زندگی آگے بڑھتے رہنے کا نام ہے۔جو رک جاتا ہےسمجھو وہ جمود کے گرداب میں پھنس جاتا ہے اور جو لوگ رک جاتے ہیں وہ صرف خود اذیتی کی زندگی گزار دیتے ہیں ۔آگے بڑھنا سیکھیے۔غلطیوں کو پچھتاوا مت بنائیے بلکہ انہیں زندگی کا سبق سمجھیں جو آپ نے سیکھ لیا اور آئندہ اسے دہرانا نہیں .
#Amir
✍️____زندگی میں بہت سے تعلقات، رشتے، دوستیاں کھونے کے بعد ادراک ہوتا ہے۔ کہ وہ سب تعلق اور رابطے تو کہیں تھے ہی نہیں بس دوسرے فرد کی ضرورت تھی، ضرورت ختم تو تعلق بھی ختم۔
کتنے افسوس کی بات ہے کہ ماں جیسی عظیم ہستی کے لیئے صرف ایک دن کو مختص کیا گیا ہے ورنہ حقیقت تو یہ ہے کہ ماں کے بغیر تو ایک دن بھی نہیں ایسا لگتا ہے ماں نہیں تو زندگی بھی ویران ہوجاتی ہے۔
رب کریم سب کی ماؤں کو زندہ سلامت رکھیں۔ آمین
#عامرسہیل
میں نے حقیقی محبت بھری نگاہیں قبرگاہوں اور اسپتالوں کی دہلیز پر ہی دیکھی ہیں ۔ ہم ایسے لوگ ہیں کہ اپنے پیاروں کو آخر وقت میں سمجھتے اور یاد کرتے ہیں ۔
#عامر
😭🥺🥺
اچانک ایکسیڈینٹ کی وجہ سے ڈاکٹر لیکچرر حافظ عامرسہیل خاں صاحب کی حالت کافی خراب ہے انھیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے آپ سب حضرات سے ان کی صحت یابی کے لیئے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے۔
#زیا
میرے اندر کوئی ڈر نہیں تھا کیونکہ میرے پاس کھونے کیلئے کچھ نہیں تھا پھر مُجھے اُس کی محبت عطا کر کے ڈر بٹھا دیا گیا، میں کئی سال اُس کو کھونے سے ڈرتا رہا اور پھر ایک دن اُس کو کھو کر یہ ڈر بھی نکل گیا۔
میں اب بھی ڈرتا ہوں مگر کسی کو کھونے سے نہیں بلکہ اب رشتے بنانے سے ڈرتا ہوں۔