🚨⚡#UPDATE: A video of Altaf Mehsud, who was martyred in the attack on the FC Headquarters in Peshawar, has appeared. He was a very kind, brave, and loyal person.
#Peshawar#FC#Blast
میر علی، شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے رکشے میں خواتین کے بھیس میں فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دہشت گردوں کو ناکام بنا کر ہلاک کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد مساجد اور شہری آبادی کو چھپنے اور بارودی مواد رکھنے کے لیے بھی استعمال کر رہے ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے میران شاہ، شمالی وزیرستان کا دورہ کیا، یادگارِ شہداء پر حاضری دی، سیکیورٹی صورتحال اور جاری آپریشنز کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پاک فوج کے جوانوں اور خیبرپختونخوا پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں،
پشاور: ڈپٹی کمشنر آفاق وزیر کی ہدایت پر بغیر اجازت سڑکوں اور گلیوں کی کھدائی کرنے والے سرکاری محکموں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ، آئندہ کھدائی سے قبل پیشگی اجازت لینا لازمی قرار دے دیا گیا۔
ہری پور میں مشیر گورنر ڈاکٹر محمد ارشاد نے یورپی یونین کے سفیر اور برٹش کونسل کے نمائندے کے ہمراہ خواتین ٹیکنیکل سینٹر میں جدید ہب اینڈ اسپوک سینٹر کا افتتاح کیا، جہاں 150 طالبات کو ڈیٹا اینالیٹکس، سائبر سیکیورٹی اور گیم ڈیولپمنٹ کی مفت تربیت دی جائے گی،
پشاور: سی ای او ڈبلیو ایس ایس پی مس وزیر کی ہدایت پر عوامی شکایات کے ازالے کا سلسلہ جاری ہے۔ 18 نومبر ک�� موصول ہونے والی تمام 56 شکایات حل کر دی گئیں۔
پشاور: ڈبلیو ایس ایس پی حکام نے شیخ آباد میں جاری صفائی آپریشن کا معائنہ کیا۔ سرکلر روڈ، فضل وہاب صافی اسٹریٹ اور اسلام آباد اسٹریٹ میں صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے فیلڈ عملے کو کام مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔
پشاور: ڈبلیو ایس ایس پی کی جانب سے شمشتو لینڈ فل سائٹ پر جگہ کی بچت اور مزید گ��جائش پیدا کرنے کے لیے کچرے کی عمودی ڈمپنگ جاری ہے۔ اس اقدام کا مقصد دستیاب جگہ کا بہتر استعمال اور صفائی کے نظام کو مؤثر بنانا ہے۔
پشاور: ضلعی انتظامیہ نے تحصیل متنی میں غیر محفوظ عمارتوں کے باعث 5 اسکول سیل کر دیے۔ انتظامیہ کے مطابق طلباء و طالبات کی حفاظت کے لیے غیر محفوظ تعلیمی عمارتوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
پشاور: صدر کے علاقے میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 غیرقانونی کاؤنٹرز اور خادم حسین روڈ پر 9 تھڑے و ریمپس مسمار کر دیے گئے۔ صدر روڈ، ارباب روڈ، چوک فوارہ اور شامی روڈ پر تجاوزات کی روک تھام اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ٹیمیں بھی تعینات کر دی گئیں۔
پشاور: ڈبلیو ایس ایس پی کی جانب سے سرکلر روڈ پر نکاسی آب کے نالے کی صفائی جاری ہے۔ یونین کونسل 18 میں 12 اہلکاروں کی مدد سے 150 میٹر طویل نالے کی ڈی سلٹنگ کی جا رہی ہے۔
پشاور: صوبائی مہم ’’بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبرپختونخوا‘‘ کے تحت خیبر ٹیچنگ ہسپتال سے آگے کے علاقے میں خصوصی صفائی مہم شروع، جس کا مقصد شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانا ہے۔
پشاور: صوبائی مہم ’’بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبرپختونخوا‘‘ کے تحت خیبر ٹیچنگ ہسپتال سے آگے کے علاقے میں خصوصی صفائی مہم شروع، جس کا مقصد شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانا ہے۔
پشاور — 18 نومبر 2026
صوبائی مہم ’’بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبرپختونخوا‘‘ کے تحت ضلعی انتظامیہ پشاور نے شاہ عالم، خزانہ اور تودہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے غیرقانونی تعمیرات ہٹا دیں اور عوامی راستے بحال کر دیے۔ کارروائی میں متعلقہ اداروں اور پولیس نے حصہ لیا۔