رکنِ صوبائی اسمبلی سلطان روم کے مبینہ اغواء کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
ایسے ہتھکنڈوں سے نہ عوام کی آواز دبائی جا سکتی ہے اور نہ ہی حق اور آئین کی جدوجہد کو روکا جا سکتا ہے۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سلطان روم کو فوری اور بحفاظت بازیاب کیا جائے۔
میرے گھر رات کے اندھیرے میں گھس کر توڑ پوڑ کی گئی، یہ سمجھتے ہیں کہ میں اپنے نظریے سے پیچھے ہٹ جاونگا تو یہ ان کی بھول ہے،، عمران خان میرا قائد ہے اور اس ملک میں حقیقی آزادی کیلئے یہ لڑائی جاری رہے گی۔۔۔۔سہیل سلطان ایڈووکیٹ، ایم این اے پی ٹی آئی
عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں
قصور اور گناہ صرف اتنا ہے کہ ہم عمران خان کے کارکن ہیں۔
ہم نے ہمیشہ اپنے قائد عمران خان کے نظریے، اصولوں اور جدوجہد کا ساتھ دیا ہے۔ مشکلات، دباؤ اور حالات جیسے بھی ہوں، ہمارا حوصلہ کم نہیں ہوگا۔
ان شاء اللہ آخری وقت تک عمران خان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
یہ سفر اصولوں، جمہوریت اور اپنے قائد کے ساتھ وفاداری کا سفر ہے۔
— ایم این اے سہیل سلطان ایڈووکیٹ
میرے گھر پر چھاپہ، توڑ پھوڑ اور میرے اہلِ خانہ کو ہراساں کرنے کے واقعات ہمیں اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے پر مجبور نہیں کر سکتے۔ ہم خوف، دباؤ اور دھمکیوں کے باوجود اپنے آئینی و جمہوری حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔ ہمارے حوصلے پہلے بھی بلند تھے اور آج بھی بلند ہیں۔
میں آج ایک بار پھر تجدیدِ عہد کرتا ہوں کہ 4 اکتوبر کو ہم ہر صورت اسلام آباد نکلیں گے اور اپنے آئینی، جمہوری اور قانونی حقوق کے لیے پُرامن جدوجہد جاری رکھیں گے۔گھروں پر چھاپے اور اہلِ خانہ کو ہراساں کرنا ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتا۔ ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں۔
● مریم نواز کا بلوچستان اور خیبرپختونخوا کو دہشتگردی کے خطرے سے جوڑنے والا حالیہ بیان انتہائی قابلِ مذمت، افسوسناک اور پختون و بلوچ کے غیور اور محب وطن عوام کی توہین ہے۔
● خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے عوام نے دہشتگردی کے خلاف اس ملک کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ اپنے پیاروں کی جانیں گنوائیں، گھر بار اور کاروبار تباہ ہوتے دیکھے، مگر پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے۔ آج انہی قربانیاں دینے والے عوام کو دہشتگردوں کے طور پر پیش کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔
● ریاستی غلط پالیسیوں اور مسلسل ناکامیوں کا ملبہ پختونخوا اور بلوچستان کے عوام پر ڈالنے کے بجائے مسلم لیگ ن کی حکومت کو اپنی پالیسیوں اور ناکامیوں کا احتساب کرنا چاہیے۔
● دوسری طرف بھارت جیسے دشمن ملک کی جانب سے پاکستان کے خلاف جاری سازشوں اور دہشتگردی کی پشت پناہی کے الزامات کے تناظر میں قومی یکجہتی مزید ضروری ہے۔ ایسے وقت میں اپنے ہی ملک کے صوبوں اور ان کے عوام کو خطرہ قرار دینا سمجھ سے بالاتر اور دشمن کے بیانیے کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔
● اب سوال یہ ہے کہ مسلم لیگ ن کس منہ سے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیاست کر رہی ہے؟ ایک طرف ان صوبوں کے عوام سے ووٹ مانگے جاتے ہیں اور دوسری طرف انہی صوبوں کے عوام کو دہشتگردی سے جوڑ کر ان سے خطرہ ظاہر کیا جاتا ہے۔ یہ دوغلا پن اب مزید نہیں چل سکتا۔
● مریم نواز خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے عوام سے فلور پر سرِعام معافی مانگیں۔ پختون اور بلوچ دہشتگرد نہیں، پاکستان کے غیور اور محب الوطن شہری ہیں۔ پاکستان کی مضبوطی صوبوں کو بدنام کرنے میں نہیں، بلکہ پختون، بلوچ، سندھی، پنجابی اور تمام پاکستانیوں کو برابر عزت دینے میں ہے۔
رکن قومی اسمبلی سہیل سلطان ایڈوکیٹ کا وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ساتھ ملاقات۔
ملاقات میں حلقہ این اے 4 میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے حلقہ این اے 4 کیلئے روڈز اور پلوں کے مد میں فنڈز جاری کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
اس موقع پر سابق صوبائی وزیر و رکن صوبائی اسمبلی فضل حکیم بھی رکن قومی اسمبلی سہیل سلطان ایڈوکیٹ کے ہمراہ تھے۔
#FreeImranKhan #CMKPSohailAfridi
حلقہ پی کے 9 کے کابینہ، ویلیج کونسلز کے سابق چیئرمینز، صدور جنرل سیکرٹریز، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن اور یوتھ ونگ سمیت پارٹی کے تمام تنظیموں کا ایک گرینڈ اجلاس منعقد ہوا۔
جس میں رکن قومی اسمبلی سہیل سلطان ایڈوکیٹ نے خصوصی شرکت کی۔
اجلاس میں حلقے کی سیاسی صورتحال، پارٹی کی تنظیمی امور، حلقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے عوامی خدمت، تنظیمی اتحاد اور پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
#FreeImranKhan
28 ویں ترمیم ان کے گلے کی ہڈی ہے ، یہ پاس کرینگے تو ان کی سیاست ختم ہوگی اور اگر پاس نہیں کرینگے تو ان کی حکومت ختم ہوگی ۔۔ سہیل سلطان ایڈووکیٹ کا خطاب
ہم سارے ایم این ایز برحلف کہتے ہیں کہ ہم نے دھاندنلی نہیں کی ، عوام کے ووٹ سے منتخب ہوئے ہیں ، یہ حکومتی ایم این ایز بر حلف کہہ دے ، یہ نہیں کہہ سکتے ، میں ان کو چیلنج دیتا ہوں ، سہیل سلطان ایڈووکیٹ
نوجوانوں کے مستقبل اور CSS اصلاحات کے لیے قومی اسمبلی میں گونجتی آواز! 🇵🇰🔥
بجٹ اجلاس میں ایم این اے سہیل سلطان نے ملک کے لاکھوں پڑھے لکھے نوجوانوں کا مقدمہ وفاق کے سامنے رکھ دیا۔
📌 اہم مطالبات:
1️⃣ فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) کے فرسودہ نظام میں فوری اور جدید اصلاحات کی جائیں۔
2️⃣ نوجوانوں کے لیے CSS کے امتحانات میں عمر کی حد (Age Limit) میں فوری رعایت دی جائے۔
3️⃣ امتحانی مواقع (Chances) کی تعداد کو 3 سے بڑھا کر زیادہ کیا جائے تاکہ ہر ٹیلنٹ کو پورا موقع مل سکے۔
"ہمارا نوجوان ڈگری لے کر سڑکوں پر دھکے کھا رہا ہے، انہیں مواقع دینا ریاست کی ذمہ داری ہے
حق ہمارا، پختونخوا کا! 🔥
قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن میں پختونخوا کے حقوق اور مرکز کے ذمہ واجب الادا اربوں روپے کے بقایا جات پر ایم این اے سہیل سلطان کی وفاقی حکومت کو کھری کھری باتیں اور جاندار تقریر۔
"ہمارا صوبہ ملک کو بجلی اور گیس دے رہا ہے، مگر جب ہمارے حقوق کی باری آتی ہے تو وفاق آنکھیں بند کر لیتا ہے۔ ہم بھیک نہیں، اپنا جائز حق مانگ رہے ہیں!"
پولیس کو ہر وہ راستہ معلوم ہوتا ہے جہاں سے پی ٹی آئی کا قافلہ گزرتا ہے، مگر پولیس کو وہ راستہ معلوم نہیں جس سے ایک خودکش بمبار اسلام آباد میں داخل ہو کر مسجد میں خود کو دھماکے سے اڑا دیتا ہے۔ ساری پولیس کو پاکستان تحریک انصاف کے پیچھے لگا دیا گیا ہے۔ انہیں ہمارے گھروں کے پتے معلوم ہیں، ہمارے لاجز کے نمبرز معلوم ہیں، اور پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کے ہر ایم این اے کا گھر معلوم ہے، مگر انہیں کسی دہشت گرد کا سراغ معلوم نہیں، کیونکہ پولیس کو سیاسی بنا دیا گیا ہے۔ وہ اپنا اصل کام بھول چکی ہے، اور اسی وجہ سے دہشت گردی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے،سہیل سلطان