بانی چیئرمین عمران خان کے ماموں جاوید زمان خان آج سہ پہر زمان پارک میں اپنی رہائش گاہ پر رحلت فرما گئے ہیں۔
وہ کرکٹ کے حوالے سے عمران خان کے اتالی�� تھے جنہیں بانی چیئرمین تحریک انصاف نہایت عزیز رکھتے تھے۔
ان کا شمار لاہور کی ادارہ جاتی خواص کی حامل ان معزز ترین شخصیات میں ہوتا تھا جن سے ان سے واقفیت اور شناسائی کا حامل ہر شخص پیار کرتا تھا۔
انّاللہ وانّاالیہ راجعون۔ اللہ کریم انہیں جنت الفردوس میں ارفع مقام پر آسودہ فرمائیں۔