Forum represents innocent citizens who were martyred during Indian armed forces aggression and unprovoked attack on Pakistan during May, 2025 #MarkaEHaq
سول سوسائٹی کی جانب سے بھارتی ریاستی دہشتگردی کے خلاف “معرکہ حق شہداء فورم” کے باقاعدہ قیام کا اعلان
بھارتی جارحیت اور “آپریشن سندور” کے دوران نہتے پاکستانی شہریوں کی شہادت پر شدید عوامی اور سماجی ردعمل کے بعد، سول سوسائٹی نے بھارتی ریاستی دہشتگردی کے خلاف مؤثر بیانیہ تشکیل دینے اور شہداء کے لواحقین کو انصاف و معاونت فراہم کرنے کے لیے “معرکہ حق شہداء فورم” کے باقاعدہ قیام کا اعلان کر دیا ہے۔
یشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقدہ ایک اہم پریس کانفرنس کے دوران، صدر معرکہ حق شہداء فورم شرجیل میر نے جنرل سیکریٹری چوہدری یاسر کے ہمراہ اعلان کیا کہ فورم بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی آواز بنے گا اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے فورمز، اقوامِ متحدہ، او آئی سی، اور عالمی عدالت انصاف میں بھرپور انداز سے آواز بلند کرے گا۔
صدر معرکہ حق شہدا فورم نے صحافیوں کو بتایا کہ مودی حکومت نے نہتے اور بے گناہ پاکستانیوں کو نشانہ بنا کر عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی ہے،”
صدر فورم نے کہا کہ “آپریشن سندور” کے شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر بھارتی جارحیت کا مقابلہ خوں سے کیا، یہ ٹرسٹ ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔
“معرکہ حق شہداء فورم” ایک نمائشی ادارہ نہیں بلکہ ایک فعال اور مربوط حکمت عملی ہے، جس کا مقصد بھارت کے جنگی جرائم کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنا ہے۔
“معرکہ حق شہدا فورم” کے صدر نے بتایا کہ فورم کے قیام کا مقصد شہداء کے لواحقین کو قانونی، اخلاقی اور مالی معاونت کی فراہمی ہے، جبکہ بھارتی جارحیت کے خلاف ثبوت اکٹھے کر کے عالمی عدالتوں میں مقدمات دائر کرنا شہداء کی قربانیوں کو قومی یادداشت کا حصہ بنانا اور ان کے مشن کو زندہ رکھنا ہے ۔ معرکہ حق فورم عالمی سطح پر بھارتی بیانیے کا مؤثر جواب دے گا اور سچائی اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ متاثرہ خاندانوں کے لیے نفسیاتی، طبی اور تعلیمی مدد کی فراہمی کی زمہ داری بھی اٹھائے گا۔
مستقبل میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ قومی سطح پر ایک فنڈ قائم کیا جائے تاکہ شہداء کے خاندانوں کی طویل مدتی کفالت کو یقینی بنایا جا سکے۔ سول سوسائٹی کی جانب سے اس موقف پر زور دیا گیا کہ وہ صرف مظلوموں کی آواز نہیں، بلکہ ایک تحریک ہیں جو ان کے خون کا حساب لے کر رہے گی۔ شہداء کے مشن کو زندہ رکھیں گے اور ان کے اہلخانہ کو ان کا جائز حق دلا کر رہیں گے۔
پریس کانفرنس کے اختتام پر سول سوسائٹی رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ “معرکہ حق شہداء فورم” ایک قومی بیانیے کا استعارہ بنے گا جو بھارتی مظالم کو عالمی سطح پر چیلنج کرے گا اور پاکستان کے شہریوں کو مکمل سپورٹ فراہم کرے گا۔
معرکہ حق کے دوران کمسن مجاہد ارتضیٰ عباس شہید کی عزم و ہمت کی لازوال داستان
معرکہ حق میں لائن آف کنٹرول کے باہمت مکینوں نے بھارت کی روایتی بلا اشتعال کاروائیوں کا جواں مردی سے مقابلہ کیا
معرکہ حق کے دوران بھارت نے سفاکی اور جنگی جنون میں آکر مقامی آبادیوں کو نشانہ بنانے کی مذموم روش برقرار رکھی جس میں بہت سے کمسن بچوں نے بھی جامِ شہادت نوش کیا
انہی کمسن مجاہد بچوں میں کمسن مجاہد ارتضیٰ عباس بھی شہادت کے عظیم مرتبہ پر فائز ہوئے
ارتضیٰ عباس کی شہادت کے وقت ان کے والد، لیفٹیننٹ کرنل ظہیر عباس، لائن آف کنٹرول پر دشمن سے نبردآزما تھے
کمسن بیٹے کی شہادت کے باوجود اُن کے والد فرض کی ادائیگی اور محاذِجنگ پر دشمن کو بھرپور جواب دینے میں کامیاب رہے
ارتضیٰ عباس کی ولولہ انگیز قربانی لائن آف کنٹرول کے بہادر پاکستانیوں کی وطن سے محبت اور جوانمردی کی عکاس ہے
معرکہ حق میں جرأت کے نشان کمسن مجاہد ارتضیٰ عباس کی شہادت نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا
دشمن کی بزدلانہ کاروائیاں لائن آف کنٹرول کے مکینوں کا جذبۂ حب الوطنی اور بڑھاتی ہیں
بلا شبہ پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ مکار دشمن کی مذموم سازشوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنی رہے گی
Operation Sindoor was not a military strike – it was a war crime. Targeting homes, mosques & marketplaces is a direct assault on humanity. Civilians are NOT collateral.
https://t.co/vewvqNGatI
#OperationSindoor#WarOnCivilians#JusticeForVictims
Operation Sindoor is not just Pakistan’s tragedy – it’s a global test. Will the world uphold humanitarian law, or let powerful states rewrite the rules of war?
https://t.co/vewvqNGatI
#OperationSindoor#WarOnCivilians#JusticeForVictims
Terrorism cannot be an excuse for state terrorism. By invoking false “self-defence,” India turned tragedy into a pretext for cross-border aggression.
https://t.co/vewvqNGatI
#OperationSindoor#WarOnCivilians#JusticeForVictims
When mosques, schools & water sources become “military targets,” the rules of war collapse. Operation Sindoor exposed the dangerous erosion of humanitarian principles.
https://t.co/vewvqNGatI
#OperationSindoor#WarOnCivilians#JusticeForVictims
40 innocent lives lost in May 2025. Women, children, families – deliberately targeted. International law is clear: civilians are protected. India violated that law.
https://t.co/vewvqNGatI
#OperationSindoor#WarOnCivilians#JusticeForVictims
128 days have passed since India’s brutal strikes stole the lives of innocent Pakistani civilians — many of them children.
Their laughter was silenced, their dreams destroyed. The world must hear their cries for justice.
#OperationSindoor#WarOnCivilians#JusticeForVictims