عالمی مارکیٹ میں تیل اب 70 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا ہے۔
پٹرول کی قیمت 225 روپے فی لیٹر پر لائی جائے۔
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو جواز بنا کر حکومت عوام کو پٹرول کی قیمتوں میں ریلیف سے محروم کرنے کی کوشش نہ کرے، معیشت کا پہیہ چلانا ہے تو پٹرول و ڈیزل سستا کرنا ہوگا ، لیوی کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ حکومت ہر صورت میں کرایوں سمیت تمام اشیأ کی قیمتیں جنگ سے پہلے کی سطح پر لائے۔
ایران اور امریکہ کے درمیان امن معاہدے کا طے پانا درحقیقت ایران کی فتح اور اسرائیل امریکہ اتحاد کی شکست ہے۔ ایران کی مزاحمت نے ثابت کردیا کہ سامراج اسی وقت اپنے عزائم میں کامیاب ہوتا ہے جب مزاحمت نہ ہو لیکن جہاں استقامت کے ساتھ مزاحمت ہو وہاں سامراج کو شکست ہوتی ہے۔ وقت آگیا ہے کہ پاک سعودیہ دفاعی معاہدے کو وسعت دی جائے اور اس میں ایران اور ترکیہ کو بھی شامل کیا جائے۔ اب فوری طور پر پاک ایران گیس پائپ لائن پر کام کا آغاز کیا جائے اور منصوبہ مکمل کیا جائے ، ایران کے ساتھ فوری آزادانہ تجارت شروع کی جائے
دس پاکستانی شہریوں کو 45 دن سے صومالیہ کے قریب بحری قزاقوں نے یرغمال بنا رکھا ہے۔ ان پاکستانیوں کے اہلخانہ نہ صرف سخت پریشان ہیں بلکہ اپنے پیاروں کی سلامتی کے لیے نہایت فکرمند ہیں۔ حکومتِ پاکستان اس معاملے کی سنجیدگی کو سمجھے اور یرغمال بنائے گئے پاکستانی شہریوں کی بحفاظت اور جلد واپسی یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ یرغمالی شہریوں کے اہلخانہ نے بات چیت میں بتایا کہ انہیں پینے کے لیے زنگ آلود پانی دیا جارہا ہے ، ان کی صحت مسلسل خراب ہورہی ہے اور زندگیاں خطرے میں ہے ۔ حکومت کو فوری اور موثر قدم اٹھانا چاہیے۔
پاکستان کو بے نظیر انکم سپورٹ نہیں ایجوکیشن سپورٹ، اسکل سپورٹ اور اے آئی سپورٹ پروگرام کی ضرورت ہے۔ قوم کے بچوں کو معیاری تعلیم اور اسکلز کی ضرورت ہے۔ ایک طرف صوبائی حکومتیں تعلیمی ادارے آؤٹ سورس کررہی ہیں دوسری طرف غریبوں کا نام لیکر سیکڑوں ارب روپے ایک ایسے پروگرام کے لیے رکھے جارہے ہیں جو غربت میں کمی کے بجائے اضافہ کا سبب بن رہا ہے۔ ورلڈ بینک کے مطابق ملک میں گذشتہ تین برس میں غربت میں 33 فیصد اضافہ ہوا اور ایک کروڑ 30 لاکھ نئے افراد غربت کی سطح سے نیچے چلے گئے ہیں۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام قوم کو بھکاری بنانے کا فراڈ پروگرام ہےاور پی پی اور ن لیگ کی ملی بھگت ہے۔ پیپلزپارٹی کے طرز حکمرانی نے یہ بات ثابت کردی کہ اگر وہ کسی پراجیکٹ کے لیے پیسے مانگ رہے ہے تو سمجھ لیں کرپشن کرنےکے لیے مانگ رہے ہیں ۔اور وڈیرہ سسٹم کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔
پٹرول کی قیمت میں 22 روپے نہیں فوری طور پر 122 روپے کمی کی ضرورت ہے ، عالمی مارکیٹ میں قیمت گر رہی ہے، جبکہ لیوی کا مکمل خاتمہ ہونا چاہیے۔ اگر حکومت 250 روپے فی لیٹر پٹرول کی سطح کو بحال کرے اور اس قیمت کوکم ازکم دو سال کے لیے زیادہ سے زیادہ قیمت ڈیکلئیر کردے تو معیشت میں تیزی بھی آئے گی اور خود ہی آمدن کے اہداف پورے ہونے لگیں گے۔ ٹیکس جمع کرنے کے لیے پٹرولیم لیوی کا استعمال عوام کی جیب پر ڈاکا بھی ہےاور معیشت کی بربادی کا سامان بھی ہے ۔ آئی ایم ایف کو واضح انکار کرنے کی ضرورت ہے۔ جماعت اسلامی مہنگائی اور قیمتوں میں اضافے کے خلاف اپنی تحریک جاری رکھے گی۔
@AfaqSomroo تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی ۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ جس کا زور چلتا ہے وہ نا انصافی پر اتر آتا ہے ۔ ہمارے ہاں بھی امام صاحب کے ساتھ ایسا ہی کیا گیا ۔ بغیر کسی معقول وجہ کے نکال دیا گیا۔
یہ امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش ڈاکٹر شفیق الرحمن ہیں
الیکشن مہم کے دوران وہ تحرک اور جدوجہد کی ایک مثال بن کر سامنے آئے
اب الیکشن کے بعد انھوں نے صاف بنگلہ دیش کی مہم شروع کی ہے، اور ان کی ہدایت پر جماعت اسلامی اپنے انتخابی بینرز اور پوسٹر وغیرہ اتار رہی ہے۔ اس کا آغاز انھوں نے خود اپنے حلقے سے کیا، اور کارکنان کی ترغیب کے لیے خود سیڑھی پر چڑھے اور اپنے بینر خود اتارے۔
پیغام یہی ہے کہ ہم اپنے شہروں گلی محلوں اور سڑکوں کو صاف رکھیں گے۔ اسلام پسندوں کا راستہ نہ روکیں، وہ معاشرے کے لیے ہر جگہ مثال قائم کریں گے۔ ان شاءاللہ
ڈھاکہ 14 سے جماعت اسلامی کے کامیاب امیدوار بیرسٹر ارمان جیتنے کے بعد اپنے مخالف بی این پی امیدوار سنجیدہ اسلام تلی کے گھر گئے۔ سنجیدہ اسلام تلی کے بھائی کو حسینہ واجد حکومت میں جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا تھا اور ابھی تک بازیاب نہ ہوسکا۔ جماعت اسلامی کے بیرسٹر ارمان کے والد میر قاسم علی کو حسینہ واجد نے پھانسی دی اور بیرسٹر ارمان کو بھی 8 سال جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا تھا اور بیرسٹر ارمان 5 اگست 2024 جولائی انقلاب کے بعد بازیاب ہوئے۔ بیرسٹر ارمان مخالف امیدوار کی ماں سے ملنے پر دونوں آب دیدہ ہو گئے۔