جس طرح آج اہلیانِ چکوال اور تلہ گنگ نے میرا استقبال کیا، اسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ یوں محسوس ہو رہا تھا جیسے آج پورا علاقہ ہی اپنی بیٹی کو خوش آمدید کہنے کے لیے باہر نکل آیا ہو۔ خاص طور پر تلہ گنگ جیسے دور افتادہ علاقے میں عوام کا یہ والہانہ جوش و خروش اور محبت دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی۔ روایتی پگڑیوں میں ملبوس گھڑ سواروں، تاجر برادری اور شاہراہوں پر امڈ آنے والے عوام کے اس خلوص کا تہہ دل سے شکریہ۔ آج چکوال کے سو سال قدیم صدر بازار اور تلہ گنگ بازار کی تزئین و آرائش مکمل کر کے عوام کے لیے کھول دیے گئے ہیں جہاں نئے دیدہ زیب داخلی دروازوں، محرابی طرزِ تعمیر اور ��یرِ زمین وائرنگ اور پھر گرین بس نے ان تاریخی تجارتی مراکز کو ایک جدید، باوقار اور صاف ستھرا روپ دے دیا ہے ❤️
وزیراعلیٰ @MaryamNSharif کا دورۂ ڈی ایچ کیو اسپتال چکوال، انجیوگرافی کے عمل سے گزرنے والے مریض کی عیادت کی، بہترین طبی سہولیات اور علاج ��ی یقین دہانی کروائی اور جلد صحتیابی کے لیے دعا کی♥️
#MaryamNawazInChakwal
Chakwal is set for a development boost! CM Maryam Nawaz Sharif will launch key initiatives in healthcare, education, tourism and infrastructure, including Chappar Bazaar, Dharabi Resort, laptop distribution and the International Paragliding Championship.
#MaryamNawazInChakwal
جو سفر ہم نے پونے تین سال قبل ایک کٹھن امتحان سمجھ کر شروع کیا تھا، آج ملتان ا��ٹیڈیم میں ایک ناقابلِ فراموش من��ر بن گیا، جہاں جنوبی پنجاب سے 25 سے 26 ہزار مستفید خاندانوں کی آمد کے باعث جگہ کم پڑ گئی۔ لاکھوں اور خاندان تقریب میں شامل نہیں ہو سکے کیونکہ کوئی جگہ اتنی بڑی تھی ہی نہیں!
ان خاندانوں کے ہاتھوں میں اپنے نئے گھروں کی تصاویر اور چہروں پر تشکر کی مسکراہٹیں دیکھ کر دل ربِ کریم کے حضور شکر سے بھر گیا۔ یہ محض گھروں کی تصاویر نہیں تھیں بلکہ برسوں کی محرومی، بے یقینی اور انتظار کے بعد پورے ہونے والے خوابوں کی علامت تھیں۔
میں نے ان خاندانوں کی تکلیف کو قریب سے محسوس کیا ہے جن کی زندگی بھر کی جمع پونجی ہر ماہ کرائے کی نذر ہو جاتی تھی اور جن کے سروں پر ہر وقت بے دخلی کا خوف منڈلاتا رہتا تھا۔ آج جب ہماری مائیں، بہنیں، بزرگ اور بچے اپنے ذاتی گھروں میں سکون اور تحفظ کے ساتھ زندگی کا نیا سفر شروع کر رہے ہیں تو اس سے بڑھ کر اطمینان اور خوشی میرے لیے کچھ نہیں۔
اپنا گھر محض چار دیواری نہیں، یہ عزتِ نفس، تحفظ اور سکون کا نام ہے۔
ان شاء اللہ، یہ کارواں رکے گا نہیں۔ ہمارا عزم ہے کہ پنجاب کے ہر بے گھر خاندان کو اپنی چھت اور اپنے آنگن کی خوشی نصیب ہونے تک یہ سفر جاری رہے گا!
جو سفر ہم نے پونے تین سال قبل ایک کٹھن امتحان سمجھ کر شروع کیا تھا، آج ملتان اسٹیڈیم میں ایک ناقابلِ فراموش منظر بن گیا، جہاں جنوبی پنجاب سے 25 سے 26 ہزار مستفید خاندانوں کی آمد کے باعث جگہ کم پڑ گئی۔ لاکھوں اور خاندان تقریب میں شامل نہیں ہو سکے کیونکہ کوئی جگہ اتنی بڑی تھی ہی نہیں!
ان خاندانوں کے ہاتھوں میں اپنے نئے گھروں کی تصاویر اور چہروں پر تشکر کی مسکراہٹیں دیکھ کر دل ربِ کریم کے حضور شکر سے بھر گیا۔ یہ محض گھروں کی تصاویر نہیں تھیں بلکہ برسوں کی محروم��، بے یقینی اور انتظار کے بعد پورے ہونے والے خوابوں کی علامت تھیں۔
میں نے ان خاندانوں کی تکلیف کو قریب سے محسوس کیا ہے جن کی زندگی بھر کی جمع پونجی ہر ماہ کرائے کی نذر ہو جاتی تھی اور جن کے سروں پر ہر وقت بے دخلی کا خوف منڈلاتا رہتا تھا۔ آج جب ہماری مائیں، بہنیں، بزرگ اور بچے اپنے ذاتی گھروں میں سکون اور تحفظ کے ساتھ زندگی کا نیا سفر شروع کر رہے ہیں تو اس سے بڑھ کر اطمینان اور خوشی میرے لیے کچھ نہیں۔
اپنا گھر محض چار دیواری نہیں، یہ عزتِ نفس، تحفظ اور سکون کا نام ہے۔
ان شاء اللہ، یہ کارواں رکے گا نہیں۔ ہمارا عزم ہے کہ پنجاب کے ہر بے گھر خاندان کو اپنی چھت اور اپنے آنگن کی خوشی نصیب ہونے تک یہ سفر جاری رہے گا!
Gurdwara Sacha Sauda Sahib, Sheikhupura, Punjab, welcoming Sikh pilgrims with open arms. A sacred place that reminds us that humanity, love, and respect transcend all borders and religions ❤️
میرا آپ سے وعدہ تھا کہ پنجاب ��ے ہر شہر کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالیں گے اسی تسلسل میں راولپنڈی کے شہریوں کے لیے جدید ٹرانسپورٹ کا دائرہ مزید وسیع کرنے کے ساتھ ساتھ تاریخی بازاروں کی بحالی کا کام بھی پایہ تکمیل تک پہنچا دیا گیا ہے۔ بارانی یونیورسٹی کے پرجوش طلبہ کے ہمراہ گرین الیکٹرو بس سروس کا افتتاح کر دیا ہے جس کے تحت شہر میں مزید 80 سے زائد الیکٹرک بسیں چلائی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ 47 کروڑ روپے سے کمرشل مارکیٹ جبکہ 69 کروڑ روپے کی لاگت سے راجہ بازار کو قدیمی محرابی دیواروں، پلانٹرز، جدید لائٹس اور خصوصی افراد سمیت تمام شہریوں کی ضروریات کے مطابق نکھارا گیا ہے انشاءاللہ ترقی و خوشحالی کا یہ سفر آنے والے کل کے روشن پنجاب کی تعمیر تک پوری رفتار سے جاری رہے گا۔