چارسدہ میں میٹر ریڈر کی بے حسی80سالہ بابا نور حسن کی موت پر ختم ہوا🥹
آج ایک 80 سالہ ضعیف اور غریب ریٹائرڈ چوکیدار نور حسن چارسدہ میں واقع پیسکو کے سنسان دفتر میں کرسی پر ٹڑپتا رہا
اور عملہ انسانیت کو بھلا کر دفتر چھوڑ کر بھاگ گئے
امحکمہ تعلیم کے اس سابق ملازم کے گھر جب پچاس ہزار روپے کا بل اور جرمانہ بھیجا گیا
تو ان کے پاس دو وقت کی روٹی کے پیسے بھی نہیں تھے
ان کے بھائیوں نے ترس کھا کر ان کے گھر پر ایک چھوٹا سولر پینل لگایا تھا
تاکہ بجلی کا بل ان کے کمزور کندھوں پر بوجھ نہ بنے
مگر پیسکو ��ہلکاروں نے بغیر کسی جواز کے پچاس ہزار کا بل تھوپ دیا
ورثاء کا الزام ہے
کہ میٹر ریڈر فیاض ان سے جرمانہ ختم کرنے کے بدلے رشوت کا مطالبہ کر رہا تھا
جس کی ادائیگی بابا کی استطاعت سے باہر تھی
بدھ کی صبح بابا نور حسنجب اپنا بل کم کرانے پیسکو دفتر پہنچے تو وہاں مذکورہ میٹر ریڈر سے تکرار ہوئی
اور اس دوران ایس ڈی او کے دفتر میں ہی انہیں دل کا دورہ پڑا افسوسناک بات یہ ہے
کہ پیسکو عملہ بابا کی مدد کرنے کے بجائے دفتر چھوڑ کر نکل گیا
اور وہ 15 منٹ تک وہیں
فرش پر تڑپتے رہے
جب لوگ اندر پہنچے تو بابا نور حسن کی روح پرواز کر چکی تھی
واقعے کے بعد ورثاء نے شدید احتجاج کرتے ہوئے
پولیس کو میٹر ریڈر کے خلاف کارروائی کی درخواست دے دی ہے
جس پر کاروائی کا آغاز کیا گیا ہے
حکومت اور اعلیٰ حکام کو چاہیے
کہ وہ پیسکو کے آڈٹ اور بلنگ کے فرسودہ نظام کی مکمل اصلاح کریں
تاکہ آئندہ کسی اور غریب کا بوڑھا باپ اس بے حسی کی بھیٹ نہ چڑھے۔
اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید بیمار، جناح اسپتال میں داخل.58 سالہ اداکار عابد چارلی نے ملک کے معروف فنکاروں کے ساتھ کام کیا ہے.شوہر دو ماہ سے بیمار ہیں، سرکاری سطح پر علاج اور مالی مدد کی جائے، بیگم عابد چارلی کی پنجاب حکومت سے اپیل
اسلام آباد: تھانہ کھنہ کی حدود میں نوجوان کو مبینہ اغواءکر کےحبسِ بے جا میں رکھ کر شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے!
وفاقی دارالحکومت میں جرائم پیشہ عناصر کا راج، شہریوں کو مبینہ طور پر اٹھانے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا،
@ICT_Police
موری منگر اسکول کے طلبا نے اسکول بس کے لیئے احتجاج کیا تو ایس ایچ او پبن محمد علی کورائی وہاں پہنچ گئے اور طلبا کے ساتھ مبینہ پرتشدد رویہ اختیار کرتے ہوئے ان کے ساتھ گالم گلوچ کی.
مرد بنو اور خود کما کر کھاؤ بھیک نہ مانگو ۔۔۔۔!!! ببو برال مرحوم کے بیٹے نبیل برال کو سوشل میڈیا سپورٹ مانگنے پر طعنہ دے دیا گیا ۔۔۔ اپنی ایک تازہ ترین ویڈیو میں لیجنڈ پاکستانی کامیڈین ببو برال مرحوم کے صاحبزادے نبیل برال نے واضح کیا کہ میں نے کبھی کسی سے بھیک نہیں مانگی ، سوشل میڈیا پر سپورٹ مانگنے کا مقصد یہ تھا کہ میرے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ریکوائرمنٹ پوری ہو جائے اور مجھے یہاں سے کچھ آمدن ہو سکے ، میں ایک اداکار باپ کا بیٹا ہوں ، والد کے انتقال کے بعد خواہش تھی اسی فیلڈ میں اپنا کیرئیر بناؤں لیکن اللہ کو کچھ اور منظور تھا میرے ساتھ حادثہ پیش آیا اور کرنٹ لگنے سے میرا ایک بازو جسم سے جدا ہو گیا جبکہ ایک ٹانگ کو بھی شدید زخم آیا جو آج 2 سال بعد بھی بھرنے میں نہیں آرہا ، اس حالت میں بھی ایک ہاتھ کے ساتھ اوبر پر بائیک چلا رہا ہوں اور اپنا رزق روٹی کمانے کی کوشش کررہا ہوں ، اللہ وہ دن نہ دکھائے کہ میں کسی سے پیسوں کی بھیک مانگوں ، میرے اندر جب تک آخری سانس باقی ہے رزق حلال کمانے کی جدوجہد کرتا رہوں گا ، میرا فیس بک اکاؤنٹ مانیٹائز ہو گیا لیکن ویوز اور فالورز کی کمی کی وجہ سے ابھی مجھے پہلی انکم بھی نہیں آئی ۔ آپ سے پھر التجا کرتا ہوں مجھے صرف لائکس شی��ر اور فالوررز کی صورت میں سپورٹ چاہیے یہ بھی آپ سب کا احسان ہو گا ۔۔۔۔۔
دنیا کے امیر ترین ممالک میں شمار ہونے والے ملک کے وزیر خارجہ! بمقابلہ ایک لاکھ ہزار ارب قرض میں ڈوبے ملک کے افسران! مسئلہ کسی ایک تقریب کا نہیں ہے، مسئلہ ہماری حکمران اشرافیہ کا مائنڈ سیٹ ہے۔وہ مائنڈ سیٹ جو عوامی پیسے پر جہاز سے لے کر بگھی تک کا استعمال اپنا استحقاق سمجھتے ہیں۔
اللہ حکمرانوں کو برباد کرے 55 ڈگری میں ہم درختوں کے نیچے پڑے ہیں بجلی استعمال نہیں کر رہے دو 200 یونٹ سے زیادہ بجلی کا بل اگیا تھا میٹر کا کنکشن ہی کاٹ دیا اب دو ماہ سے درختوں کے نیچے وقت گزار رہے ہیں پاکستان کو بتاؤ میں کیا کروں کیا میں ازاد ہوا ہوں
ایک شہری پھو�� پڑا
کوٹ ادو۔ 20 بچے نہر میں ڈوب گئے تین بچوں کی لاشیں پانچویں دن بھی نہیں ملیں مگر ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم کی آپریشن ٹیم تاش کھیل رہی ہے۔دو دن سے سیکرٹری ریسکیو آپریشن لمبے لمبے وائس میسج بھیج کر بتا رہے ہیں کہ آپریشن ہو رہا ہے فلاں چیز ہوگئی ہے ابھی ڈاکٹر رضوان نصیر اور ہیڈ دیبا شہناز کو واٹس ایپ پر ویڈیو بھیجی اور بتایا کہ میرے وسیب میں آپ کے اہلکا�� تاش کھیل رہے ہیں۔ نااہل ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو کو فوری استعفیٰ دے دینا چاہیے۔
@Rescue1122PRT
@CMComplaintCell
@kotadu