مظفرآباد کوہالہ کے قریب سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ سیاحوں کی کار گہری کھائی میں جاگری حادثے میں ایک شخص جانبحق ،چار زخمی زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے سیاح فیملی کا تعلق فیصل آباد سے ہے
ریاست جموں و کشمیر کے نامور سیاستدان پروفیسر بھیم سنگھ بھی چل بسے۔ بھیم سنگھ جی کا شمار نہ صرف منقسم ریاست کے قدآور رہنماؤں میں ہوتا تھا بلکہ ریاست کے تمام خطوں میں ان کا احترام بھی پایا جاتا تھا اور کئی موقعوں پر وہ سرخیوں میں رہے۔
مظفرآباد۔۔۔چیف آرگناہزر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر جناب شاہ غلام قادر صاحب نے حلقہ ایل اے 25 نیلم کے تمام سوشل میڈیا اور یوتھ ونگ کی حلقے کی تنظیم سازی کے حوالے سے ایک مشاورتی اجلاس مظفرآباد میں طلب کیا ۔۔
سرگن وادی نیلم میں 25 سالہ ماں کی 3 بچوں کے ساتھ موت کا معمہ! پولیس کو شبہ ہے کہ موت کوئی زہریلی شے کھانے سے ہوئی ہے تاہم یہ طے ہونا باقی ہے کہ یہ واقعہ حادثہ ہے، قتل یا خودکشی- پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے، تحقیقات جاری ہیں اور ابھی کسی کو حراست میں نہیں لیا گیا-
پاکستان میں پولیو ویکسین کے خلاف مزاحمت میں دیگر کئی عوامل کے ساتھ سرکاری اہلکاروں کا یہ رویہ بھی شامل ہے- یہ لوگ قطرے پلا رہے ہیں یا بھیڑیوں کا جھنڈ خاتون پر حملہ آور ہے؟-
وزیر اعظم آزاد کشمیر قیوم نیازی کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر تنویر الیاس اور بیرسٹر سلطان گروپ کے پچیس اراکین کے دستخط ہیں- کامیابی کے لیے مزید دو اراکین کی ضرورت ہے- جبکہ ایوان میں پی ٹی آئی کی 32 نشستیں ہیں-
https://t.co/nlr0s27pmR
کہا تو جا رہا ہے کہ سپریم کورٹ نے نظریہ ضرورت ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا۔ اور اگر قبر کشائی کر کے مدفون نظریہ ضرورت کا مردہ نکال کر اسمبلی توڑنے کے اقدام کی عدالتی توثیق نہ ہوئی تو آنے والے دنوں میں حالات اور بھی دلچسپ کروٹ لے سکتے ہیں۔
https://t.co/UI9YqswO8E