@urdu_poetry_lov میں خواب بیچتا ہوں، بناتا نہیں ہوں میں
لیکن یہ بات سب کو بتاتا نہیں ہوں میں
دُنیا سے مجھ کو اتنی محبت ضرور ہے
بارش میں بھیگتا ہوں، نہاتا نہیں ہوں میں
@chanceuse_1 وہی انا پہ مری ، قہقہے لگاتا ہے
پسند آئی جسے میں غرور کرتے ہوئے
مری تو جان پہ بن آئی دشتِ وحشت میں
یہ چند مِیل کا رستہ عبور کرتے ہوئے
میں آفتاب سے کم روشنی نہیں رکھتی
کبھی تُو دیکھنا مجھ کو ظہور کرتے ہوئے