وزیرداخلہ محسن نقوی کا گوجرانوالہ پاسپورٹ آفس پر چھاپہ۔
پاسپورٹ آفس وقت سے پہلے بند ہونے پر وزیرداخلہ نے پورا عملہ معطل کرتے ہوئے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا
بھارت میں قید دو درجن کے قریب پاکستانیوں کی رہائی آج متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی حکام پاکستانی قیدیوں کو آج واہگہ-اٹاری سرحد پر پاکستانی حکام کے حوالے کریں گے۔
پنجاب حکومت کا تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں سے کرانے کا فیصلہ
پنجاب کے 22 اضلاع میں ریٹارڈ فوجی ملازمین بطور مانیٹرنگ آفیسرز بھرتی کئے جائیں گے۔ بھرتی ایک سالہ کنٹریکٹ پر ہو گی، 60 ہزار روپے تنخواہ اور رولز کے مطابق تمام دیگر سہولیات و مراعات بھی حاصل ہوں گی۔
سندھ کے محکمہ ریونیو میں 63 سب رجسٹرارز نے گریڈ 17 میں پروموشن لینے سے انکار کرتے ہوئے گریڈ 15میں ہی رہنے کی درخواست کردی۔ حکومت سندھ نے سب رجسٹرارز کی درخواست منظور کرلی۔
گریڈ 17 میں جانے سے یہ سب رجسٹرارز پراپرٹی کی رجسٹریشن کے اختیارات کھو دیتے جو گریڈ 15 میں ان کے پاس ہیں۔
پولیس اورحکومت کے ہوتے ہوئے اگر بچے محفوظ نہیں تو آپ کے دفتر کسی کے کام کے نہیں، انکو تالے لگا دیں، چائلڈ پروٹیکشن بل کو آیت نور کا نام دیں گے۔ وزیراعلی سہیل آفریدی کی ہری پور میں آیت نور کے گھر پر گفتگو
اردوان اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ بیانات کا تبادلہ
اسرائیل ترکیہ سے نہیں ڈرتا، ہم کئی سلطنتوں کے آنے جانے کے باوجود باقی ہیں۔ نیتن یاہو
کون سی سلطنتوں کی بات کر رہے ہو؟ تمہارا ملک تو عمر میں میرے بھائی سے بھی چھوٹا ہے۔ طیب اردوان
وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی ہری پور میں زیادتی کے بعد قتل 5 سالہ آیت نور کے گھر پہنچ گئے، بچی کے والد سے مل کر آبدیدہ ہوگئے۔
واقعے میں ملوث عناصر کو سخت سزا دی جائے گی اور انہیں عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پختونخوا کا اعلان
برطانیہ کے تین ہوائی اڈوں پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا ڈیٹا چوری، سائبر حملے میں صارفین کے ای میل ایڈریسز، فون نمبرز، گاڑیوں کے رجسٹریشن نمبر اور پوسٹ کوڈز سمیت دیگر معلومات حاصل کر لی گئیں۔سائبر حملے کا نشانہ بننے والے ہوائی اڈوں میں مانچسٹر ایئرپورٹ، لندن اسٹینسٹڈ ایئرپورٹ اور ایسٹ مڈلینڈز ایئرپورٹ شامل ہیں، جن کا انتظام مانچسٹر ایئرپورٹس گروپ کے تحت کیا جاتا ہے۔کمپنی نے جمعرات کو دوپہر تقریباً ایک بجے سائبر سیکیورٹی کے اس واقعے کا اعلان کیا۔
لارڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کے 290 رنز کے سامنے پاکستان ٹیم 110 پر آؤٹ،دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی بیٹرز نے مایوس کن پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ نوجوان اذان اویس کے علاوہ کوئی کھلاڑی وکٹ پر زیادہ دیر نہ ٹھہر سکا۔ اذان اویس 46 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ سعود شکیل 16 رنز بنانے والے دوسرے قابلِ ذکر کھلاڑی تھے جبکہ 8 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔شان مسعود ایک، عبداللّٰہ شفیق 5، کپتان بابر اعظم 8، محمد رضوان 7، محمد عباس 2، علی عثمان اور خرم شہزاد ایک، ایک رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ اوپننگ بلے باز امام الحق پنڈلی کی تکلیف کا شکار تھے جو بیٹنگ کےلیے کریز پر نہ آسکے۔ انگلینڈ کی جانب سے اولی رابنسن نے چار اور جوفرا آرچر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
جولائی کے مقابلے میں اگست میں ایل این جی قیمت میں کمی، اوگرا کا نوٹیفکیشن جاری، نوٹیفکیشن کے مطابق لیکیویفائیڈ نیچر گیس (ایل این جی) کی قیمت فروخت میں 6.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی کمی ہوئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم کے لیے ایل این جی6.81 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوگئی، سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 19.03 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن سسٹم کے لیے ایل این جی 6.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوگئی، جس کے بعد نئی قیمت 18.13ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
خواجہ آصف نے اپوزیشن سے قائمہ کمیٹیوں کا بائیکاٹ ختم کرنے کی درخواست کردی،قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ قائمہ کمیٹیوں سے بہتر کوئی پلیٹ فارم نہیں، قائمہ کمیٹی کی کارروائی کو اوپن ہونا چاہیے تاکہ سب کو معلوم ہو کہ ہاؤس احتساب کر رہا ہے۔پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں سانحہ پمز میں 14 نومولود بچوں کی اموات کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا، خصوصی پارلیمانی کمیٹی بنانے کی تحاریک منظور کرلی گئی۔وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سانحے میں ملوث کوئی شخص نہیں بچے گا، سارے افسران لائن حاضر کریں گے، کوئی ایم این اے، کوئی سینیٹر پھر فون نہ کریں کہ اس بندے کو کیوں ہٹایا۔
حکومتی اتحاد میں رہنے کے باوجود ہم نے ایشوز پر کبھی پردہ نہیں ڈالا۔پی پی رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پمز سانحہ پر حکومت جوابدہی سے بچنے کے حربے استعمال کرتی رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو کہتا ہے یہ وزارت صحت کا کام نہیں، اس سے استعفی لے کر احتساب کیا جائے، حیرانی کی بات ہے، پمز حادثے پر 5 کمیٹیاں بنائی گئیں۔انہوںنے مزید کہا کہ جسے سیکریٹری صحت بنایا گیا وہ ہر کرپشن اسکینڈل کے پیچھے ہے، سب اپنا اپنا کردار ادا کریں تو عوام کو ریلیف ملے گا۔
سلمان اکرم راجا کا بانی پی ٹی آئی کیلئے انصاف کی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم، توہین عدالت کی درخواست دوبارہ دائر کردی، بانی پی ٹی آئی کےلیے انصاف کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ نئے صوبے بنانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، اسلام آباد براہ راست وفاقی حکومت کے ماتحت ہے۔سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ پمز میں جھلسنے والے نومولود غریب خاندانوں کے بچے تھے، پمز آتشزدگی کی تحقیقاتی کمیٹی سے کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئے گی۔