔ اس سے التجا کر رہی تھی کہ سورج طلوع ہونے سے پہلے ہمارے درمیان صلح ہو جائے۔
اسی لمحے مجھے پہلی بار سمجھ آیا کہ ہمارا گھر اس حال تک کیسے پہنچا تھا۔
مسئلہ یہ نہیں تھا کہ ہم ایک دوسرے سے محبت کرنا چھوڑ چکے تھے، بلکہ مسئلہ یہ تھا کہ ہم نے ایک ساتھ اللہ سے دعا کرنا چھوڑ دیا تھا۔
کئی مہینوں سے میری فجر کی نماز نیند کی نذر ہو رہی تھی۔ وہ بھی گھر کی ذمہ داریوں اور تھکن کے باعث سو جاتی تھی۔ آہستہ آہستہ ہمارے گھر سے برکت اٹھتی چلی گئی، یہاں تک کہ شیطان نے ہمارے ڈرائنگ روم میں، عین ہمارے درمیان اپنا ٹھکانہ بنا لیا۔
وہ ہماری معمولی باتوں کو بڑا مسئلہ بنا کر پیش کرتا، ہر چھوٹی سی بات کو جھگڑے میں بدل دیتا اور
اج ایک وائٹ کالر ", قبضہ مافیا " سے پوچھا کہ آپ لوگ کراچی میں فلیٹوں اور مکانوں پر قبضہ کیسے کرتے ہو
اس نے نہایت ہی سادگی سے جواب دیا کہ
پہلے مکان کرایہ پر لیتے ہیں
مالک مکان سے کرایہ نامہ لیتے ہیں
پھر کہتے ہیں کہ کرایہ بذریعہ اکاؤنٹ ادا کیا کریں گے
مالک مکان سے ان لائن اکاؤنٹ لیتے ہیں
اکاؤنٹ میں ایک بھاری رقم ان لائن ٹرانسفر کرواتے ہیں
فرض کیا پانچ کروڑ کی پراپرٹی ہے تو پچیس لاکھ روپیہ اکاؤنٹ میں ان لائن ٹرانسفر کرواتے ہیں
اور خود ہی ایک سیل ایگریمنٹ بناکر مکان پر قبضہ کرلیتے ہیں
کورٹ میں کیس داخل کرتے ہیں
اللہ اللہ تے خیر صلا
پھر "لیڈرز" بیچ میں آتے ہیں وہ مکان کے اصل مالک اور ہماری سیٹنگ کرواتے ہیں
اگر پانچ کروڑ کا مکان ہے تو مالک کو تھوڑی بہت رقم دیکر مکان ہتھیا لیتے ہیں
مالک نہ مانے تو کورٹ سے ڈگری لیکر اس"غریب بھڑوے", کا سامان کورٹ کے ذریعے اٹھا کر باہر پھینک دیتے ہیں
اس دھندے میں بڑی بڑی پارٹیز گھس گئی ہیں جو ان لائن رقم جمع کروانے کیلئے رقم انویسٹ کرتی ہیں اور پھر قیمتی فلیٹ مکان اور بنگلے پر قبضہ کرکے بیٹھ جاتے ہیں
باقی معاملات "لیڈرشپ" سنبھال ��یتی ہے
اس لیئے اگر آپ کے اکاؤنٹ میں اچانک سے کوئی ان لائن رقم ٹرانسفر ہوئی ہے
اور اپ کے علم میں نہیں ہے اور اپ غلطی سے کراچی شہر میں کسی مکان فلیٹ یا بنگلے کے مالک ہیں تو سمجھ جائیے کہ آپ کی تباہی کا سفر شروع ہونے والا ہے
تو سمجھ لیجئے کہ کچھ بڑی گڑبڑ ہونے والی ہے
کسی قابل اعتماد وکیل سے رابطہ کرنا ضروری ہوگیا ہے
آپ کسی بڑے چکر میں پھنسنے والے ہیں۔
تحریر: صفی الدین اعوان