انصاف یوتھ ونگ کے مرکزی نائب صدر اور فارم 45 کے کوئٹہ شہر سے عوامی ایم پی اے سردار دودا خان شاہوانی، ان کے بھائی ماسٹر محمد اعظم اور بہنوئی حافظ شاہوانی کو آج دوپہر تقریباً 2 بجے اپنے باغ واقع دہشت گمبیلا، ضلع مستونگ سے نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے۔
سردار دودا خان شاہوانی ہمیشہ مظلوم طبقے، بلوچ قوم کے حقوق، وسائل کی منصفانہ تقسیم اور محکوم اقوام کی آواز بلند کرنے میں پیش پیش رہے ہیں۔ ہم اغوا کاروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سردار دودا کو رہا کیا جائے، جو ہمیشہ مظلوم بلوچوں کی آواز بنے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کی جلد اور بحفاظت بازیابی ممکن بنائیں۔
#ReleaseDodaKhanShahwani