کہا جا رہا ہے کہ انسان 2050 کی دہائی میں اس بات پہ قادر ہو جائے گا کہ وہ صرف حادثاتی موت مر سکے اور یہ محض دعویٰ نہیں بلکہ کیچوے کی عمر میں چھ گنا اضافہ کیا جاچکا ہے ۔
نینو ٹیکنالوجی کی مدد سے ایسے ذرات پیدا کیئے جارہے ہیں جو انسانی جسم میں داخل ہو کر شریانوں کی رکاوٹ، جراثیم کا خاتمہ اور سرطان کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔
دل، گردے اور پھیپڑوں کا نعم البدل بنا لیے گئے ہیں۔ انسانی کان چوہے کی پشت پہ اگایا گیا ہے۔
ہتھنی کے رحم میں قدیمی میمتھ جانور کے ڈی این اے سے اسے دوبارہ زندہ کرنے کا ارادہ ہے اور یہ سب تجسس، سوال اور تحقیق کی بدولت ہے جبکہ ہمارے ہاں آج بھی یہی سیکھایا جاتا ہے کہ سوال کرنے والا گستاخ اور عقل کی بات کرنے والا جہنمی ہے۔
خدارا نئی نسل کو سوچنے دو، سوال کرنے دو، شک کرنے دو تاکہ وہ کائنات اور زندگی کی حقیقتوں کو جان سکیں۔
منقول
بلڈ پریشر ہائی ہے؟؟ نمکین کھانا بانٹتے رہو، بھلے ایک پلیٹ سالن اور روٹی ہی کیوں نا ہو پھر دیکھو !
شوگر ہائی ہے؟؟ میٹھا بانٹتے رہو بھلے ایک کھجور یا ایک ٹافی ہی کیوں نا ہو۔
گردے خراب ہیں؟؟ خون صاف نہیں کرتے؟؟ اپنوں کو معاف کردو بھلے کتنا ہی بڑا دکھ دیا ہو انہوں نے۔ معافی دینا صدقہ ہے۔
آرتھتراہیٹس کی بیم��ری ہے؟ اپنے خون کے رشتہ داروں کے لئے دل صاف کرو اور کوئ بغض ، کینہ اور حسد نا رکھو ان کے لئے ۔دل صاف رکھنا صدقہ ہے..جن کے جوڑ سے مل کر آپ کا وجود بنتا ہے ان کی گستاخی نا کرو۔۔۔۔
سر میں درد ہوتا ہے؟ کسی کے لئے کسی بھی قسم کی منفی سوچ اور خیال دماغ میں نا لاو۔ اچھا گمان اور خیال رکھنا صدقہ ہے۔
فالج ہو گیا ہے؟ اپنی زبان کی سختی سے کسی کو مفلوج نا کرو، ایسی کوئی کڑوی بات نا کہو اسے کہ اس پر سکتہ طاری ہوجائے۔ ،، اس کے پاؤں تلے زمین نکل گئی تو آپ کے قدموں سے بھی زمین گئی، وہ لاجواب ہوا آپ کی بدتمیزی سے تو آپ کی زبان بھی بند ہوگئی۔۔۔۔۔۔معافی مانگنا صدقہ ہے۔۔۔
ہارٹ اٹیک ہوا ہے؟ ا��نوں کا دل نا دکھائیں کہ اپنا دل ہی دکھ جائے۔۔
مال میں برکت ختم ہوگئی ہے؟ دکھلاوا کرنا بند کرو اور خیرات کرتے رہو۔۔۔
اولاد کی شادی نہیں ہورہی؟ کسی غریب کی بیٹی کہ شادی میں اس کی مدد کرو بھلے ایک جوڑا کپڑوں کا ہی کیوں نا دو، لیکن دو ضرور
سکن پر الرجی ہے؟ کسی کو شکل صورت کا طعنہ مت دو ،، خون کے رشتوں پر غصہ نا کرو ورنہ اپنے خون میں انفیکشن پیدا ہوجاتا ہے۔۔۔۔۔
آنکھیں دکھ رہی ہیں؟؟ انٹرنیٹ پر گھٹیا مواد دیکھنا بند کرو، فحش مواد آنکھیں خراب کرتا ہے۔۔ کسی میں برائیاں دیکھنا بند کرو تا کہ آپ نظر سلامت رہے۔۔۔۔
کم سنائی دیتا ہے؟ کسی بزرگ کی نصیحت کو ان سنا نہ کرو، کسی مدد والے کی پکار کو ان سنا نہ کرو۔۔۔
کانوں میں شور اور سیٹیوں کی آواز ہے؟؟؟ بڑے بزرگوں پر مت چیخو،، پھر اپنی روز کی چیخیں برداشت نہیں ہوتیں۔
رزق کا دروازہ نہیں کھل رہا؟؟؟؟ خود رازق بن جاؤ بھلے چیونٹی ہی کو دانہ کی��ں نا ڈالو۔۔۔
ڈیپریشن ہے،؟؟؟ رات کو نیند نہیں آتی؟؟؟؟ اللہ کی مخلوق کو دھمکانا ڈرانا بند کرو ،، تا کہ تم خود ڈرنا بند ہوجاؤ۔۔۔۔
۔۔۔جو دو گے، وہی ملے گا
غریب بندہ اپنی ساری کمائی لگا کر بچوں کو پڑھا رہا تھا کہ انکا مستقبل بنے....ایک دن اس نے بچوں کی کاپیاں چیک کی تو ایک نے "کیمسٹری" کی جگہ پہ "ہمبستری" لکھا ہوا تھا... وہ حساب ہمارا ہے اربوں روپے کا بجٹ وزیر تعلیم کو دیا اُسکی اپنی اردو ہم سے بھی گئی گزری ہے.
سدا❌ صدا ✅...🤣🤣
🚨 مجھے لگ رہا ہے AI کی دنیا میں ایک بہت بڑا طوفان آنے والا ہے! 🤯
میں ابھی GPT-6 کے access کا انتظار کر رہا ہوں۔
لیکن پچھلے 12 گھنٹوں سے میں ان لوگوں کے تجربات دیکھ رہا ہوں جنہیں اسے آزمانے کا موقع مل چکا ہے۔
جو چیز مجھے سب سے زیادہ حیران کر رہی ہے وہ GPT-6 کی speed یا intelligence نہیں۔
بلکہ یہ ہے کہ:
AI آہستہ آہستہ Tool سے Worker بنتا جا رہا ہے۔
پہلے آپ AI کو ایک ایک کام سمجھاتے تھے۔
یہ لکھو۔
یہ code بناؤ۔
یہ research کرو۔
یہ website بناؤ۔
اب ایسا لگ رہا ہے کہ آپ اسے صرف اپنا مقصد بتائیں گے:
“مجھے یہ business شروع کرنا ہے۔”
اور AI خود research کرے گا، plan بنائے گا، code لکھے گا، product تیار کرے گا، غلطیاں تلاش کرے گا اور کام کو آگے لے جانے میں آپ کی مدد کرے گا۔
اگر یہ واقعی اسی direction میں جا رہا ہے تو اگلے چند سال بہت دلچسپ ہونے والے ہیں۔
خاص طور پر پاکستان جیسے ملک کے لیے۔
کیونکہ پہلی دفعہ ایک 12 سالہ بچہ، ایک teacher، ایک freelancer یا ایک چھوٹا entrepreneur بھی ایسی ذہانت استعمال کر سکتا ہے جو چند سال پہلے صرف بڑی بڑی کمپنیوں کی teams کے پاس ہوتی تھی۔
میں GPT-6 کو خود test کرنے کا انتظار کر رہا ہوں۔
جیسے ہی access ملا، میں theory نہیں بتاؤں گا۔
میں اس سے حقیقی کام کروا کر دکھاؤں گا۔
Website بنوائیں گے۔
Business ideas test کریں گے۔
Research کروائیں گے۔
Apps بنائیں گے۔
اور دیکھیں گے کہ ایک عام پاکستانی اس سے حقیقت میں کتنے پیسے اور کتنا impact پیدا کر سکتا ہے۔
🤖 AI کا اگلا مرحلہ شاید زیادہ intelligent chatbot نہیں ہے۔
شاید اگلا مرحلہ ہے:
ایک انسان + AI = پوری کمپنی۔ ����🇵🇰
جو خود اپنی حفاظت نہیں کر سکتے، وہ آپ کی حفاظت کیسے کریں گے؟
جو خود نہ آپ کی فریاد سن سکتے ہیں، نہ آپ کے دکھ اور درد کو جان سکتے ہیں، وہ آپ کی مشکل گھڑی میں کیا مدد کریں گے؟
میرا رب وہ ہے جو بے زبان کی صدا بھی سنتا ہے، دل کا راز بھی جانتا ہے، آنکھ کا آنسو بھی دیکھتا ہے اور کائنات کے ذرے ذرے کے حال سے باخبر ہے۔ 🤲
وہی مصیبت دور کرنے پر قادر ہے، وہی زندگی دینے والا ہے، وہی موت دینے والا ہے، وہی حقیقی مددگار اور کارساز ہے۔
الحمدللہ! ہمارا ایمان بتاتا ہے کہ مانگنا ہو تو اُس سے مانگو، جھکنا ہو تو اُس کے سامنے جھکو، کیونکہ تمام قدرتیں اُس کے قبضۂ قدرت میں ہیں۔
اللّٰہ رب العالمین ہمیں توحید پر ثابت قدم رکھے۔ آمین یا رب العالمین 🤲❤️
#الحمدللہ #توحید #اللہ #اسلام #ایمان
پہلے پولیس اور پیرا ہی قابو نہیں آرہی تھی اب ٹریفک پولیس بھی یہی سب کر رہی ہے، فیصل آبادمیں چالان کی ویڈیو بنانے پر ٹریفک پولیس نےنو��وان کو کمرےمیں بند کر کے شدید تشدد کا نشانہ بنایا، لڑکے کا بھائی چیختا چلاتا رہا لیکن چھترول جاری رہی، کچھ دن قبل چالان کاٹنے کے چکر میں اک بائیک کا ہینڈل پکڑا گیا، لڑکا جان کی بازی ہار گیا، الٹا اس فوت شدہ پر پرچہ کٹا، اس سے پہلے چلتی بائیک کو لات ماری گئی، وہ شخص بھی جان بحق ہوا۔
ادروں کے کرتا دھرتاوں، حکومت اور اہلکاروں سے التماس ہے کہ اتنا ہی ظلم کریں جتنا بعد میں سہہ سکیں، یہ 24 کروڑ عوام، غریب، سوے اور ڈرے ہوئے ضرور ہیں، لاشیں نہیں ہیں، جس دن سب نے مل کر صرف پھونک مار دی، یہ سب کچھ ہوا میں اڑ جائےگا۔
*"خیانت اور اس کی صورتیں"*
1- فون کالز کو ریکارڈ کرنا... خیانت
2- لوگوں کی تصاویر بغیر ان کی اجازت کے بنانا... خیانت
3- موبائل فون کے اسپیکر کو بغیر بتائے کھولنا... خیانت
4- بچوں سے بات چیت میں دھوکے سے معلومات حاصل کرنا... خیانت
5- لوگوں کی راز داریوں کا پیچھا کرنا... خیانت
6- رازوں کو افشا کرنا... خیانت
7- رازوں سے بلیک میل کرنا... خیانت
*رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فتنوں اور انتشار کے دنوں کی کیفیت بیان کرتے ہوئے فرمایا:*
"جب مجلس میں بیٹھنے والا اپنے ساتھ بیٹھنے والے پر بھروسہ نہ کرے۔"
▪️ایک عالم دین نے فرمایا:
"تم ہمیں امانت داری کے ساتھ مجلس میں بیٹھتے دیکھتے ہو، جیسے کہ تم یہ سمجھتے ہو کہ خیانت صرف دینار اور درہم تک محدود ہے،
▪️لیکن سب سے بڑی خیانت یہ ہے کہ کوئی شخص ہمارے ساتھ بیٹھے، ہم اس پر اعتماد کریں، اور پھر وہ ہماری باتوں کو پھیلائے۔
▪️مجالس کے رازوں اور امانتوں کی حفاظت کرو، ورنہ مجالس ختم ہو جائیں گی۔
*اللہ ہمیں اور آپ کو امانت داری کی حفاظت کرنے والوں میں شامل فرمائے۔*
یہ چیف کمشنر اسلام آباد ریٹائرڈ لیفٹینٹ سہیل اشرف ہیں۔ 14 اگست کو یہ بگھی میں بیٹھنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنے۔
آج یہ پمز ہسپتال 14 بچوں کی ہلاکت پر آئے ہیں جہاں ہر طرف کہرام مچا ہے غم کی فضا ہے۔
ان بابوؤں کی عقل مت کا اندازہ آپ اس بات سے لگالی�� کہ یہاں شدید گرمی اور سوگوار ماحول میں بھی سوٹ اور ٹائی پہن کر آئے ہیں۔
تھوڑی سی عقل ہوتی تو حالات کے مطابق کم از کم ٹائی اور کوٹ اتار کر گاڑی میں ہی رکھوا دیتے۔ یہ نمونے سی ایس ایس کے نام پر قوم پر مسلط ہیں۔