@aima_kh I support aid, but creating sustainable income through technical education is how we actually break the cycle. I have a background in dimensional stone industry and a plan for vocational training here—I just need the right team and resources to execute it.
یہ نجم الدین خان ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، سابق صوبائی صدر اور سابق وفاقی وزیر، 75 برس کی عمر میں، جہاں لوگ آرام اور گوشہ نشینی کو ترجیح دیتے ہیں، وہاں دیر بالا کے اس غیور فرزند کا جذبہ اور ہمت دیکھئے۔ انہوں نے اپنے علاقے میں امن و امان کے قیام، فتنہ الخوارج کے فتنے کو روکنے اور سیکیورٹی فورسز کی پشتیبانی کے لیے خود اپنے ہاتھوں میں بندوق اٹھا کر مورچہ سنبھال لیا ہے۔ دیر کی دھرتی اور اپنے عوام کے تحفظ کے لیے اس عمر میں فرنٹ لائن پر ایستادگی اور جرات کی ایسی مثال قائم کرنے پر تمغہِ امتیاز واقعی ان کا حق ہے۔
ان کا یہ عملی کردار اور بے باک جذبہ ان تمام مقامی منتخب نمائندوں، ایم این اے اور ایم پی ایز کے لیے اک آئینہ ہے جو اس مشکل وقت میں اپنے عوام کو تنہا چھوڑ کر میدان سے غائب ہو چکے ہیں۔ 75 سالہ نجم الدین خان کا یوں ہاتھ میں بندوق لیے اپنے قبائل اور فورسز کے ساتھ کھڑے ہونا یہ ثابت کرتا ہے کہ دیر کے حقیقی مشران ک�� لیے قوم اور ملک کی سلامتی سے بڑھ کر کچھ نہیں، اور یہی وہ غیور قیادت ہے جو کسی بھی اعزاز اور تمغے کی واقعی حقدار ہے۔
بہت دن سے یہ بلوچی گانا وائرل تھا ...
میں نے اس کا مطلب پڑھا اور بہت دل خراب ہوا , ایسے لگا جیسے کوئی درد میں بہادر بننے کی ایکٹنگ کر رہا ہو اپنے الفاظ سے 🥺💔