اُن ہاتھوں کی خیر ہو جو ہمارے سَروں پر شفقت کی تھپکیاں ديں،اُن سایوں پر سلامتی ہو جو ہماری ڈھال بنے رہتے ہيں،اُن قدموں پہ راحت ہو جو بھیڑ میں ہمارے لیے راہیں ہموار کرتے ہيں۔
بہاریں ہمیشہ آپ کی جانب روّاں رہیں امّاں! مُجھے کبھی آپ کا دُکھ دیکھنا نصیب نہ ہو۔آمين🧡
#MotherDay
تم کہتے ہو کہ درد اب برداشت سے باہر ہو گیا ہے!؟ ربُّ العالمین کہتا ہے کہ وہ کسی پر طاقت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا۔
تم کہتے ہو کہ یا ربُّ العالمین میں ہی کیوں؟ربُّ العالمین کہتا ہے کیونکہ میں تم سے محبت کرتا ہوں اور اللّٰه جن سے محبت کرتا ہے انہی کو آزمائش میں بھی ڈالتا ہے۔کے ایم🌸