تمام تر فسطائیت، ریاستی جبر ،لاٹھی چارج، آنسو گیس شیلنگ ،کنٹینرزکے دیواروں،سندھ، پنجاب ،اسلام آباد پولیس، خیبر پختونخوا ایف سی،پنجاب رینجرز کے ہزاروں اہلکاروں کی صفوں کو چیرتے ہوئے،مزاحمت کی تاریخ رقم کرکے عوامی مینڈیٹ کی بازیابی کیلئے پی ٹی آئی @PTIofficial کے کارکنان کا اسلام آباد پہنچنے پر خوش آمدید، پخیر راغلے۔
اب بھی حکومت کے پاس وقت ہے وسیع ترمذاکرات، گرینڈ ڈائیلاگ، اسٹیبلشمنٹ اپنے حدود/دائرے میں جائے،کٹھ پتلیاں اقتدار چھوڑ دے،عوامی مینڈیٹ کو احترام اور توقیر دو۔
یہ اب ایک بدلا ہوا پاکستان ہے،اخبارات، ٹی وی چینلز کی سنسرشپ،فائر وال کی تنصیب اور سوشل میڈیا کریک ڈاؤن اب پرانے ازکار رفتہ ناکام ہتھکنڈے ہیں۔
میں پاکستان کی نئی نسل سے کہتا ہوں اس ملک پاکستان کے مالک تم ہو،حقیقی جمہوریت، بشری حقوق، سویلین سپریمسی، آزاد اور بااختیار پارلیمنٹ پر کبھی سمجھوتہ نہ کرو،انہی کے ذریعے پاکستان کو آگے بڑھاو،ایک سیکورٹی سٹیٹ نہیں فلاحی ریاست بناو۔
موروثی اور کرپٹ سیاست،استحصالی اشرافیہ کی گرفت اور استعمار کی غلامی کیخلاف مزاحمت جاری رکھو۔
کل رات سے خیبر پشتونخوا کے وزیراعلی لاپتہ ہے لیکن وفاقی حکومت وزیراعظم ، وفاقی وزراء اور وفاقی وزیرداخلہ نہیں بتاسکتے کہ وہ کہاں اور کن ہاتھوں میں ہیں؟
کیا یہ حکومت کی نااہلی نہیں ہے ؟
ثابت ہوا کہ حکومت 47 فارم پر کھڑی ہے۔سوال بھی نہیں اٹھاسکتے کیا خیال ہے یہ حکومت وزیرستان اور بلوچستان کے لاپتہ افراد کو ��ازیاب کراسکیں گے ؟