یہ جو رکاوٹ ہے، یہ یہاں کی انتظامیہ کی جانب سے عمداً صرف ہمارا راستہ روکنے کے لیے کھڑی کی گئی ہے۔ ہم صرف یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ہم پُرامن لوگ ہیں، بڑے نظم و ضبط کے ساتھ جا رہے ہیں۔ ہمارا راستہ کھول دیا جائے، ورنہ ہم بھی بیٹھے ہیں، آپ بھی بیٹھے رہیں۔ ان شاء اللہ، یہی حالات رہیں گے، ہم سرِعام موجود رہیں گے۔
ہم کوئی جرم کرنے نہیں جا رہے، ہم کوئی ہنگامہ کرنے نہیں جا رہے، بلکہ اپنے ملک کے آئین اور قانون کے تحت دیے گئے جمہوری حق کو استعمال کر رہے ہیں۔ اسی حق کے تحت ہم سرگودھا جا رہے ہیں۔ ہمارا راستہ کھول دیا جائے اور ہمیں جانے کی اجازت دی جائے، ورنہ پورا ملک بند رہے گا۔
اور آپ کو میں اپنے جیالوں، اپنے جوانوں اور اپنے مجاہدوں کو مبارک باد دینا چاہتا ہوں کہ اس وقت کوہستان سے لے کر چترال تک، چمن سے لے کر مکران تک، پورا کراچی اور ملک کے دیگر حصے آپ کی استقامت کی وجہ سے بند ہو چکے ہیں۔
ان شاء اللہ! وہ تھک جائیں گے، ہم نہیں تھکیں گے۔
ہم نے اپنی پوری تاریخ امن کے ساتھ رقم کی ہے۔ ہم انسانی جان کی قدر جانتے ہیں اور انسانی جانوں کے تحفظ کی اہمیت کو سمجھتے ہیں، لیکن لگتا ہے کہ تمہارے منہ کو خون لگ چکا ہے اور خون کے بغیر تمہیں ایک لمحہ بھی آرام نہیں آتا۔
تو ہم اپنا خون دینے کے لیے تیار ہیں۔ ڈٹے رہو، یہیں رہو، انہیں راستہ کھولنا پڑے گا۔ ہر قیمت پر ہم اپنی منزل تک پہنچیں گے۔ چاہے ہمیں جان بھی دینی پڑ جائے، تب بھی ہم نے وہاں پہنچنا ہے، اور پورے تحمل اور صبر کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔
ایک طرف ان کے جبر کی انتہا ہے اور دوسری طرف ہمارے صبر کی انتہا۔ یہ صبر کا مقابلہ ہے اور ان شاء اللہ صبر ہی جیتے گا۔
إِنَّ اللَّهَ مَعَ الصَّابِرِينَ
بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔
تو ان شاء اللہ! ہم پُرعزم رہیں گے، آگے بڑھیں گے اور اپنا حق حاصل کریں گے۔ قوم کو اس کا حق دلائیں گے، عوام کو ان کا حق دلائیں گے اور سول سپرمیسی کو طاقت دلائیں گے۔
ہم یہ چاہتے ہیں کہ میری پولیس، میرا ڈپٹی کمشنر اور میرا کمشنر قانون کے تابع ہوں، کسی جابر قوت کے اشاروں پر نہ چلیں۔ ہم انہیں آزاد کرانا چاہتے ہیں۔
تو آپ بھی فکر نہ کریں، ہم آپ کی بھی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں
الحمدللہ ایک گہنٹے میں
پورا ملک جام
واہ مولانا واہ
قائد جمعیت کے حکم پر
صوبہ سندھ کے
تمام ہائے ویز بند کر دیئے گئے ہیں
جیو قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن صاحب
الحمدللہ ایک گہنٹے میں
پورا ملک جام
واہ مو��انا واہ
قائد جمعیت کے حکم پر
صوبہ سندھ کے
تمام ہائے ویز بند کر دیئے گئے ہیں
جیو قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن صاحب
پنجاب حکومت فوری طور پر گرفتار قیادت اور کارکنوں کو رہا کرے۔ سیاسی اختلاف کو دشمنی میں بدلنا اور آئینی جدوجہد کرنے والوں کو پابندِ سلاسل کرنا کسی مہذب جمہوری معاشرے کا ط��زِ عمل نہیں۔ حالات خراب کرنے کے بجائے سیاسی راستہ اختیار کیا جائے۔
#استقامت_کانشان_مولانا
#جرات_وبہادری_حیدری
#سرگودھا_جمعیت_کا
#بزدل_پنجاب_حکومت
#اسیروں_کورہا_کرو
لاڑکانہ: جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے مرکزی سیکرٹری جنرل جمعیت علماء اسلام حضرت مولانا عبدالغفور حیدری، صوبائی امیر پنجاب حضرت مولانا محمد امجد خان، مرکزی صدر جے ٹی آئی ملک اویس اور دیگر عہدیداران کو ہاؤس اریسٹ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ سیاسی و جماعتی قیادت کو ہاؤس اریسٹ کرنا جمہوری حقوق، سیاسی آزادی اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ پنجاب پولیس کی جانب سے ایسے غیر جمہوری اور جابرانہ اقدامات کے ذریعے حق کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔ جمعیت علماء اسلام کی قیادت اور کارکنان اپنے اصولی مؤقف سے پیچھے ہٹنے والے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ قافلہ چلتا رہے گا، ظلم و جبر کے یہ ضابطے ہم نہیں مانتے۔ جبر، پابندیوں اور انتقامی کارروائیوں کے ذریعے ہماری جدوجہد کو روکنے کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔
علامہ راشد محمود سومرو نے مطالبہ کیا کہ حضرت مولانا عبدالغفور حیدری، حضرت مولانا محمد امجد خان، ملک اویس اور دیگر عہدیداران کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور سیاسی قیادت کو ہراساں کرنے سمیت ایسے غیر جمہوری اقدامات کا سلسلہ بند کیا جائے۔
علامہ راشد محمود سومرو
سیکرٹری جنرل
جمعیت علماء اسلام، صوبہ سندھ
#استقامت_کانشان_مولانا
#جرات_وبہادری_حیدری
#سرگودھا_جمعیت_کا
#بزدل_پنجاب_حکومت
#اسیروں_کورہا_کرو