سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سندھ اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ دہشت گردوں کو ہماری سیکیورٹی فورسز نے ہر محاذ پر بھرپور شکست دی ہے اور ان کے مختلف نیٹ ورکس کا خاتمہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد ہمارے دشمن ممالک کے پراکسی عناصر ہیں جو پاکستان میں بدامنی اور انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کل کے افسوسناک واقعے میں ہمارے رینجرز کے جوان شہید ہوئے۔ ہم ان کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان شہداء کے درجات بلند فرمائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسی کارروائی میں پانچ سے زائد دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔ ہم اس دہشت گردی کے واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور شہداء کے ایصالِ ثواب، مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کرتے ہیں۔
اس سال سندھ حکومت نے 3,114 کلومیٹر سڑک تعمیر کی ہے۔ سندھ حکومت کے زیرِ انتظام سڑکیں بہتر طریقے سے تعمیر کی گئی ہیں۔ جو سڑکیں وفاقی حکومت کے زیرِ انتظام ہیں، یعنی نیشنل ہائی وے کی سڑکیں، ان کا برا حال ہے۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا سندھ اسمبلی میں خطاب
محکمہ تعلیم میں ستانوے ہزار اساتذہ کی بھرتیاں مکمل شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر کی گئیں۔ یہ حکومت سندھ کے شفاف نظامِ بھرتی کا واضح ثبوت ہے۔ کراچی سے کشمور اور شکارپور تک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت جدید سڑکوں کا جال بچھایا گیا، جن میں کراچی-ٹھٹھہ روڈ، حیدرآباد-میرپورخاص روڈ، جھرک-ملاکاتیار برج اور گھوٹکی-کندھ کوٹ برج جیسے اہم منصوبے شامل ہیں۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا سندھ اسمبلی میں خطاب
سندھ حکومت نے تھر کول پروجیکٹ پر ایک بلین ڈالر خرچ کیا ہے۔ تھر کے کوئلے سے سستی ترین بجلی پیدا ہو رہی ہے جو پورے ملک کے کام آرہی ہے یہ ملک کی سب سے بڑی خدمت ہے۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا سندھ اسمبلی میں خطاب
سندھ حکومت نے مالی سال کا 366 ارب روپے کا ریونیو ہدف کامیابی سے حاصل کیا۔ سندھ ریونیو بورڈ (SRB) صرف 368 ملازمین کے ساتھ اپنے مقررہ ریونیو اہداف حاصل کر رہا ہے۔ اس کے برعکس ایف بی آر (FBR) کے 23 ہزار سے زائد ملازمین ہونے کے باوجود ادارہ اپنے مقررہ ریونیو ہدف کو مکمل طور پر حاصل نہیں کر سکا۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا سندھ اسمبلی میں خطاب
رواں ماہ سندھ حکومت ای وی ٹیکسی اسکیم کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔ اس منصوبے کے تحت عام شہریوں کے ساتھ خواتین کے لیے بھی علیحدہ پنک ای وی ٹیکسی سروس متعارف کرائی جائے گی۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا سندھ اسمبلی میں خطاب
ملک کی پہلی ای وی بس سروس سندھ حکومت نے متعارف کرائی۔ سندھ حکومت کی پنک ای وی اسکوٹی اسکیم نے انقلاب برپا کر دیا ہے۔ اسکیم کے آغاز سے قبل صرف ڈیڑھ سو خواتین کے پاس موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس تھا، جبکہ آج 25 ہزار سے زائد خواتین نے لائسنس کے لیے درخواست دے دی ہے۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا سندھ اسمبلی میں خطاب
پیپلز بس سروس میں روزانہ کی بنیاد پر پورے صوبے میں ایک لاکھ 25 ہزار مسافر سفر کر رہے ہیں۔ سندھ حکومت پیپلز بس سروس کے کرایوں میں سبسڈی دے رہی ہے۔ اس سال بسوں کی تعداد میں دگنا اضافہ کیا جائے گا، جن میں 500 ای وی بسیں اور نئی ڈبل ڈیکر بسیں بھی شامل ہوں گی۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا سندھ اسمبلی میں خطاب
نگراں دور حکومت میں 9 ماہ تک ریڈ لائن بی آر ٹی پر کام مکمل طور پر بند تھا۔ بی آر ٹی منصوبے مستقبل کی منصوبہ بندی کے تحت شروع کیے گئے ہیں۔ اورنج لائن بی آر ٹی سندھ حکومت نے مکمل کی۔ گرین لائن بی آر ٹی جب وفاقی حکومت کے پاس تھی تو اس کی یومیہ رائڈرشپ 53 ہزار تھی، تاہم سندھ حکومت کے انتظام سنبھالنے کے بعد صرف تین مہینوں کے اندر یہ بڑھ کر 78 ہزار تک پہنچ گئی۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا سندھ اسمبلی میں خطاب
سندھ پہلا صوبہ ہے جس نے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے جرنلسٹ پروٹیکشن کمیشن بنایا۔ سندھ حکومت آزادیٔ اظہار پر یقین رکھتی ہے، سندھ میں صحافیوں کو مکمل آزادی حاصل ہے، حکومت پر سخت تنقید اور مختلف خبریں نشر ہونے کے باوجود کسی صحافی کے خلاف کبھی کارروائی نہیں کی جاتی۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا سندھ اسمبلی میں خطاب
آئی ورک فار سندھ جاب پورٹل پہلا پورٹل ہے جو سرکاری اور نجی نوکریوں کو ہائی لائٹ کر رہا ہے۔
اس پلیٹ فارم پر اب تک ٹوٹل وزیٹرز کی تعداد 4.8 ملین ہو چکی ہے۔ ٹوٹل رجسٹرڈ امیدوار 113,000 ہیں۔ 670 ٹوٹل رجسٹرڈ کمپنیوں نے اپنی نوکریاں اس پر پوسٹ کی ہیں۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا سندھ اسمبلی میں خطاب
موجودہ معاشی اور قومی حالات کے باعث تمام صوبوں کو محدود وسائل کا سامنا ہے، جس کے پیش نظر بجٹ غیر معمولی حالات میں پیش کیا گیا۔ قومی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے تمام صوبوں نے اس سال اپنے ترقیاتی بجٹ میں قربانی دی تاکہ ملک کے وسیع تر مفاد کو مقدم رکھا جا سکے۔ محکمہ اطلاعات میں پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کی جامع مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، جس کے لیے جدید اے آئی ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ کیا جا رہا ہے۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا سندھ اسمبلی میں خطاب
سندھ حکومت نے بجٹ کی منظوری سے قبل ہی منیمم ویج بورڈ سے منظوری حاصل کر لی ہے، جس کے تحت یکم جولائی 2026 سے صوبے بھر میں 43 ہزار روپے کم از کم اجرت نافذ ہوگی۔ سوشل سیکیورٹی کے تحت علاج کی سہولت حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، رواں سال اپریل تک 23 لاکھ 60 ہزار مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے، جو مزید بڑھ کر تقریباً 25 لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ ورکرز ویلفیئر بورڈ نے مالی امداد میں بھی اضافہ کیا ہے۔ ڈیتھ گرانٹ 7 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کر دی گئی ہے، جبکہ شادی گرانٹ 2 لاکھ سے بڑھا کر 4 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔ مزدوروں کے بچوں کی تعلیمی معاونت کے لیے فی بچہ 10 ہزار روپے براہ راست والدین کے اکاؤنٹ میں منتقل کیے جا رہے ہیں تاکہ شفافیت برقرار رہے، اور تقریباً 35 ہزار بچے اس سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ مزدوروں کے 78 بچوں کی مکمل فیس سندھ حکومت ادا کر رہی ہے جو اعلیٰ یونیورسٹیوں سمیت مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں۔ ان کی مجموعی فیس تقریباً ساڑھے تین کروڑ روپے بنتی ہے، تاکہ یہ طلبہ اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں۔
وزیر محنت سندھ سعید غنی کا سندھ اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے خطاب
کچے کے علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے آپریشن نجاتِ مہران شروع کیا گیا، جس کے نتیجے میں آج کچے کے علاقے میں اغوا کی وارداتیں مکمل طور پر ختم ہو چکی ہیں۔
ہماری پولیس نے پنجاب میں رحیم یار خان کے ضلع میں بھی آپریشن کیا۔ جہاں ڈاکوؤں کے ٹھکانے ختم کیے گئے۔ اس کارروائی کے دوران ڈاکوؤں کا خاتمہ کیا گیا اور مغویوں کو بازیاب کروایا گیا۔ اسی طرح کشمور میں بھی آپریشن کیا گیا، جہاں کئی علاقے نو گو ایریاز بن چکے تھے اور وہاں عام لوگوں کا جانا ممکن نہیں تھا۔ اس آپریشن کے بعد صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور وہ علاقے اب دوبارہ ریاستی رٹ کے تحت آ چکے ہیں۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا سندھ اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے خطاب
Sindh Government School Brings Global Recognition to Pakistan
Government Girls Lower Secondary School, Tando Mir Ghulam Hussain, Hyderabad, has been named among the Top 10 Global Finalists in the T4 Education World’s Best School Prizes 2026 under the Community Collaboration category.
اس سال لوکل گورنمنٹ کی ایک ہزار سے زائد اسکیمیں مکمل ہوئیں، اور اب آنے والے سال کے لیے دو ہزار سے زائد اسکیمیں مکمل کی جائینگی۔ سندھ میں ایک بااختیار لوکل گورنمنٹ کا نظام موجود ہے، جس کے تحت ہزاروں اسکیمیں کارپوریشنز، ڈسٹرکٹ کونسلز، ٹاؤن کارپوریشنز، میونسپل کمیٹیز، ٹاؤن کمیٹیز اور یونین کونسلز کے ذریعے مکمل کی گئی ہیں۔
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا سندھ اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے خطاب
کراچی دبئی سے بھی بہتر تھا، اس شہر کی بربادی کی شروعات ضیاء الحق کے دور سے اور اس کے بعد اس کی پیداوار سے ہوئی۔ پھر یہاں کلاشنکوف کلچر آیا جس سے اس شہر کو مزید پستی میں دھکیل دیا۔
سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا سندھ اسمبلی میں اظہارِ خیال
@sharjeelinam
صحت کے شعبے میں صوبہ سندھ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا میں آگے ہے اور لاکھوں روپے کا علاج مفت کیا جا رہا ہے جہاں پاکستان سمیت دنیا بھر سے لوگ علاج کیلئے آ رہے ہیں۔
سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا سندھ اسمبلی میں اظہارِ خیال
@sharjeelinam